بھارت میں مردم شماری، 2021ء

بھارت میں مردم شماری، 2021ء بھارت کی 16ویں مردم شماری ہوگی۔ 15ویں مردم شماری سنہ 2011ء میں ہوئی تھی جس میں 1931ء کے بعد پہلی مرتبہ سماجی و معاشی طور پر آبادی کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ نتیجتا ہزاروں ذات پات اور ذیلی اقسام کا انبار لگ گیا۔ 16ویں مردم شماری کے لیے حکومت ہر صوبہ کے ذریعے متعارف کردہ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کو مد نظر رکھے گی۔[1]

اپریل 2019ء میں مردم شماری سے متعلق ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ کل 330,000 گنتی کرنے والوں کو مقرر کیا جائے گا۔ اس بار مردم شماری میں موبائل فون کا استعمال کیا جائے گا مگر کاغذ کے استعمال کی بھی اجازت ہوگی۔ یہ بھی اعلان کیا گیا کہ گھروں اور مکانات کی فہرست بندی اپریل تا ستمبر 2020ء کر دی جائے گی۔ اصل گنتی فروری 2021ء میں اور حتمی راونڈ مارچ 2021ء میں ہوگا۔ ملک بھر میں ریفرینس کی تاریخ 1 مارچ 2021ء ہوگی جبکہ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش و اتراکھنڈ کے کچھ علاقوں میں 1 اکتوبر 2020ء ہوگی۔[2]

بیرونی روابط ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Move afoot to collect OBC data afresh in Census 2021"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ جنوری 9, 2019 
  2. "Census 2021 will be done via mobile app, says officials"۔ دی نیو انڈین ایکسپریس۔ 10 اپریل 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جولائی 2019