25 جون 2017ء کو، احمد پور شرقیہ، ضلع بہاولپور کے قریب ایک تیل ٹینکر دھماکے سے کم از کم 219 افراد ہلاک اور 34 سے زائد زخمی ہوئے۔

احمد پور شرقیہ is located in پنجاب، پاکستان
احمد پور شرقیہ
احمد پور شرقیہ
احمد پور شرقیہ is located in پاکستان
احمد پور شرقیہ
احمد پور شرقیہ
تاریخ25 جون 2017
وقتلگ بھگ 06:30 پ۔م۔و (01:00 گ۔م۔و)
قسمدھماکا
زخمی34+

حادثہ

ترمیم

دھماکا تقریباً پاکستانی وقت کے مطابق 06:00 بجے ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر پھٹنے کا واقعہ قومی شاہراہ پر پل پکا کے قریب اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر کے الٹنے کے باعث پٹرول لیک ہونے لگا اور بڑی تعداد میں لوگ پٹرول جمع کرنے وہاں پہنچ گئے۔ مسلسل دس منٹ پیٹرول لیک ہونے کے بعد آئل ٹینکر پھٹنے سے قریب موجود 75 سے زائد موٹر سائیکلیں اور کئی گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔[1] بعض معلومات کے مطابق آگ سگریٹ کی وجہ سے لگی۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "بہاولپور: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 133 افراد ہلاک، 125 جھلس گئے"۔ بی بی سی اردو۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-25
  2. "آئل ٹینکر میں دھماکا جس کے نتیجہ میں 132 جانیں ضائع"۔ ریوٹرز۔ 25 جون 2017۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-25