مومنوں میں سے زیادہ کامل ایمان والے وہ ہیں جو ان میں سے اخلاق کے اعتبار سے زیادہ بہتر ہیں۔

حدیث نبوی، سنن ترمذی



احادیث کی فہرست

ترمیم

باب:حدیث/منتخب حدیث/1

جس نے مجھ سے کوئی حدیث بیان کی اور وہ جانتا بھی ہے کہ یہ جھوٹ ہے تو وہ خود جھوٹوں میں سے ایک ہے

حديث نبوی، صحیح مسلم



باب:حدیث/منتخب حدیث/2

ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا، جس نے سورج کی مغرب سے طلوع ہونےسے پہلے پہلے توبہ کرلی تو اللہ اس کی توبہ قبول کر لیں گے۔

حدیث نبوی، صحیح مسلم جلد سوم، حدیث:2360



باب:حدیث/منتخب حدیث/3

بیشک! اعمال کا دار و مدار نیتوں پر ہے، اور ہر شخص کے لیے وہی ہے جس کی اس نے نیت کی

حدیث نبوی، متفق علیہ



باب:حدیث/منتخب حدیث/4

یا اللہ! ہمارے شام اور یمن میں برکت فرما صحابہ کرام نے عرض کیا: "اورہمارے نجد میں بھی؟" تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یا اللہ! ہمارے شام اور یمن میں برکت فرما)، صحابہ کرام نے عرض کیا: "اورہمارے نجد میں بھی؟" تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہاں زلزلے، فتنے ہونگے اور وہیں سے شیطان کا سینگ رونما ہوگا

حدیث نجد



باب:حدیث/منتخب حدیث/5

مومنوں میں سے زیادہ کامل ایمان والے وہ ہیں جو ان میں سے اخلاق کے اعتبار سے زیادہ بہتر ہیں۔

حدیث نبوی، سنن ترمذی



باب:حدیث/منتخب حدیث/6

کسی نیکی کے کام کو حقیر مت سمجھو، خواہ وہ یہی کیوں نہ ہو کہ تم اپنے بھائی کو ہنستے ہوئے چہرے کے ساتھ ملو۔

حدیث نبوی، صحیح مسلم



باب:حدیث/منتخب حدیث/7

جو چیز تجھے شک میں ڈالتی ہے اسے چھوڑ کر اس کو اختیار کر جو شک میں ڈالنے والی نہیں ہے، کیونکہ سچ قلبی طمانیت (کا نام) ہے۔ اور جھوٹ شک و اضطراب (پیدا کرنے والی چیز) ہے۔

حدیث نبوی، سنن ترمذی



باب:حدیث/منتخب حدیث/8

میت کے ساتھ تین چیزیں جاتی ہیں اور دو واپس چلی جاتی ہیں اور ایک چیز اس کے پاس رہ جاتی ہے۔ گھر کے لوگ اور مال اس کے ساتھ جاتے ہیں اور اس کو تنہا چھوڑ کر واپس آجاتے ہیں اور اس کا عمل اس کے ساتھ جاتا ہے ۔ اسی کے ساتھ رہتا ہے۔

حدیث نبوی، متفق علیہ



باب:حدیث/منتخب حدیث/9

اللہ کی قسم! میں تمہارے فقر و افلاس سے نہیں ڈرتا بلکہ اس سے ڈرتا ہوں کہ دنیا تم پر کشادہ کی جائے گی جس طرح ان لوگوں پر کشادہ کی گئی تھی جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں۔ پھر تم دنیا کی طرف رغبت کرو گے (یعنی دنیا کی لذتوں میں گرفتار ہو جاو گے) جس طرح تم سے پہلے لوگوں نے رغبت کی اور یہ دنیا تم کو ہلاک کر دے گی جس طرح ان کو ہلاک کیا۔

حدیث نبوی، متفق علیہ



باب:حدیث/منتخب حدیث/10

اگر دنیا اللہ کی نظر میں مچھر کے پر کے برابر بھی وقعت رکھتی تو وہ اس میں سے کافر کو ایک گھونٹ بھی نہ پلاتا۔

حدیث نبوی، سنن ابن ماجہ و سنن ترمذی