باب:کرکٹ/منتخب مضمون/1
عمران خان (پیدائشی نام عمران خان نیازی) پاکستانی سیاست دان اور سابق کرکٹر جن کی قیادت میں پاکستان نے کرکٹ عالمی کپ 1992 جیتا۔فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز 1969-1970 میں لاہور کی طرف سے سرگودھا کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔ 1971ء میں انگلستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔انہوں نے 88 ٹیسٹ میچ کھیل کر 362 وکٹیں 22.81 کی اوسط سےحاصل کیں۔ 175 ایک روزہمیچوں میں حصہ لیا۔ اور 182 وکٹیں حاصل کیں۔ 3709 رنز 33.41 کی اوسط سے بنائے۔ ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 102 ناٹ آؤٹ تھا جو انھوں نے سری لنکا کے خلاف 1983ء میں کھیلتے ہوئے بنائے۔ ان کی قیادت میں 139 ایک روزہ میچ کھیلے گئے جن میں سے 77 جیتے 57 ہارے، چار بے نتیجہ رہے جبکہ 1 میچ برابر رہا۔اُنھوں نے مجموعی طور پر 5 عالمی کرکٹ کپ میں حصہ لیا ۔
عالمی کرکٹ کپ منعقدہ 1992ء کے بعد بین الااقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ اس کے بعد سماجی کاموں میں حصہ لینا شروع کیا۔ آپ نے کینسر کے مریضوں کے لیے ایشیا کا سب سے بڑا اسپتال شوکت خانم میموریل اسپتال، لاہور ایک وقف کے ذریعے قائم کیا۔