برج طغرل
برج طغرل ایک مقبرہ ہے جو ایران کے شہر رے میں واقع ہے جو بارہویں صدی عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ برج طغرل رشکان قلعہ کے قریب ہے۔ برج طغرل سلجوقی سلطان طغرل بیگ کا مدفن ہے جو 4 ستمبر 1063ء کو فوت ہوئے۔ سلجوقی طرز تعمیر میں برج طغرل نمایاں اہمیت رکھتا ہے۔
برج طغرل | |
---|---|
برج طغرل کا شمالی سمت سے منظر | |
بنیادی معلومات | |
مذہبی انتساب | سنی اسلام |
ملک | ایران |
مذہبی یا تنظیمی حالت | آثار |
تفصیلات | |
لمبائی | 11 میٹر |
چوڑائی | 16 میٹر |
انتہائی بلندی | 20 میٹر (65.6168 فٹ) |
گنبد کی اونچائی (خارجی) | 20 میٹر (65.6168 فٹ) سے زائد |
ہیئتِ عمارت
ترمیمبرج طغرل کی بلندی سطح زمین سے 20 میٹر (65.6168 فٹ) ہے اور اپنے عہد کے دوسرے مقابر کی نسبت اِس مقبرہ پر ایک تکونی گنبد تعمیر کیا گیا۔ یہ گنبد ایک زلزلے کے دوران منہدم ہو گیا تھا۔ دیوار کی موٹائی 1.75 میٹر (5.74147 فٹ ) سے 2.75 میٹر (9.02231 فٹ) ہے۔ مقبرہ کا اندرونی قطر 11 میٹر (36.0892 فٹ) اور بیرونی قطر 16 میٹر (52.4934 فٹ) ہے۔ عمارت مقبرہ کثیرالاضلاع ہے جبکہ چاروں گوشے 24 مختلف زاویوں سے دیکھے جا سکتے ہیں۔ مقبرہ کی شمالی و جنوبی سمت میں دو داخلی دروازے موجود ہیں جن سے مقبرہ میں داخل ہوا جا سکتا ہے۔ گنبد چونکہ منہدم ہو چکا ہے اور مقبرہ کے اندر کھڑے ہونے سے گنبد کے جگہ سے آسمان واضح دکھائی دیتا ہے۔ مقبرہ کی بالائی دیواروں پر خط کوفی میں کندہ آیات واضح پڑھی جا سکتی ہیں۔ شہنشاہ ایران ناصر الدین شاہ قاجار کے حکم سے 1884ء میں مقبرہ کی بالائی منزل کی مرمت کی گئی۔ یہ مقبرہ تنظیم برائے ثقافتی ورثہ و دستکاری ایران کے تحت محفوظ کیا گیا ہے۔
نگارخانہ
ترمیم-
برج طغرل کی بالائی منزل
-
برج طغرل کا برآمدہ اور اندرونی منظر
-
برج طغرل کی دیواریں - اندرونی منظر
-
برج طغرل کی بالائی منزل میں واقع گنبد کی جگہ خالی ہے۔
-
برج طغرل کی ایک قدیم تصویر- 1840ء
-
برج طغرل کی ایک قدیم تصویر اور مع نقشہ- 1840ء
-
برج طغرل- شمالی سمت سے