باب:چین/Selected biography/3
چین کے کمیونسٹ رہنما۔ بورژوا خاندان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ٹین سین کے ایک مشنری سکول میں پائی۔ 1917ء میں گریجوایشن کرنے کے بعد مزید تعلیم کے لیے جاپان گئے۔ یہیں ایک پروفیسر نے انھیں مارکسزم کی طرف راغب کیا۔ 1919ء میں چین واپس آئے۔ اس وقت چین سیاسی افراتفری کا شکار تھا۔ چو این لائی نے دوستوں کی مدد سے ایک سٹڈی گروپ قائم کیا اور انقلابی تحریکوں میں سرگرم حصہ لینے لگے۔ جس پر انھیں چند ماہ قید و بند میں کاٹنا پڑے۔
رہائی کے بعد چار سال 1920ء سے 1924ء تک پیرس میں رہے اور جزوقتی کام کرکے تعلیم جاری رکھی۔ یہاں ان کی ملاقات عظیم ویت نامی انقلابی ہوچی منھ اور دوسرے ایشیائی اشتراکی لیڈروں سے ہوئی۔ بعد ازاں کچھ دن جرمنی میں گزارے۔ 1924ء کے اواخر میں چین ، واپس آگئے ۔ اس دوران میں روس کی کوششوں سے سین یات سن کو کومن تانگ پارٹی اور کیمونسٹوں کے درمیان اتحاد ہوگیا۔ چوو ہامپوآ ملٹری اکیڈیمی میں پولیٹکل ڈائریکٹر مقرر ہوگئے۔ جس کا سربراہ چیانگ کائی شیک تھا۔ یہیں سے انھیں سیاسی عروج حاصل ہوا۔ اور 1927ء میں وہ کیمونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو کے رکن منتخب ہوئے۔