بیوقوفیاں (انگریزی: Bewakoofiyaan) 2014ء میں ریلیز ہوئی بالی وڈ کی ایک رومانی ڈراما فلم ہے جس کی ہدایتکاری کے فرائض نوپور استھنا نے انجام دیے ہیں اور حبیب فیصل نے اس فلم کو لکھا ہے۔ آدتیہ چوپڑا نے یش راج فلمز کے بینر تلے اسے پروڈیوز کیا ہے۔ اس فلم میں کلیدی کردار میں ایوشمان کھرانہ، سونم کپور اور رشی کپور ہیں۔ یہ فلم 14 مارچ 2014ء کو بھارتی کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی مگر باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائی۔

بیوقوفیاں
فلم کو پوسٹر
ہدایت کارنوپور استھنا
پروڈیوسرآدتیہ چوپڑا
کہانیحبیب فیصل
ستارےایوشمان کھرانہ
سونم کپور
رشی کپور
موسیقیSongs:
Raghu Dixit
Background Score:
Hitesh Sonik
سنیماگرافیNeha Parti Matiyani
ایڈیٹرAntara Lahiri
پروڈکشن
کمپنی
تاریخ نمائش
  • 14 مارچ 2014ء (2014ء-03-14)
[1]
دورانیہ
119 mins[2]
ملکIndia
زبانHindi
بجٹ22 کروڑ[2]
باکس آفساندازاً۔ 22.2 crore[2]

پلاٹ

ترمیم

موہت چڈا (ایوشمان کھرانہ) دفتر میں ترقی پا کر جونئر ایگزیکیوٹیو سے سینئر ایگکیوٹیو بن جاتا ہے اور اسی خوشی میں اپنی محبوبہ مایرہ سہگل (سونم کپور) کو ظہرانہ کے لیے مدعو کرتا ہے جہاں اس س شادی کی خواہش کا اظہار کرتا ہے۔ مایرہ کے والد وی کے سہگل (رشی کپور) ایک حکومتی ادارہ میں ملازم ہیں اور اپنی نوکری کے آخری ایام گن رہے ہیں۔ وہ دونوں کی شادی سے راضی نہیں ہیں کیونکہ وہ کسی مالدار داماد کی تلاش میں ہیں جبکہ موہت ایک اوسط طبقہ کا نوکری کرنے والا لڑکا ہے۔ تاہم دونون کی ضد پر وہ اس شرط پر مانتا ہے کہ اگر موہت اس کی شرطوں پر کھرا اترا کہ وہ ہاں کر دے گا۔ اس دوران موہت کی نوکری چلی جاتی ہے لیکن وہ وی کے کے ساتھ وقت گزارنے لگتا ہے، اس کے ساتھ اسکواش کھیلتا ہے۔ سرکاری نوکری کے ریٹائرمنٹ کے بعد موہت اسے نئی نوکری کی صلاح دیتا ہے اور اس کی مدد بھی کرتا ہے۔ اور اس طرح دونوں میں خوب بننے لگتی ہے۔ ادھر موہت کی نوکری چلے جانے کے بعد وہ قلاش ہو جاتا ہے اور اپنی محبوبہ کے پیسے ہر گزارہ کرتا ہے مگر محوبہ بھی ہاتھ کھینچ لیتی ہے۔ وہ مزید پریشان ہوتا ہے۔ گھر کا کرایہ اور دیگر اخراجات کے دباو میں وہ کار بیچ دیتا ہے۔ پیسہ کو لے کر محبوبہ سے جھگڑا بھی ہوتا ہے لہذا وہ اس کے سارے پیسے لوٹا دیتا ہے اور خود ایک عالی شان فلیٹ کو چھوڑ کر اوسط درجہ کے گھر میں منتقل ہو جاتا ہے۔ ادھر مایرہ کو ترقی ملتی ہے اور وہ دبئی چلی جاتی ہے۔

کردار

ترمیم

پروڈکشن

ترمیم

دسمبر 2012ء میں فلم کے بنانے کا اعلان ہوا۔[3] حبیب فیصل نے فلم کی کہانی لکھی اور نوپور استھنا کے فلم ڈائریکٹ کی۔

یہ فلم زندگی کے ایک پہلو کو بیان کرتی ہے جس میں ہیرو اور ہیروئن شدید عشق میں مبتلا ہیں دونوں نوکری اور پیسوں کو لے کر جھگڑ پڑتے ہیں۔ ادھر لڑکی کا باپ شادی کو راضی نہیں ہوتا ہے۔[4]

دسمبر 2012ء میں ایوشمان، سونم اور رشی کپور کو کاسٹ کر لیا گیا۔[3]

فروری 2013ء کو فلمسازی کا کام شروع ہوا[5] فلم کے زیادہ تر مناظر گرو گرام اور دہلی میں فلمائے گئے[6][7] مگر مناظر [دبئی]] میں بھی فلمائے گئے۔ [8][9]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Hindi Movies Release Dates | Box Office"۔ Bollywood Hungama۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2014 
  2. ^ ا ب پ "Bewakoofiyaan - Movie - Worldwide Gross & Budget"۔ Box Office India۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2016 
  3. ^ ا ب "Sonam Kapoor, Ayushmann Khurrana bag Yash Raj Films' next | Latest News & Updates at Daily News & Analysis"۔ Dnaindia.com۔ 27 دسمبر 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2014 
  4. "Ayushmann Khurrana, Sonam Kapoor in YRF's next project"۔ Indian Express۔ 27 دسمبر 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2014 
  5. "Sonam Kapoor kickstarts shooting for YRF's next – bollywood news"۔ glamsham.com۔ 5 فروری 2013۔ 18 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2014 
  6. "Ayushmann Khurrana And Sonam Kapoor Starts Shooting YRF's Next"۔ Bollywoodjournal.com۔ 18 فروری 2013۔ 1 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2014 
  7. Bollywood (12 جنوری 2013)۔ "Ayushmann to shoot YRF's next in Delhi | CanIndia NEWS"۔ Canindia.com۔ 3 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2014 
  8. "Sonam Kapoor filming in Dubai right now"۔ GulfNews.com۔ 11 فروری 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2014 
  9. "Bewakoofiyan – Review"۔ Womenpla.net۔ 13 مارچ 2014۔ 13 مارچ 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2014