اوقیانوسیہ (انگریزی: Oceania یا Oceanica) ایک جغرافیائی و سیاسی خطہ ہے جو متعدد علاقوں پر مشتمل ہے، جن میں سے بیشتر بحر الکاہل اور ملحقہ علاقوں میں موجود جزائر ہیں۔ اردو میں اسے عام طور پر بر اعظم آسٹریلیا کہا جاتا ہے جو غلط اصطلاح ہے۔

اوقیانوسیہ
An orthographic projection of geopolitical Oceania
رقبہ8,525,989 کلومیٹر2 (9.177298×1013 فٹ مربع)
آبادی40,117,432 (2016, فہرست براعظم بلحاظ آبادی)[1]
کثافت آبادی4.19/کلو میٹر2 (10.9/مربع میل)
لقب آبادیاوقیانوسی
ممالک
دنیا کے نقشہ میں اوقیانوسیہ کو سبز رنگ میں نمایاں کیا گیا ہے

اوقیانوسیہ کی اصطلاح پہلی بار 1831ء میں فرانسیسی مہم جو دوموں دا اوروے (Dumont d'Urville) نے استعمال کی تھی۔ آج دنیا کی کئی زبانوں میں اس اصطلاح کا استعمال آسٹریلیا اور اس سے ملحقہ بحر الکاہل کے جزائر کے حوالے سے ہوتا ہے اور یہ 8 ارضی موسمیاتی خطوں میں سے ایک ہے۔

اوقیانوسیہ کی سرحدیں مختلف انداز میں ظاہر کی جاتی ہیں۔ اکثر تعریفیں آسٹریلیا، نیو زیلینڈ، نیو گنی اور جنوب مشرقی ایشیا کے بحری علاقوں کو اوقیانوسیہ کا حصہ قرار دیتی ہیں۔ اوقیانوسیہ میں واقع جزائر کو آسٹریلیشیا, میلانیشیا، مائیکرونیشیا اور پولینیشیا میں بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ آبی و خشکی نصف کرے کے مشرق اور مغرب میں واقع ہے۔اوشیانا کا زمینی رقبہ 8,525,989 مربع کلومیٹر اور آبادی 2022ء میں 44.4 ملین تھی۔

  1. "World Population Prospects: The 2017 Revision"۔ ESA.UN.org (custom data acquired via website)۔ United Nations Department of Economic and Social Affairs, Population Division۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-10

مزید دیکھیے

ترمیم