بچو واریو کا قبرستان
بچُو واریو کا قبرستان انگریزی (Bachu Wariyo Ka Qabrustan)پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹہ کی تحصیل میرپور ساکرو کے گائون بچو واریو کے قریب واقع ہے۔واریو دراصل قبیلے کا نام ہے۔ یہ قبرستان میرپور ساکرو کے شہر لیٹ سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔یہ قبرستان مقامی طور پر قدموں والا قبرستان سے بھی مشہور ہے۔ یہ قبرستان کلمتی قبیلے کے لوگون کا ہے۔ اس قبرستان میں قبریں مکلی کے قبرستان میں قبور کی طرح پتھروں کے بڑے سلیبوں سے بنی ہوئی ہیں جن پر بہت خوبصورت نقش نگاری بھی کی گئی ہے۔پتھروں پر کیلیگرافی بھی ملتی ہے۔قبرون پر نقش کیے گئے سالوں سے پتہ چلتا ہے کہ قبرستان سندھ پر مغلیہ مغل، ارغون اور ترخان حکمرانی کے دور کا ہے۔[1]