باقاعدہ انعکاس
باقاعدہ انعکاس، امواج کا انعکاس ہے۔ جیسے کسی سطح سے روشنی کا انعکاس. اس عمل میں شعاعِ منعکس، سطحی عمود کی طرف اُسی زاویے سے منعکس ہو گی جس زاویے سے وہ اس سطح پر واقع ہوگی۔ اس عمل میں سطحی عمود کی طرف جس زاویے سے شعاعِ واقع کسی سطح پر واقع ہوگی اُسی زاویے سے شعاع منعکس، منعکس ہوگی۔ لیکن شعاع واقع، عمود اور شعاع منعکس سے بننے والی مستوی میں دونوں زاویے (زاویہ وقوع، زاویہ انعکاس) ایک دوسرے کے بلمقابل سطحی عمود کے اطراف میں بنیں گے۔ سلیس الفاظ میں زاویہءِ وقوع، زاویہءِ انعکاس کے برابر ہوگا۔ کسی سطح سے باقاعدہ انعکاس کے نتیجے میں بننے والا عکس آئینے جیسا ہوتا ہے۔
قوانین انعکاس
ترمیمہموار انعکاسی سطح پر روشنی کا انعکاس باقاعدہ انعکاس کہلاتا ہے۔ قوانینِ انعکاس درج ذیل ہیں۔
1. شعاعِ واقع ، شعاعِ منعکس اور نقطہءِ وقوع پر عمود (normal) ایک ہی مستوی پر ہوتے ہیں۔
2.زاویہءِ انعکاس ، زاویہءِ وقوع کے برابر ہوتا ہے۔
3. شعاع واقع، عمود اور شعاع منعکس سے بننے والی مستوی میں دونوں زاویے (زاویہ وقوع، زاویہ انعکاس) ایک دوسرے کے بلمقابل سطحی عمود کے اطراف میں بنیں گے۔
یہ تینوں قوانین فریسنل کی مساوات (Fresnel equations) سے اخذ کیے جا سکتے ہیں۔