تاجی دوران
بنیادی طور پر تو تاجی (coronary) کی اصطلاح طب و حکمت میں ایسی ساخت یا ترتیب رکھنے والی شریانوں اور اعصاب کيليے استعمال کی جاتی ہے کہ جن کی شکل یا ترتیب تاج کی مانند جسم کے کسی حصے پر چڑھی یا لگی ہوئی ہو۔ بالعموم تاجی یا کارونری کا لفظ دل پر لگی ہوئی تاج نما شکل رکھنے والی شریانوں یا رگوں کيليے ہی بکثرت استعمال ہوتا ہے اور انھی دل کی تاجی شریانوں اور وریدوں کے نظام کو تاجی دوران (کارونری سرکیولیشن / coronary circulation) کہا جاتا ہے۔ جبکہ بعض اوقات اس کو وسعت دیکر امراض تاجی شریان (coronary artery diseases) مثال کے طور پر تاجی متلازمۂ حاد (ACS)، خانقہ (angina) اور / یا احتشاء عضل قلب (myocardial infarction) وغیرہ جیسی کیفیات کے ليے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔== نگار خانہ ==
قلب کی سطح پر تاج کی مانند ترتیب پا کر پھیلی ہوئی شریانیں ، جنکو تاجی شریانیں (coronary arteries) کہا جاتا ہے۔ | |||
|