- کھوار زبان، پاکستان کے ضلع چترال، سوات، شمالی علاقہ جات کے ضلع غذر، شیغنان(افعانستان) ، سنکیانگ(چین) اور ھندوستان کے چتور ضلع میں بولی جاتی ہے
- کالاشہ پاکستان کے ضلع چترال کی وادی کالاش میں بولی جانے والی ایک زبان ہے
- پاکستان کے ضلع چترال کی تین وادیوں، بریر، رومبور اور بمبوریت کو قدیم زمانے میں کافرستان کہا جاتا تھا۔ اب ان وادیوں کو کالاش کہا جاتا ہے-
- سلسلہ کوہ ہندوکش شمالی پاکستان کے ضلع چترال اور افغانستان کا اہم پہاڑی سلسلہ ہے۔ ہندوکش کی سب سے اونچی چوٹی تریچ میرچترال پاکستان میں ھے۔ اس کی بلندی سات ہزار سات سو آٹھ میٹر ہے۔ ہندو کش قریبا سارے افغانستان میں پھیلا ھوا ھے, ہندو کش لاطینی لفظ انڈیکوس سے بنا ھے۔ کیونکہ اس پہاڑی سلسلے کو عبور کرنے کے بعد ہندوستان شروع ھو جاتا تھا
- تریچ میرچترال کی سب سے اونچی چوٹی ہے۔ یہ سلسلہ کوہ ہندوکشپاکستان میں واقع ہے۔ اس کی بلندی 7708 میٹر ہے۔ اس کا کھوار نام پریانن زوم یعنی پریوں کا پہاڑ ہے۔