الملک العادل بدرالدین سلامش (پیدائش: 1272ء – وفات: 1291ء) سلطنت مملوک (مصر) کا چھٹا حکمران تھا جس نے محض چار مہینے حکومت کی۔

بدرالدین سُلامِش
سلطان سلطنت مملوک
سلطان مصر و شام
اگست 1279ء10 نومبر 1279ء
پیشروناصر الدین برکہ
جانشینسیف الدین قلاوون
ریجنٹسیف الدین قلاوون
مکمل نام
الملک العادل بدرالدین سُلامِش
شاہی خطابالملك العادل بدر الدين سُلامش
خاندانظاہری
شاہی خاندانبحری خاندان
والدظاہر رکن الدین بیبرس بندقداری
پیدائش1272ء
قاہرہ، سلطنت مملوک
وفات1291ء
قسطنطنیہ، موجودہ ترکی
مذہبسنی اسلام

عہد حکومت اور معزولی

ترمیم

سلامش اپنے والد ظاہر رکن الدین بیبرس بندقداری کی وفات پر سات سال کا تھا۔ امرائے حکومت نے اُسے الملک العادل بدر الدین کا شاہی خطاب دے کر اگست 1279ء میں بحیثیتِ سلطان سلطنت مملوک (مصر) تخت نشین کر دیا۔ سیف الدین قلاوون سلامش کا اتالیق مقرر کیا گیا، یہ بہادر اور حکمرانی کی قابلیت رکھتا تھا۔ سیف الدین قلاوون نے محض چار مہینے کے حکومت کے بعد سلامش کو تخت سے معزول کرتے ہوئے حکومت خود سنبھال لی۔ اراکین سلطنت نے مفادِ دولت ممالیک بحریہ، اُس کے ہاتھ پر بیعت کرلی۔ قاہرہ میں موجود عباسی خلیفہ احمد الحاکم بامر اللہ نے اُس کو سندِ حکومت تفویض کی۔[1]

وفات

ترمیم

سلامش نے بحالتِ جلاوطنی قسطنطنیہ میں 1291ء میں انتقال کیا جبکہ عمر محض 18 یا 19 سال کی تھی۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. تاریخ ملت: جلد 2، صفحہ 970۔ مطبوعہ لاہور۔
بدرالدین سلامش
پیدائش: 1272ء وفات: 1291ء
شاہی القاب
ماقبل  سلطان سلطنت مملوک
اگست 1279ء10 نومبر 1279ء
مع سیف الدین قلاوون
مابعد