بنی 2005ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز مصالحہ فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار وی وی ونایک ہیں۔ یہ اداکار اللو ارجن کی تیسری فلم ہے، جو گنگوتری اور آریہ کے بعد ارجن کی لگاتار تیسری بلاک باسٹر فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم نے باکس آفس پر اچھی کمائی کی۔ اس فلم میں ارجن، بنی نامی ایک کالج کے طالب علم کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ان کے ساتھ گاوری منجال، پرکاش راج، سرتھ کمار اور مکیش رشی مرکزی کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم اڑیہ میں دھرمایودھا کے عنوان سے ڈب ہوئی اور 2013ء میں گولڈ مائن ٹیلی فلمز کی طرف سے ہندی میں بنی دی ہیرو کے عنوان سے ڈب کی گئی۔ یہ فلم ملیالم زبان میں اسی عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی۔

بنی
فائل:Bunny Telugu poster.jpeg
ہدایت کاروی وی ونایک
پروڈیوسرایم ستیہ نارائن ریڈی
تحریروی وی ونایک
ستارے
موسیقیدیوی سری پرساد
سنیماگرافیچھوٹا کے نائیڈو
ایڈیٹرگوتم راجو
تاریخ نمائش
  • 6 اپریل 2005ء (2005ء-04-06)
دورانیہ
139 منٹ
ملکبھارت
زبانتیلگو
بجٹ10 کروڑ (امریکی $1.4 ملین)[1]
باکس آفس35.5 کروڑ (امریکی $5.0 ملین)[1]

کہانی

ترمیم

سوم راجو (پرکاش راج) وشاکھاپٹنم کا ایک امیر اور کامیاب بزنس مین ہے۔ میسما (مکیش رشی) سوم راجو کا قریبی ساتھی ہے، جو حیدرآباد میں اس کی ڈیلز سنبھالتا ہے۔ مہالکشمی (گاوری منجال) سوم راجو کی بیٹی ہے۔ بنی عرف راجا (اللو ارجن)، مہالکشمی کے کالج میں داخلہ لیتا ہے۔ بنی، لکشمی کو کالج کے پہلے دن ہی متاثر کر دیتا ہے۔ آہستہ آہستہ، لکشمی اس کو پیار کرنے لگتی ہے۔ سوم راجو اپنی بیٹی کے سامنے ہار مان لیتا ہے اور ان کی شادی کے لیے راضی ہو جاتا ہے۔ لیکن بنی ایک شرط رکھتا ہے کہ سوم راجو اپنی ساری دولت اس کے نام کر دے تو پھر وہ مہالکشمی سے شادی کرے گا۔ باقی فلم کی کہانی یہ بیان بنی، سوم راجو کی دولت کیوں چاہتا ہے؟؟ بنی کا اصلی باپ رنگا راؤ بھوپتی راجا (سرتھ کمار) مہالکشمی کا ماموں ہوتا ہے۔ وہ ایک عظیم شخص ہوتا ہے، جس کے پاس کافی دولت ہوتی ہے۔ بھوپتی راجا غریب لوگوں کا مددگار ہوتا ہے۔ جب لکشمی پیدا ہوتی ہے تو اس کی ماں، بھوپتی راجا کو لکشمی کا نام کرن (نام دینا) کی تقریب پر دعوت دیتی ہے۔ دوسری طرف سوم راجو اس کو تقریب سے پہنچنے سے پہلے اپنے غنڈوں کی مدد سے جنگل میں مار دیتا ہے۔ لیکن وہ پھر بھی تقریب میں پہنچ جاتا ہے اور کچھ دیر بعد وہاں پر مر جاتا ہے۔ بنی کے باپ کی موت کے بعد سوم راجو اس کو مارنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن بھوپتی راجا کا ایماندار ساتھی بنی کو بچاتے وقت اپنی ٹانگ کٹوا دیتا ہے، سوم راجو کے آدمی بنی کی جگہ اس کے بچے کو مار دیتے ہیں۔ پھر وہ آدمی اور اس کی بیوی بنی کو اپنی بیٹے کی طرح پالتے ہیں۔ دوسری طرف بھوپتی راجا کی ساری دولت جس کا حقدار بنی ہوتا ہے، اس کو سوم راجو حاصل کر لیتا ہے۔ بڑے ہونے پر وہ آدمی بنی کو مہالکشمی سے پیار کرنے کا کہتا ہے۔ مہالکشمی کو اپنے پیار میں پھنسا لینے کے بعد بنی اپنے باپ (سوتیلا باپ، مگر بنی نہیں جانتا تھا کہ وہ آدمی اس کا سوتیلا باپ ہے اور اس کا اصلی باپ بھوپتی راجا ہے) سے یہ پوچھتا ہے کہ کیوں آپ نے مجھے مہالکشمی سے پیار کرنے کا کہا؟؟؟ پھر وہ شخص بنی کو سوم راجو کے واقعہ اور اس کے اصلی باپ بھوپتی راجا کے بارے میں بتاتا ہے۔ اسی وجہ سے بنی، سوم راجو سے اس کی ساری دولت مانگتا ہے۔ بعد میں سوم راجو کو بھی پتا چل جاتا ہے کہ بنی اس کے دشمن بھوپتی کا بیٹا ہے۔ آخر میں بنی، سوم راجو کے غنڈے میسما کو مار کر اپنے باپ کی ساری دولت اور مہالکشمی کو حاصل کر لیتا ہے۔

کردار

ترمیم

عملہ

ترمیم

گانے

ترمیم

سب گانوں کو دیوی سری پرساد نے کمپوز کیا اور ادتیہ میوزک کی طرف سے جاری کیے گئے۔

گانوں کی فہرست
نمبر.عنوانبولگلوکارطوالت
1."مارو مارو"چندرابوسٹپو5:08
2."جبلموہ"چندرابوسساگر، ملتھے لکشمن4:34
3."وا وا وریوا"وشواکارتیک، سمن گلی4:08
4."مایلو مایلو"سڈلا اشوک تیجدیوی سری پرساد4:57
5."کنا پڈالیڈا"سڈلا اشوک تیجایس پی بالا سبھرامنیم3:33
6."بنی بنی"چندرابوسکوشی مرالی، سری لیکھا پرتھاسرتھی4:47
کل طوالت:27:07

باکس آفس

ترمیم

بنی کو 15 کروڑ (امریکی $2.1 ملین) کے بجٹ پر تیار کیا گیا۔[1] فلم نے 100 دن میں 35.5 کروڑ (امریکی $5.0 ملین) (شیئر) حاصل کیا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت "Allu Arjun interview - Telugu film director"۔ idlebrain.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-30

بیرونی روابط

ترمیم