برما آفس
برما آفس برطانوی حکومت کا ایک محکمہ جو برما کی انتظامیہ پر نظر رکھنے کے لیے 1937ء میں قائم کیا گیا تھا۔ 1947ء تک اس محکمہ کا سربراہ سیکریٹری آف سٹیٹ برائے ہندوستان و برما ہوا کرتا تھا، پھر جنوری 1948ء تک کچھ ماہ کے لیے اس کی سربراہی سیکریٹری آف سٹیٹ برائے برما کے پاس رہی۔
محکمہ کا قیام و اختتام
ترمیمحکومت ہند ایکٹ 1919ء اور 1935ء کے بعد جب انتظامی اصلاحات کا عمل شروع ہوا تو عارضی طور پر جنوبی ایشیا میں مقامی حکومتوں اور قانون ساز اداروں کو انتظامی اختیارات منتقل کیا جانے لگا۔ 1937ء میں، 1935ء کے ایکٹ کے تحت ان اصلاحات کے نتیجہ میں برما کو ہندوستان سے الگ کر دیا گیا اور لندن میں برما آفس قائم ہوا جو آئینی طور پر انڈیا آفس سے الگ تھا۔ یہ نیا برما آفس یکم اپریل 1937ء میں قائم ہوا۔[1]
1947ء میں بھارت اور پاکستان کی آزادی کے بعد جلد ہی 1948ء میں برما بھی آزاد ہو گیا، چناں چہ اس وقت برما آفس کو تحلیل کر دیا گیا اور آخری سیکریٹری آف سٹیٹ برائے برما ولیم ہیر برطانوی کابینہ کو چھوڑ دیا۔
سلسلہ واقعات
ترمیمبرما آفس ریکارڈز
ترمیمبرطانوی حکومت کے دیگر ریکارڈز کے برخلاف، برما آفس کی دستاویزات انڈیا آفس ریکارڈز کی طرح قومی وثائق میں نہیں رکھے گئے ہیں، بلکہ انڈیا آفس ریکارڈز کے ساتھ انھیں بھی برٹش لائبریری، لندن میں جمع کرایا گیا ہے۔ اس کی فہرست آن لائن یہاں موجود ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ The Commonwealth Office year book (H. M. Stationery Office, 1968), pp. 7 & 17