سونم کپور
سونم کپور اہوجا (پیدایشی نام : سونم کپور [3]؛ولادت:9 جون 1985ء) [4]بھارت کی فلمی اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ کی فلموں میں نظر آتی ہیں۔ سونم بھارتی فلمی صنعت کی سب سے مہنگی ترین اداکاراؤں میں سے ہے اور قومی فلم ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ سمیت بے شمار اعزازت حاصل کر چکی ہیں۔
سونم کپور | |
---|---|
![]() |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | ممبئی، مہاراشٹر، بھارت |
9 جون 1985
قومیت | بھارتی |
شریک حیات | آنند آہوجا (8 مئی 2018–) |
والدین | انیل کپور (والد) سُنیتا کپور (والدہ) |
والد | انیل کپور |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ممبئی یونیورسٹی یونیورسٹی آف ایسٹ لندن |
پیشہ | اداکارہ، ماڈل |
مادری زبان | ہندی |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
اعزازات | |
فلم فیئر کریٹکس اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:Neerja ) (2017) گولڈن کیلا ایوارڈز (برائے:Aisha ) (2011) سٹارڈسٹ اعزاز برائے مستقبل کی خاتون سپراسٹار (برائے:Saawariya ) (2008) |
|
نامزدگیاں | |
![]() |
IMDB پر صفحہ |
درستی - ترمیم ![]() |
اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم نے سنگاپور کے یونائیٹڈ ورلڈ کالج آف ساؤتھ ایسٹ ایشیا سے تھیٹر اور آرٹس کی تعلیم حاصل کی۔ سونم نے 2005 میں بننے والی فلم بلیک کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی نائب ہدایت کارہ کی حیثیت سے کام کیا تھا۔ سونم نے بحیثیت اداکارہ 2007ء میں بھنسالی کی رومانوی ڈراما فلم سانوریا میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اسی فلم کے لیے اسے فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔ سونم کی پہلی کمرشل کامیابی تین برس بعد 2010ء میں بننے والی رومانوی مزاحیہ فلم آئی ہیٹ لو سٹوریز تھی۔
ابتدائی زندگی
ترمیمسونم 9 جون 1985 کو ممبئی کے نواحی علاقے چیمبور میں پیدا ہوئی۔[5][6][7] انیل کپور فلمز کمپنی کے بانی، اداکار اور پروڈیوسر انیل کپور جو ماضی کے فلم ساز سریندر کپور کے بیٹے ہیں، سونم کے والد ہیں۔ ان کی والدہ سنیتا ماضی کی معروف ماڈل اور ڈیزائنر ہے۔[8] سونم کے دو چھوٹے بہن بھائی ہیں؛ بہن رہیا جو ایک فلم پروڈیوسر ہے اور بھائی ہرشوردھان جو اداکار ہے۔ [9][10][11][12] سونم کپور فلم پروڈیوسر بونی کپور اور اداکار سنجے کپور کی بھتیجی ہے۔ اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر مونا شووری (بونی کپور کی بیویاں) اس کی چچیاں ہیں۔[13] اداکار ارجن کپور اور موہیت مرواہ سونم کپور کے چچا زاد ہیں جبکہ اداکار رنویر سنگھ ان کے ماموں کے بیٹے ہیں۔[14][15]
ہندو مذہب پر چلنے والی سونم کپور کا اپنے والدین کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ "کافی مذہبی" ہیں اور "یہ مجھے یاد دلاتا ہے کہ مجھے اپنے والدین کی شکر ادا کرنے کی ضرورت ہے"۔[16] سونم کی پہلی ملازمت 15 سال کی عمر میں بطور ویٹریس تھی، حالانکہ یہ صرف ایک ہفتہ تک ہی جاری رہا۔[17][18]نو عمر میں، انھوں نے اپنے وزن کے ساتھ جدوجہد کی: "میں صحت مند نہیں تھی ، میری جلد خراب تھی اور میرے چہرے پر بال تھے! "۔[19][20]
فلمی زندگی
ترمیمفلم بلیک کی تیاری کے دوران میں سونم کے اندر اداکاری کا شوق ابھرا اور اسے اس وقت مزید تقویت ملی جب بھنسالی نے اسے بتایا کہ وہ اپنی اگلی فلم سانوریا میں اسے بحیثیت ہیروئن لے رہا ہے۔ اس وقت سونم کا وزن 80 کلو گرام تھا چنانچہ اسے وزن کم کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ بھانسالی کی حوصلہ افزائی پر سونم نے دو سال میں 35 کلو گرام وزن کم کیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://web.archive.org/web/20160116120804/http://www.ibnlive.com/photogallery/movies/in-pics-the-boney-anil-sanjay-kapoor-family-tree-824669.html — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2018
- ↑ http://www.bollywoodhungama.com/movies/company/type/view/id/38831 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2018
- ↑ "Does Sonam Kapoor's name change make her any less of a feminist?"۔ 2018-05-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-23
- ↑ "Sonam Kapoor". Hindustan Times. 23 July 2013. Archived from the original on 11 December 2014. Retrieved 12 November 2013
- ↑ "Does Sonam Kapoor's name change make her any less of a feminist?"۔ 2018-05-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-23
- ↑ "Sonam Kapoor"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 23 جولائی 2013۔ 2014-12-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-11-12
- ↑ Sharma, Suman (26 July 2013). ""I'm not high maintenance"– Sonam Kapoor". Filmfare. Archived from the original on 27 September 2015. Retrieved 26 September 2015.
- ↑ "Sonam Kapoor: My love life has been unsuccessful"۔ گلف نیوز۔ 18 جون 2013۔ 2015-10-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-03
{{حوالہ خبر}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "In pics: The Boney–Anil–Sanjay Kapoor Family Tree"۔ سی این این نیوز 18۔ 7 فروری 2012۔ 2016-01-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-03
- ↑ "Film producer Surinder Kapoor dies"۔ دینک بھاسکر۔ 25 ستمبر 2011۔ 2015-07-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-27
{{حوالہ خبر}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "Anil Kapoor Films Company"۔ بالی وڈ ہنگامہ۔ 2015-07-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-25
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "I am not an actor, so I can be a star"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 8 مارچ 2014۔ 2015-10-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-05
{{حوالہ خبر}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ Patsy N۔ "Sonam is a better actor than Anil"۔ ریڈف ڈاٹ کوم۔ 2011-01-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-08-03
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ Dimpal Bajwa (9 جون 2015)۔ "On Sonam Kapoor's 30th birthday, brother Arjun Kapoor shares a throwback picture"۔ The Indian Express۔ 2015-09-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-23
{{حوالہ خبر}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "Fugly screening: Cousins Sonam, Jhanvi, aunt Sridevi cheer for Mohit Marwah"۔ The Indian Express۔ 2015-09-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-23
{{حوالہ خبر}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ Priya Gupta (2 ستمبر 2014)۔ "Sonam Kapoor: My mom has brought all these religious things in our lives"۔ The Times of India۔ 2014-12-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-22
- ↑ Priyanka Shrivastava؛ Sonali Joshi (15 جولائی 2011)۔ "Sonam Kapoor is a working girl since 15"۔ India Today۔ 2015-04-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-03
- ↑ Prerna Arora (31 اگست 2014)۔ "Ten Things You Didn't Know About Sonam Kapoor and Arjun Kapoor"۔ Colors۔ 2016-03-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-03
- ↑ "Sonam Kapoor launches Kalli Purie's book in Delhi"۔ India Today۔ 20 جنوری 2012۔ 2014-07-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-07
- ↑ Robin Bansal (28 جنوری 2012)۔ "There is no way I can be size zero: Sonam"۔ Hindustan Times۔ 2014-12-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-07