بلی کو تھیلے سے باہر آنے دینا
بلی کو تھیلے سے باہر آنے دینا (انگریزی: Letting the cat out of the bag) یا ایضًا بلی کو بکسے سے باہر آنے دینا کہنا ایک عام بول کا حصہ ہے۔ اس کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جو بات کے اب تک صیغہ راز میں تھی، اسے اب ظاہر کر دیا گیا ہے۔ اس کا اطلاق ان حقائق پر ہوتا ہے جو اب تک کسی مخصوص زمرے کے لوگوں سے یا کسی ناٹک کے ناظرین سے پوشیدہ رکھے گئے ہوں۔ اس کی مثالیں کچھ اس ظرح ہیں:
- کسی سازش کا افشا کرنا (بھلے ہی وہ دوستانہ ہو یا انھیں)۔
- کسی فلم یا ناٹک میں اصل تبدیلی یا واقعات کی روانی کا رخ بیان کرنا۔
- کسی باہر والے کو کسی معلومات کے زمرے کے اندر شامل ہونے کا موقع دینا (مثلًا ایک ذاتی لطیفہ سمجھانا)۔
سیاسی استعمالات
ترمیم- جب پرگیا سنگھ ٹھاکر نے یہ کہا کہ ممبئی مخالف دہشت گردی اسکواڈ کے ایماندار اور فرض شناس افسر ہیمنت کرکرے ممبئی میں دہشت گردی کی کاروائیاں، 26 نومبر 2008ء میں اس کی بد دعا سے مارے گئے، تب بھی بی جے پی نے بھوپال سے اسے اپنا 2019ء لوک سبھا کے لیے انتخابی امیدوار بنائے رکھا۔ اس پر سیاسی مبصرین اور صحافیوں نے بی جے پی کی اصل سوچ کے بارے میں کہا کہ "بی جے پی کی ’بلی‘ تھیلے سے باہر آ گئی" اور وہ شہیدوں کا احترام نہیں کرتی۔[1] واضح رہے کہ پرگیا نے مہاتما گاندھی کے قاتل گوڈسے کو بھی مجاہد آزادی قرار دیا تھا۔
- پاکستان کی عمران خان حکومت کے بارے میں حمزہ شہباز شریف نے جون 2019ء میں کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے بلی تھیلے سے باہر نکال دی ہے۔ ایوان سمیت ہر طرف غیر منتخب لوگ ہی نظر آتے ہیں۔ مہنگائی کا بوجھ برداشت سے باہر ہو چکا ہے۔[2]