باب:حالیہ واقعات/17 مارچ 2023
17 مارچ 2023ء (جمعہ)
مسلح تصادم اور حملے
- دولت اسلامیہ– طالبان تنازع
- طالبان نے صوبہ بلخ کے مزار شریف میں خفیہ ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران دولت اسلامیہ-صوبہ خراسان کے کئی باغیوں کو ہلاک کیا اور اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔
آفات اور حادثات
- ترکی میں سیلاب 2023ء
- ترکی کے شہر شانلی اورفہ اور آدیامان میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔
- بھارت کی ریاست اتر پردیش کے سنبھل میں کولڈ اسٹوریج گودام کی چھت گرنے سے 14 افراد ہلاک اور کم از کم 12 دیگر زخمی ہو گئے۔
- پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہستان میں ایک گھر میں آگ لگنے سے دس افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔