- ۔۔۔کہ یہودی عقائد کی بنیاد خدا کی وحدانیت اور بنی اسرائیل کی فضیلت ہے؟
- ۔۔۔کہ سنہ 2015ء کی تحقیق کے مطابق یہودیوں کی دنیا بھر میں آبادی 14.31 ملین ہے؟
- ۔۔۔کہ فسطاط میں موسیٰ بن میمون نے سلطان صلاح الدین ایوبی کے طبیب کا فرض انجام دیا؟
- ۔۔۔کہ یورپ کے برعکس قرون وسطیٰ کے مسلم ممالک میں یہودیوں کو شاذ ونادر ہی قتل و غارت ، جبری تبدیلی مذہب یا جبری بیدخلی کا سامنا کرنا پڑا؟
- ۔۔۔کہ ایڈولف ہٹلر پر 11 ملین یعنی ایک کروڑ 10 لاکھ افراد کے قتل عام کا الزام لگایا جاتا ہے جن میں مبینہ طور پر 60 لاکھ یہودی بھی شامل تھے؟