اسلام
یہودیت
اسلام اور یہودیت

اسلام اور یہودیت کے درمیان خصوصی اور قریبی رشتہ ہے۔ دونوں مذاہب ایک ہی جدِّ امجد یعنی ابراہیم سے شروع ہوتے ہیں اور اس لیے ابراہیمی مذاہب میں شمار ہوتے ہیں۔ دونوں ہی مذاہب عقیدۂ توحید پر ایمان رکھتے ہیں اور قرآن یہودیوں کو اہل کتاب کا خطاب دیتا ہے، ایک خطاب جو یہودیوں نے بعد ازاں تورات اور اپنی دگر کتب سے رشتہ واضع کرنے کے لیے خود بھی اپنا لیا۔ دوسری طرف بہت سے یہودی بھی یہ مانتے ہیں کہ مسلمان سات قوانین نوح کی پابندی کرتے ہیں اور اس لیے اللہ کے ہدایت یافتہ بندے ہیں۔ یہودیوں کا مسلمانوں سے ساتویں صدی عیسوی میں جزیرہ نمائے عرب میں آغازِ اسلام سے واسطہ ہے اور اسلام اور یہودیت کے بہت سے بنیادی عقائد اور قوانین مشترک یا ملتے جلتے ہیں۔ مسلم ثقافت اور فلسفے نے مسلم علاقوں میں رہنے والے یہودیوں پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔

اسلام اور یہودیت