برجموہن دتاتریہ کیفی

اردو زبان کے نامور شاعر، ڈرما نویس، ناول نگار اور انشا پرداز

پنڈت برجموہن دتاتریہ کیفی دہلوی (پیدائش: 13 دسمبر 1866ء - وفات: یکم نومبر 1955ء) اردو زبان کے مشہور و معروف ادیب، قادر الکلام شاعر، ڈراما نویس، ناول نگار اور پلند پایہ انشا پرداز تھے۔

برجموہن دتاتریہ کیفی

معلومات شخصیت
پیدائش 13 دسمبر 1866ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 1 نومبر 1955ء (89 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
غازی آباد، بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
بھارت (26 جنوری 1950–)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر ،  ناول نگار ،  ڈراما نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی ترمیم

برجموہن دتاتریہ کیفی 13 دسمبر 1866ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ فنِ شاعری میں مولانا الطاف حسین حالی پانی پتی کے شاگرد تھے۔ کیفی بے انتہا عقیدت اور محبت سے اپنے استاد کا تذکرہ کرتے تھے۔ اردو کے علاوہ ہندی، عربی، فارسی اور انگریزی کے بھی عالم تھے۔ عرصہ دراز تک لاہور میں مقیم رہے، جہاں ان کا لڑکا انگریزی اخبار دی ٹریبیون کا ایڈیٹر تھا۔ انجمن ترقی اردو میں بابائے اردو مولوی عبد الحق کے بعد آپ ہی کا درجہ تھا۔ ساری عمر نہایت خلوص کے ساتھ اردو کی خدمت کی۔ اُن کی گفتگو، تقریر اور تحریر نہایت شستہ اور شائستہ ہوتی تھی، ہر ایک سے اخلاق اور مروت سے پیش آتے تھے۔ نہایت صلح کُل شخص تھے۔ [1][2]

تصانیف ترمیم

  • منشورات (لیکچرز و مضامین، 1934ء)
  • واردات (شعری مجموعہ، 1941ء)
  • پریم ترنگنی (مثنوی)
  • توزک ِ قیصری (منظوم تاریخِ ہند، 1911ء )
  • خمخانۂ کیفی (1924ء)
  • راج دلاری (ڈراما، 1930ء )
  • کیفیہ (انجمن ترقی اُردو (ہند) دہلی،1942ء)
  • مراری دادا (ڈراما، 1918ء)
  • دریائے لطافت (انشاء اللہ خاں انشا کی کتاب کا ترجمہ، انجمن ترقی اُردواورنگ آباد، 1935ء)
  • خمسۂ کیفی (اُردو زبان سے متعلق مقالات و منظومات، انجمن ترقی اُردو (ہند) دہلی، 1939ء)
  • اُردو ہماری زبان (1936ء)
  • نہتا رانا یا رواداری (تاریخی ناول ، 1931ء)
  • جگ بیتی (مثنوی،انجمن ترقی اُردواورنگ آباد)
  • تمثیلی مشاعرہ (انتخاب) سودا، خواجہ میر درد ، میر تقی میر ، جرآت ، مصحفی ، انشاء ، آتش ، نسیم ، ناسخ ، ذوق ، مومن اور غالب کا کلام
  • چلو میں الو (ڈراما)
  • عورت اور اس کی تعلیم
  • بھارت درپن (ڈراما)
  • افسانچے (عبد الحق اکیڈمی حیدرآباد دکن، دسمبر 1944)
  • انتخاب ذوق و ظفر معہ مقدمہ (مرتبہ، بہ اشتراک شان الحق حقی،انجمن ترقی اُردو (ہند) دہلی، 1945ء)
  • ہندوستانی ڈراما کا اثر مغربی اسٹیج پر
  • آئینہ ہند
  • پریم دیوی

وفات ترمیم

پنڈت برجموہن دتاتریہ کیفی 1 نومبر 1955ء کو دورانِ سفر قصبہ غازی آباد میں وفات پا گئے۔[1][2]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب نقوش لاہور نمبر، شمارہ 92۔ فروری 1962ء، ادارہ فروغِ اردو لاہور، ص 948
  2. ^ ا ب پنڈت برجموہن دتاتریہ کیفی، بائیو ببلوگرافی ڈاٹ کام، پاکستان