بیلربے محل
بیلربے محل (ترکی: Beylerbeyi Sarayı) ایک عثمانی شاہی محل ہے جو باسفورس کے کنارے استنبول، ترکی کے ایشیائی حصے میں ضلع اسکودار میں واقع ہے۔ یہ عثمانی شاہی محل، موسم گرما کی شاہی رہائش گاہ تھی جو 1860 کی دہائی میں تعمیر ہوئی تھی۔ سلطان عبدالحمید ثانی اپنی موت سے قبل اسی محل میں نظر بند تھے۔
بیلربے محل Beylerbeyi Palace Beylerbeyi Sarayı | |
---|---|
![]() بیلربے محل, باسفورس | |
عمومی معلومات | |
معماری طرز | عثمانی معماری |
ملک | ترکی |
آغاز تعمیر | 1861 |
مؤکل | سلطان عبدالعزیز |
مالک | ترکی ریاست |
ڈیزائن اور تعمیر | |
معمار | ہاگوپ بالیان، سارکس بالیان |
تاریخ ترمیم
بیلربے محل کو بنانے کا حکم سلطان عبد العزیز (1830– 1876) نے دیا تھا اور یہ 1861 ء سے 1865 کے درمیان تعمیر ہوا۔ اس محل کا مقصد موسم گرما کی شاہی رہائش گاہ اور مہمان سربراہان مملکت کی تفریح کے لئے تھا۔
فرانس کی ملکہ یوجنیی د مونتییو نے 1869 میں جبکہ وہ نہر سویز کا افتتاح کرنے جا رہی تھی اس محل میں رہی۔ ملکہ یوجنیی د مونتییو محل کی خوبصورتی سے اس قدر متاثر ہوئی کہ اس نے اپنے پیرس کے تویلیغی محل میں اپنے کمرے میں بیلربے محل جیسی کھڑکی بنوائی۔
ایران کے نصیرالدین شاہ قاجار، فرانس کے ایکسپیژن یونیورسل (1889) سے واپس جاتے ہوئے جب وہ استنبول میں تھے تو اسی محل میں ہی قیام پذیر رہے۔ محل میں آنے والے دوسرے باقاعدہ مہمانوں میں ڈیوک اور ڈچس آف ونڈسر شامل تھے۔
یہ محل 1912 سے لے کر 1918 میں ان کی وفات تک معزول سلطان عبدالحمید ثانی کی اسیری کی آخری جگہ تھا۔
تفصیل ترمیم
اس محل کا ڈیزائن سارکس بالیان نے بنایا تھا اور اس سے پہلے تعمیر شدہ محل دولماباغچہ محل کی نسبت سادہ انداز میں تعمیر کیا گیا۔ یہ محل باسفورس سے سب سے زیادہ پرکشش نظر آتا ہے ، جہاں سے اس کے دو غسل خانہ ، ایک حرم (صرف خواتین کے لئے) اور دوسرا سیلامک (مردوں کے لئے) کے لئے ، سب سے زیادہ دیکھا جاسکتا ہے۔ سب سے دلکش کمروں میں سے ایک استقبالیہ ہال ہے ، جس میں ایک تالاب اور چشمہ ہے۔ گرمی میں خوشگوار آواز اور ٹھنڈک کے اثر کے لئے عثمانی گھروں میں بہتا ہوا پانی مقبول تھا۔
نگارخانہ ترمیم
-
بیلربے محل بیرونی طرف سے
-
بیلربے محل سامنے کی طرف سے
-
بیلربے محل سیڑھیاں
-
بیلربے محل کا غسل خانہ
-
بیلربے محل کا غسل خانہ کا اندرونی حصہ