تاناجی (فلم)
تاناجی: انسنگ واریر 2020ء کی ایک بھارتی ہندی زبان کی سوانحی ایکشن فلم ہے، جس میں مرکزی کردار اجے دیوگن ، سیف علی خان اور کاجول نے ادا کیے ہیں۔ [6] اوم راوت کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 17 ویں صدی میں تیار کی گئی ہے اور یہ تاناجی مالوسرے کی زندگی پر مبنی ہے ، جو مراٹھا سلطنت کے بانی شیواجی کے فوجی سالار تھے ۔
تاناجی | |
---|---|
تھیٹر کے لیے ریلیز کیا گیا پوسٹر
| |
ہدایت کار | اوم راوت |
اداکار | اجے دیوگن سیف علی خان [1] |
فلم ساز | اجے دیوگن |
صنف | تاریخی فلم |
دورانیہ | 131 منٹ[2] |
زبان | ہندی زبان |
ملک | India |
ایڈیٹر | انتھونی |
اسٹوڈیو | اجے دیوگن فلمز |
تقسیم کنندہ | ویاکوم 18 موشن پکچرز |
میزانیہ | ₹150 کروڑ[3] |
باکس آفس | اندازاً۔ ₹15.10 crore[4] |
تاریخ نمائش | 2020[5] |
مزید معلومات۔۔۔ | |
tt8108274 | |
درستی - ترمیم |
پرنسپل فوٹوگرافی 25 ستمبر 2018ء کو شروع ہوئی اور فلم 10 جنوری 2020ء کو ہندوستان میں ریلیز ہوئی۔ [7]
کہانی
ترمیمیہ 17 ویں صدی عیسوی کے مراٹھا سلطنت کے جنگجو راجا چھترپتی شیواجی بھوسلے مہاراج (شردھ کیلکر) کے دوست اور جرنیل، مراٹھا کے قومی ہیرو تاناجی مالوسرے (اجے دیوگن) کی زندگی ہر مبنی ہے، 17 ویں صدی کے آخر میں ، مغل بادشاہ اورنگ زیب (لیوک کینی) نے اسٹریٹجک پہاڑی قلعہ کونڈھنا سنہگڑھ یا سنہاگڑھ (موجودہ سنگھ گڑھ پونے، بھارت) کو جنوبی ہندوستان کا مغل اڈا قرار دیا جہاں سے اس نے مغل سلطنت کو جنوبی ہندوستان میں وسعت دینے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاہم، مراٹھا شہنشاہ چھترپتی شیواجی مہاراج نے اپنے سپہ سالار تاناجی مالوسرے کو کسی بھی قیمت پر مغل حملے سے جنوبی بھارت کی حفاظت کے لیے اور کونڈھنہ (سنھ گڑھ) کا قلعہ قبضہ کرنے کا حکم دیا، جبکہ مغل بادشاہ ، قلعہ کا دفاع کرنے کے لیے اپنے قابل اعتماد کمانڈر اودے بھان(سیف علی خان) کو بھیجتا ہے۔ تانا جی مالوسرے کی بیٹی کی شادی تھی، لیکن اس رات تانا جی مالوسرے اپنے راجا شیواجی کی خواش کو ترجیح دیتے ہوئے کونڈھانا قلعہ سنہگڑھ یا سنہاگڑھ (موجودہ سنگھ گڑھ پونے، بھارت) فتح کرنے چلے گئے۔ تانا جی اپنے پالتو جانور گوہ اور رسی کا استعمال کرتے ہوئے سنہگڑھ کی دیوار پر چڑھ کر قلعہ پر حملہ کیا،سنہاگڑھ کی جنگ میں قلعہ تو فتح ہو گیا لیکن تاناجی مالوسرے مارے گئے۔ قلعے پر قبضہ کرنے کے لیے دونوں افواج کے درمیان میں اس تاریخی اور گھمسان جنگ کو سنہ آباد کی جنگ کہا جاتا ہے جس نے جنوبی ہندوستان کی تقدیر کا فیصلہ کیا تھا۔
کردار
ترمیم- اجے دیوگن -بطور- تاناجی مالوسرے
- سیف علی خان -بطور- اودے بھان سنگھ راٹھوڑ
- کاجول -بطور- ساوتری بائی مالوسرے
- شرد کیلکر -بطور- چھتراپتی شیواجی مہاراج
- لیوک کینی -بطور- اورنگزیب
- پدماوتی راؤ -بطور- راج ماتا جیجا بائی
- ششانک شینڈے -بطور- شیلر ماما
- دیو دتہ ناگی -بطور- سوریاجی مالوسرے ، تاناجی کے بھائی
- نیہا شرما -بطور- کملا دیوی
- اجنکیا دیو -بطور- پیسل
- وِپول کمار گپتا -بطور- جگت سنگھ
- جگناتھ نواگنے -بطور- تانا جی کے والد
- تریشا پاٹل -بطور- تاناجی کی ماں
- ہاردک سنگانی -بطور- گونڈیا
باکس آفس
ترمیمفلم نے افتتاحی دن گھریلو باکس آفس پر ₹ 15،10 کروڑ کمایا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://theworldofmovies.com/tanhaji-movie-review/
- ↑ "Tanhaji (2020)"۔ British Board of Film Classification۔ 03 جنوری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 جنوری 2020
- ↑ "Tanhaji: The Unsung Warrior is one of highest budgeted films of 2020"۔ Republic۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 دسمبر 2019
- ↑ "Tanhaji Box Office"۔ Bollywood Hungama۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جنوری 2020
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/Tanhaji
- ↑ "Here's why Ajay Devgn's Taanaji: The Unsung Warrior will now be called Tanhaji"۔ Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 2019-03-27۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2019
- ↑ "'Tanhaji': Ajay Devgn looks intensely fierce as the 'unsung Maratha warrior' on the first poster of the film"۔ The Times of India۔ 21 اکتوبر 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2019
بیرونی روابط
ترمیم- تاناجی آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
- تنہاجی بالی ووڈ ہنگامہ میں