بھون (انگریزی: Bhoun) پاکستان کا ایک پاکستان کی یونین کونسلیں جو ضلع چکوال میں واقع ہے۔ موضع بھون بہت ہی قدیمی گاؤں ہے پاکستان آزاد ہونے سے پہلے گاؤں میں ہندؤ آباد تھے قیام پاکستان کے بعد موضع بھون میں اکثر قطب شاہی اعوان آباد ہوئے دیگر اقوام میں گجر چوہاں کھوکھر، گوندل خان، نواب، راجا، کشمیری، سید، ٹمن، بلوچ جنجوعہ، بدھال، چکھڑال، ریتال، راجپوت، چوہدری، آرائیں اور مغل آباد ہیں۔ گاؤں کا کل رقبہ آٹھ سو ایکڑ پر مشتمل ہے ،بھون کا سارا علاقہ زرخیز زمین پر مشتمل ہے جبکہ قصبہ کے چاروں طرف سرسبز شاداب خوبصورت کھیت ہیں یہاں کی مشہور پیداوار میں گندم ،چاول ،کپاس ،گنا ،مکئی ،باجرہ ،مونگ ،پھلی اور تمباکو ہیں۔ اس گاؤں میں سات مساجدہیں موضع بھون میں دو اسکول جن میں ایک بوائز اور ایک گرلز اسکول ہے موضع بھون میں ایک ڈاک خانہ ہے اور گاؤں کی زیادہ تر آبادی زراعت کے پیشہ سے منسلک ہے ماڈل ڈویلپمنٹ ویلفیئر کونسل، ایک دستکاری اسکول اور لائبریری قائم ہے[1] انگریز عہد حکومت میں مندرہ سے چکوال بھون ریلوے لائن جاتی تھی اب مندرہ سے بھون تک اس ریلوے لائن کے آثار ختم ہو گئے ہیں۔ آٹھ سو سال پرانے قصبے کی بنیاد راجا داہر کے ایک بیٹے بھون نے رکھی تھی اور اپنے نام کی مناسبت سے اس قصبہ کا نام بھون رکھا۔ 8ہزار آبادی خوبصورت خوشنما پر فضا سر سبز شاداب و قدرتی نظاروں سے بھرپور یہ قصبہ بھون کا شمار ضلع چکوال کے مشہور تاریخی قصبوں میں سے ہوتا ہے۔ آج بھی یہاں کی تاریخی عمارتوں پر ہندو عہد کے فن تعمیر کی خوبصورت اور لاجواب جھلک نمایاں نظر آتی ہیں جو دیکھنے کے لائق ہے۔ یہ عمارتیں اپنے گزرتے و قت کی یاد تازہ کرتی ہیں اور قصبے کی ثقافت کی آئینہ دار اور قدیم طرز تعمیر کا انمول نگینہ ہیں۔ تقسیم ہند سے قبل یہاں پر مسلمانوں کے علاوہ ہندو کثیر تعداد میں تھے۔ قصبہ کے لوگ جنگجو، تنومند، جفاکش اور محنتی ہیں۔ علاقہ کی اکثریتی آبادی کا پیشہ کھیتی باڑی ہے۔ یہاں کے لوگ فوجی ملازمت کو بھی ترجیح دیتے ہیں۔ یہ قصبہ اچھی نسل کے بیل اور گھوڑوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ انڈیا کی فوج کے سابق جنرل اروڑا کے والد رائے بہادر سردار جے سنگھ،بھارت کی ہوٹل انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ مشہور کاروباری فیملی اوبرائے، ممبئی کے مشہور فلمی کپور خاندان کے جد امجد، انڈیا کے مشہور موسیقار مدن موہن، بولی وڈ کی دت فیملی، پاکستان کا مشہور صنعتکار سہگل خاندان، چندر گپت موریہ کا اتالیق اور وزیر اعظم پنڈت چانکیہ کوٹلہ، غلام محمد (انگریز عہد کے مشہور زمیندار)، محمد فیروز خان، محمد نواز خان، نذر حسین کیانی، جعفر حسین کیانی، تصدق حسین کیانی ان سب شخصیات کا تعلق بھون قصبہ سے ہے۔[2]

گاؤں and union council
Location of بھون
ملکپاکستان
صوبہپنجاب
ضلعچکوال
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
Mosque and Temple in Bhaun

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Bhoun" 
  2. Roznama Dunya: اسپیشل فیچرز :- چکوال کا قدیم قصبہ بھون