بیبی رانی موریا (پیدائش: 15 اگست 1956ء) ایک خاتون بھارتی سیاست دان ہیں، جو فی الحال ستمبر 2021ء سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ 1990ء کی دہائی کے اوائل میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن کے طور پر سیاست میں داخل ہوئیں۔ وہ 1995ء سے 2000ء تک آگرہ کی پہلی خاتون میئر تھیں۔ 2002ء سے 2005ء تک، انھوں نے قومی کمیشن برائے خواتین میں خدمات انجام دیں۔ انھوں نے 26 اگست 2018 ء سے ستمبر 2021ء تک اتراکھنڈ کی ساتویں گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جب انھوں نے اپنی مدت پوری کرنے سے دو سال قبل استعفا دے دیا۔ [1]

بیبی رانی موریہ
 

مناصب
گورنر اتراکھنڈ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
26 اگست 2018  – 15 ستمبر 2021 
کرشن کانٹ پال  
گرمیت سنگھ  
معلومات شخصیت
پیدائش 15 اگست 1956ء (68 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

موریہ کی پیدائش 15 اگست 1956ء کو ایک دلت گھرانے میں ہوئی تھی لیکن وہ اپنی کنیت صرف موریہ لکھتی ہیں۔ [2] ان کے پاس بیچلر آف ایجوکیشن اور ماسٹر آف آرٹس کی ڈگریاں ہیں۔ [2]

عملی زندگی

ترمیم

موریہ 1990ء کی دہائی کے اوائل میں سیاست میں سرگرم ہوئیں، ایک بینک افسر، پردیپ کمار موریا سے شادی کے بعد، جو اب اس کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے ریٹائر ہونے کے بعد پنجاب نیشنل بینک کے ایڈوائزری بورڈ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے اپنی سیاست کا آغاز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کارکن کے طور پر کیا۔ 1995ء میں انھوں نے آگرہ کے میئر کا انتخاب بی جے پی کے ٹکٹ پر لڑا اور بڑے فرق سے جیت گئیں۔ وہ آگرہ کی میئر بننے والی پہلی خاتون تھیں اور 2000ء تک اس عہدے پر فائز رہیں [3]

1997ء میں، موریہ کو بی جے پی کے شیڈول کاسٹ (ایس سی) ونگ کا عہدے دار مقرر کیا گیا۔ رام ناتھ کووند، جو اب بھارت کے صدر ہیں، اس وقت ایس سی ونگ کے چیئرمین تھے۔ [2] اس ونگ کی عہدے دار کے طور پر انھوں نے اترپردیش میں درج فہرست طبقات و فہرست قبائل کے ارکان میں بی جے پی کی رسائی کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری قبول کی۔ [3] 2001ء میں، انھیں اترپردیش سوشل ویلفیئر بورڈ کا رکن بنایا گیا۔ [3] دلت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی کوششوں کے اعتراف میں، 2002ء میں انھیں قومی کمیشن برائے خواتین کا رکن بنایا گیا۔ [2][3][4][4] 2005ء تک کمیشن میں خدمات انجام دیتی رہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Uttarakhand governor Baby Rani Maurya resigns"۔ 8 ستمبر 2021 
  2. ^ ا ب پ ت "Bioprofile of Smt. Baby Rani Maurya, Hon'ble Governor, Uttarakhand"۔ Rajbhawan Uttarakhand۔ 27 اگست 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  3. ^ ا ب پ ت
  4. ^ ا ب "List of Members of the Commission since its inception"۔ National Commission for Women