بال دار میمتھ
(بال دار جسام سے رجوع مکرر)
بال دار میمتھ | |
---|---|
اسمیاتی درجہ | نوع |
جماعت بندی | |
جنس: | جسامجنس Mammuthus |
سائنسی نام | |
Mammuthus primigenius[1] Johann Friedrich Blumenbach ، 1799 | |
خريطة إنتشار الكائن |
|
| |
درستی - ترمیم |
بال دار جسام، جن کو قطب شمالی کے وسیع چٹیل علاقے ٹنڈرا کی نسبت سے ٹنڈرا جسام بھی کہا جاتا ہے، جسام کی ناپید اقسام میں سے ایک ہیں۔ اس جانور کی پہچان ہڈیوں اور منجمد لاشوں سے ہوئی جو شمالی امریکا اور شمالی یوریشیا میں پائے گئے جبکہ سب سے بہترین حالت میں پائی جانے والی بال دار جسام کی نعشیں سائبیریا میں پائی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جسام کی یہی قسم ممکنہ طور پر ایک لاکھ پچاس ہزار سال (150،000) قبل یوریشیا کے انتہائی برفانی علاقوں میں پائی جاتی تھی۔ یہ نام ان کو اسٹیپی جسام سے مشابہت پر دیا گیا ہے۔[2] اس نسل کے زیادہ تر جسام برفانی دور کے آخر میں غائب ہو گئے تھے جبکہ پستہ قامت جسام جزیرہ رینگل پر تقریباًً سترہ سو سال (1700) قبلِ مسیح تک موجود رہے۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "معرف Mammuthus primigenius دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2024ء
- ↑ "بال دار جسام"۔ www.beringia.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ رونالڈ۔ایم۔ نوواک (1999)۔ دنیا کے پستانئیے۔ بالٹی مور: جامعہء جان ہوپکن سن ناشر۔ ISBN 0801857899
ویکی ذخائر پر بال دار میمتھ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |