باب:کرکٹ
کرکٹ کیا ہے؟کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیموں کے درمیان میں کھیلا جاتا ہے۔ یہ کھیل گیند اور بلے کے ذریعے کھیلا جاتا ہے جس کا میدان بیضوی شکل کا ہوتا ہے۔ میدان کے درمیان میں 20٫12 میٹر (22 گز) کا مستقر بنا ہوتا ہے جسے پچ کہا جاتا ہے۔ پچ کے دونوں جانب تین، تین لکڑیاں نصب کی جاتی ہیں جنہیں وکٹ کہا جاتا ہے۔ میدان میں موجود ٹیم کا ایک رکن (گیند باز) چمڑے سے بنی ایک گیند کو پچ کی ایک جانب سے ہاتھ گھما کر دوسری ٹیم کے بلے باز رکن کو پھینکتا ہے۔ عام طور پر گیند بلے باز تک پہنچنے سے قبل ایک مرتبہ اچھلتی ہے جو اپنی وکٹوں کا دفاع کرتا ہے۔ دوسرا بلے باز جو نان اسٹرائیکر کہلاتا ہے گیند باز کے گیند کرانے والی جگہ کھڑا ہوتا ہے۔ عام طور پر بلے باز اپنے بلے کے ذریعے گیند کو مارنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کوشش کے دوران میں اپنے دوسرے ساتھی بلے باز کی جانب دوڑتا ہے اس طرح دونوں کو پچ پر ایک دوسرے کی جگہ پہنچنے پر ایک دوڑ ملتی ہے۔ وہ گیند بلے پر نہ لگنے کی صورت میں بھی دوڑ بناسکتا ہے۔ اگر گیند اتنی قوت سے وکٹوں کو ٹکرائے کہ اس پر رکھی گئی گلیاں زمین پر گرجائیں تو بلے باز میدان بدر کر دیا جائے گا اس عمل کو آؤٹ ہونا کہتے ہیں۔ آؤٹ ہونے کی دیگر کئی اقسام بھی ہیں جن میں بلے باز کے بلے سے گیند لگ کر زمین پر گرنے سے قبل مخالف ٹیم کے رکن کا اسے پکڑلینا (کیچ)، بلے باز کی ٹانگ پر گیند کا اس وقت لگنا جب وہ وکٹوں کی سیدھ میں ہو (ایل بی ڈبلیو)، دوڑ مکمل کرنے سے قبل حریف ٹیم کا گیند وکٹوں پر ماردینا (رن آؤٹ) و دیگر شامل ہیں۔ کرکٹ بلے اور گیند سے کھیلا جانے والا کھیل ہے جس میں دونوں ٹیموں کا ہدف حریف ٹیم سے زیادہ دوڑیں بنانا ہے۔ ہر میچ کو دو باریوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جس میں ایک ٹیم بلا اور دوسری گیند سنبھالتی ہے۔ ایک ٹیم کی باری اس وقت ختم ہوتی ہے جب اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوجائیں، مقررہ گیندیں ختم ہوجائیں یا اس کا قائد باری ختم کرنے کا اعلان کر دے۔ باریوں اور گیندوں کی تعداد کھیل کی قسم پر منحصر ہے۔ کرکٹ میں دو اقسام کے کھیل کھیلے جاتے ہیں ایک "ٹیسٹ" دوسرا "ایک روزہ"۔ ٹیسٹ میچ 5 روزہ ہوتا ہے جس میں دونوں ٹیموں نے دو، دو باریاں کھیلنا ہوتی ہیں جبکہ ایک روزہ میں دونوں ٹیموں کو 300 گیندوں کی ایک باری ملتی ہے۔ فتح کے لیے بعد میں کھیلنے والی ٹیم کو حریف ٹیم سے زیادہ دوڑیں بنانا ہوتی ہیں لیکن اگر اس سے پہلے اس کے تمام 10 کھلاڑی میدان بدر ہو گئے تو حریف ٹیم میچ جیت جائے گی۔ |
منتخب مضمونمحمد یوسف (سابقہ نام یوسف یوحنا؛ پیدائش: 27 اگست 1974ء) سابق پاکستانی کرکٹر ہیں۔ 2005ء میں قبول اسلام سے قبل، یوسف کا شمار پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلنے والے چند مسیحی کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ 2009ء-2010ء میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے محمد یوسف کی قیادت میں آسٹریلیا کا دورہ کیا جہاں اسے شکست ہوئی۔ نتیجتاً پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کے بعد، 10 مارچ 2010ء کو محمد یوسف پر پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ انھیں آئندہ ٹیم کے لیے منتخب نہیں کیا جائے گا کیونکہ انھوں نے ٹیم میں انضباطی مسائل اور اندرونی رسہ کشی کو جنم دیا ہے۔ اس پابندی کے رد عمل میں، محمد یوسف نے 29 مارچ 2010ء کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا۔ تمام منتخب مضامین • منتخب مضمون کے لیے رائے دیں۔.۔منتخب فہرستٹوئنٹی/20 بین الاقوامی نمائندہ ٹوئنٹی/20 درجہ کی حامل ٹیموں کے درمیان میں ایک بین الاقوامی میچ ہوتا ہے جو ٹی ٹوئنٹی قوانین کے مطابق کھیلے جاتے ہیں۔ پہلا ٹوئنٹی/20 میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میں 17 فروری 2005 کو ایڈن پارک میں کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے 44 دوڑوں سے فتح حاصل کی۔ 2006 سے 2014 تک، پاکستان 100 میچ کھیل چکی ہے۔ پاکستان نے اپنا پہلا ٹوئنٹی/20 کرکٹ میچ کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ، برسٹل میں انگلینڈ کے خلاف 28 اگست 2006 میں کھیلا جس میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔2009 میں پاکستانی ٹیم نے یونس خان کی کپتانی میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا؎۔ اس ٹیم کے موجودہ کپتان سرفراز احمد ہیں۔(مکمل فہرست۔۔۔) تمام منتخب فہرستیں • منتخب فہرست کے لیے رائے دیں۔.۔
|
منتخب تصویرcricket ball پر لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کا نام لکھا ہوا ہے۔ تمام منتخب تصویریں • منتخب تصویر کے لیے رائے دیں۔.۔خبروں میں
آج کے دن...کرکٹ میں آج کا دن باب:کرکٹ/آج کا دن/ستمبر/ستمبر 12 کیا آپ جانتے ہیں...
|
آئی سی سی درجہ بندیانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ کی بین الاقوامی تنظیم ہے۔ and produces team rankings for the various forms of cricket played internationally.
|
زمرہ جات |
منتخب مواد |
- Games
- امریکی فٹبال
- ایسوسی ایشن فٹبال
- Athletics
- Australian rules
- بیڈمنٹن
- بیس بال
- باسکٹ بال
- کینیڈائی فٹبال
- کینیڈائی سپورٹ
- Chess
- کالج فبٹال
- کرکٹ
- سائیکلنگ
- Fencing
- Figure skating
- Fishing
- Formula One
- Golf
- Gymnastics
- Ice hockey
- Horse racing
- Martial arts
- Motorsport
- NASCAR
- Olympics
- Paralympics
- Rugby league
- Rugby union
- Sailing
- اسنوکر
- Swimming
- Tennis
- Water sports