مشہور صوفی اور صاحب تصنیف بزرگ۔ سلسلہ نسب امام ابو حنیفہ سے ملتا ہے۔ آپ کے حقیقی بھائی شیخ منتخب الدین خواجہ نظام الدین اولیاء کے ممتاز خلفا میں سے تھے۔ بابا فرید کے خلیفہ خواجہ جمال الدین آپ کے ماموں اور خواجہ نظام الدین اولیاء کے خلیفہ قطب الدین منور آپ کے ماموں زاد بھائی تھے۔ بچپن میں فقہ، معانی، تفسیر اور حدیث کی تعلیم حاصل کی۔ حضرت محبوب الہی سے روحانی فیض حاصل کرنے کے لیے دہلی کی راہ لی۔ خواجہ نے انھیں باورچی خانے کا نگران مقرر کیا۔ جب آپ درجہ کمال کو پہنچے تو خواجہ نے خلافت سے سرفراز کیا۔ مرشد کے حکم پر تبلیغ کے لیے دکن چلے گئے۔ انتیس سال تک وہاں قیام فرمایا۔ وفات بھی وہیں ہوئی۔ آپ کے ملفوظات میں سے تین کے نام یہ ہیں۔ حصول الوصول، ہدایت القلوب، نفائس الانفاس، شہر برہان پور آپ ہی کے نام پر آباد کیا گیا۔[1]

برہان الدین غریب
درگاہ برہان غریب خلد آباد
ذاتی
پیدائش654ھ
وفات738ھ
مدفنخلد آباد، مہاراشٹر، ہندوستان
مذہباسلام
سلسلہسلسلہ چشتیہ
مرتبہ
پیشروخواجہ نظام الدین اولیاء
جانشینمختلف

حوالہ جات

ترمیم
  1. Gazetter of Aurangabad - H. H. The Nizam's Government 1884. (Chapter VI page 395 & 396)