مركز المملکہ یا کنگڈم سینٹر سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں واقع ملک کی بلند ترین عمارت ہے جسے دنیا کی خوبصورت ترین عمارتوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ 302 میٹر (992 فٹ) بلند یہ عمارت دنیا کی بلند ترین عمارات کی فہرست میں 25 ویں نمبر پر ہے۔ برج 94 ہزار 230 مربع میٹر پر جبکہ کل عمارت 3 لاکھ مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔

مركز المملکہ
عمومی معلومات
حیثیتComplete
قسمتجارتی دفاتر
رہائش گاہیں
ہوٹل
معماری طرزماڈرن
مقامشارع ملک فہد
ریاض، سعودی عرب
متناسقات24°42′41″N 46°40′28″E / 24.711389°N 46.674444°E / 24.711389; 46.674444
آغاز تعمیر1999
تکمیل2002
لاگتریال 1.7 بلین
اونچائی
تعمیراتی302.3 میٹر (991.80 فٹ)
اوپر کی منزل290.4 میٹر (952.76 فٹ)
مشاہدہ گاہ290.4 میٹر (952.76 فٹ)
تکنیکی تفصیلات
منزلوں کی تعداد74
2 below ground
منزل رقبہ185,000 میٹر2 (1,991,323 فٹ مربع)
لفٹیں45
ڈیزائن اور تعمیر
معمارEllerbe Becket
Omrania and Associates
ڈیولپرکنگڈم ہالڈنگ کمپنیاں
ساختی انجینئرArup
اہم ٹھیکیدارEL-Seif Engineering Contracting
حوالہ جات
[1][2][3][4]
فائل:KingdomCenterRiyadh.jpg
برج المملکہ کا ایک دلکش منظر

مركز المملکہ سعودی شہزادے الولید بن طلال بن عبد العزیز السعود کی ملکیت ہے۔ اس منصوبے پر کل 1.717 ارب سعودی ریال کی لاگت آئی۔ برج کا سنگ بنیاد 1999ء میں رکھا گیا اور 2002ء میں پایہ تکمیل پر پہنچا۔ برج شہر کے مرکز میں شاہراہ شاہ فہد اور کوچہ العروبہ کے درمیان ریاض کے ابھرتے ہوئے کاروباری مرکز اولایا میں واقع ہے۔

مركز المملکہ 2002ء میں ایمپورس اسکائی اسکریپر ایوارڈ جیت چکا ہے جس میں اس کے منفرد اور دلکش ڈیزائن کو سراہا گیا۔

عمارت میں دفاتر اور خریداری کے مراکز کے علاوہ ہوٹل اور رہائشی اپارٹمنٹ بھی واقع ہیں۔

اس میں واقع مسجد دنیا کی بلند ترین مسجد بھی واقع ہے جبکہ اس کی ایک اور خصوصیت اس چھت کے دونوں سروں کے درمیان واقع پل ہے جہاں سے پورے ریاض کا دلکش نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم