بنانا نیوز نیٹ ورک
بنانا نیوز نیٹ ورک یا بی این این ایک پاکستانی ٹی وی شو تھا جو ہر منگل کو رات 11:05 بجے جیو ٹی وی پر نشر ہوتا تھا۔ اس میں مرتضیٰ چوہدری اور ان کی ٹیم نے اداکاری کی جو اس سے پہلے آج ٹی وی کے فور مین شو کا حصہ تھے۔ [2]
بنانا نیوز نیٹ ورک | |
---|---|
فائل:BananaNewsnetwork.png BNN افتتاحی ٹائٹل اسکرین | |
نوعیت | مزاحیہ، طنزیہ |
تحریر | فیصل چوہدری[1] |
ہدایات | نبیل قریشی |
تخلیقی ہدایت کار | مصطفیٰ چوہدری |
نمایاں اداکار | مرتضیٰ چوہدری مصطفی چوہدری مبین گبول محسن عباس حیدر شفاعت علی وحید خان اسد خلیل یاسر علی |
زبان | اردو پنجابی |
تعدادِ دور | 2 |
اقساط | 249 as of |
تیاری | |
فلم ساز | فیصل چوہدری |
مقام | کراچی، پاکستان |
نشریات | |
چینل | جیو ٹی وی |
تصویری قسم | 4:3 |
10 اپریل 2011ء | – 29 جولائی 2015
خیال
ترمیمبی این این نے پاکستان میں ہونے والے واقعات کو ایک مزاحیہ انداز پیش کیا۔ یہ ایک فرضی چینل جیسا نام ہے جس میں مشہور شخصیات کا مزاح بنایا جاتا تھا ۔ شو میں اسپورٹس ڈیسک، نیوز روم اور سینٹرل اسٹوڈیو ڈسکشن جیسے حصے تھے ۔ [2] جن مشہور شخصیات کا اکثر مزاح بنایا جاتا تھا ان میں مرزا اقبال بیگ ، انصار عباسی اور سیاست دان شامل ہیں۔ بی این این اور دیگر کامیڈی پاکستانی شوز میں بنیادی فرق یہ ہے کہ صرف چار کاسٹ ارکان ہیں اور وہ ہر شو میں مختلف مشہور شخصیات کی نقالی کرتے تھے ۔
کردار
ترمیم- مرتضیٰ چوہدری بطور خالد بٹ (میزبان)
- مصطفیٰ چوہدری مختلف مشہور شخصیات کی نقل کرتے ہیں۔
- مبین گبول بطور مٹکو اور مختلف مشہور شخصیات کی نقل
- محسن عباس حیدر بطور بھگت سنگھ
- شفاعت علی مختلف مشہور شخصیات کی نقالی کے طور پر
- وحید خان بطور لالہ اور مختلف مشہور شخصیات کی نقل
- اسد خلیل
- یاسر علی
اختتام
ترمیمیہ شو 2013 کے خزاں میں مرتضیٰ چوہدری، مصطفیٰ چوہدری اور محسن عباس حیدر کے بغیر دوبارہ شروع ہوا تھا۔ حیدر نے دنیا ٹی وی پر مزاق راتپروگرام میں شامل ہونے کے لیے یہ شو چھوڑ دیا تھا ۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Murtaza Chaudary (Urdu میں). Banana News Network-23 Aug 2012-Part 2. Geonews. Event occurs at 19:05. https://www.youtube.com/watch?v=cLkG26ffqrc.
- ^ ا ب BNN program profile