رشی کپور
رشی کپور (انگریزی:Rishi Kapoor) ایک بھارتی بالی ووڈ اداکار، فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار تھے۔انھوں نے بے شمار سپرہٹ اور لازوال ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
رشی کپور | |
---|---|
(ہندی میں: ऋषि कपूर) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 ستمبر 1952ء [1] ممبئی |
وفات | 30 اپریل 2020ء (68 سال)[2] ممبئی [2] |
وجہ وفات | ابیضاض [3] |
مدفن | ممبئی |
طرز وفات | طبعی موت [4] |
شہریت | بھارت |
زوجہ | نیتو سنگھ (22 جنوری 1980–30 اپریل 2020) |
اولاد | رنبیر کپور |
والد | راج کپور |
والدہ | کرشنا کپور |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار ، فلم ہدایت کار ، فلم ساز ، فلم اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
رشی کپور نے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا آغاز 1970 کی فلم میرا نام جوکر سے کیا۔ اس فلم میں انھوں نے راج کپور کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد رشی نے بطور اداکار 1973 کی فلم ‘بابی’ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ اس فلم میں ان کے اپوزٹ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ تھیں۔ اس فلم میں ان کی شاندار اداکاری کے لیے رشی کو فلم فیئر بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔[5]
اس کے بعد رشی کی فلم ‘زہریلا انسان’ آئی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ نیتو سنگھ مرکزی کردار میں تھیں جو بعد میں ان کی جیون ساتھی بن گئیں۔ شوٹنگ کے دوران رشی اکثر نیتو کو تنگ کیا کرتے تھے جس کی وجہ سے وہ اکثر ناراض رہتی تھیں۔ آہستہ آہستہ ان کا جھگڑا دوستی میں بدل گیا۔ اگرچہ یہ فلم فلاپ رہی لیکن اس فلم نے رشی اور نیتو کے دلوں کو جوڑ دیا۔ دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہو گیا اور 1980 میں شادی کر لی۔ رشی کپور اور نیتو کپور کے دو بچے ہیں بیٹا رنویر کپور اور بیٹی ردھیما کپور ساہنی۔[6]
رشی کپور نے اپنی زیادہ تر فلموں میں رومانوی ہیرو کا کردار ادا کیا ہے جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔ لیکن جب سال 2012 میں فلم اگنی پتھ ریلیز ہوئی تو اس فلم میں ایک مضبوط ولن کے طور پر رشی کی اداکاری نے سب کو حیران کر دیا۔ اس فلم میں رشی کپور کے ساتھ ریتک روشن، سنجے دت اور پرینکا چوپڑا بھی تھیں۔ اس فلم میں ان کی زبردست اداکاری کے لیے رشی کو آئیفا کا بہترین نگیٹیو کردار کا ایوارڈ ملا۔[7]
ذاتی زندگی اور خاندان
ترمیمخاندان اور ابتدائی زندگی
ترمیمرشی کپور ہندوستان کے شہر بمبئی میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا خاندان ہندو پنجابی برادری سے تعلق رکھتا ہے۔[8][9][10]
بعد کی زندگی
ترمیمکپور نے 1980ء میں اداکارہ نیتو سنگھ سے شادی کی جن کے ساتھ انھوں نے متعدد فلموں میں کام کیا تھا۔[11]
بیماری اور موت
ترمیم2018ء میں رشی کپور سرطان خون (leukemia) نام کی بیماری سے مبتلا ہو گئے تھے اور وہ علاج کے لیے نیو یارک شہر بھی گئے تھے۔[12] کامیاب علاج کے بعد، 26 ستمبر 2019ء کو تقریباً ایک سال سے زیادہ وقت کے بعد کپور ہندوستان واپس آئے۔[13]
رشی کپور نے 67سال کی عمر 30 اپریل کی صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی خبر امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرکے دی۔ رشی کپور کی صحت خراب ہونے کے پیش نظر 29 اپریل 2020ء کی رات کو انھیں ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ جہاں وہ زندگی کی جنگ ہار گئے۔[14][15]
فلمیں
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/141944811 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب تاریخ اشاعت: 30 اپریل 2020 — https://cnalifestyle.channelnewsasia.com/trending/bollywood-film-legend-rishi-kapoor-dies-at-67-12691070 — اخذ شدہ بتاریخ: 30 اپریل 2020
- ↑ https://www.indiatoday.in/movies/celebrities/story/rishi-kapoor-dies-at-67-in-mumbai-tweets-amitabh-bachchan-1672703-2020-04-30 — اخذ شدہ بتاریخ: 30 اپریل 2020
- ↑ Veteran actor Rishi Kapoor dies at 67 in Mumbai hospital — اخذ شدہ بتاریخ: 30 اپریل 2020
- ↑ "لاجواب اداکاری کے ساتھ ساتھ زندہ دلی کے لیے ہمیشہ یاد رہیں گے رشی کپور"۔ اردو ووڈ۔ 04 ستمبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05/09/2022
- ↑ "لاجواب اداکاری کے ساتھ ساتھ زندہ دلی کے لیے ہمیشہ یاد رہیں گے رشی کپور"۔ اردو ووڈUrduwwod.com۔ 04 ستمبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05/09/2022
- ↑ "لاجواب اداکاری کے ساتھ ساتھ زندہ دلی کے لیے ہمیشہ یاد رہیں گے رشی کپور"۔ اردو ووڈ۔ 04 ستمبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05/09/2022
- ↑ Gooptu, Sharmistha. (2011)۔ Bengali cinema : 'an other nation'۔ London: Routledge۔ ISBN 978-0-203-84334-5۔ OCLC 699490367
- ↑ Bruzzi, Stella. ([2013])۔ Fashion Cultures : Theories, Explorations and Analysis. (Second edition ایڈیشن)۔ New York: Routledge۔ ISBN 0-415-20685-5۔ OCLC 878921805
- ↑ "South star Taapsee surprises Rishi Kapoor by turning out to be Punjabi"۔ movies.ndtv.com
- ↑ "Rishi Kapoor, Indian Film Legend, Dies at 67"۔ variety.com
- ↑ "Actor Rishi Kapoor loses battle to cancer. Here's what we know about the cancer he suffered from"۔ ٹائمز آف انڈیا
- ↑ "Rishi Kapoor, Neetu open up on his cancer treatment in New York: We just treated it as any disease"۔ Firstpost.com
- ↑ "رشی کپور کے آخری سفر کی جذباتی کردینے والی تصویریں"۔ urdu.news18.com
- ↑ "Rishi Kapoor hospitalised, brother Randhir Kapoor says he has breathing problems"۔ ہندوستان ٹائمز
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر رشی کپور سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |