تانگ خاندان کے دور حکومت میں اسلام


چین میں اسلام کے داخلے اور مسلم آبادیوں کی رہائش کی ابتدا تانگ خاندان کے عہد میں ہوئی۔تانگ خاندان نے 618ء سے 907ء تک چین پر حکومت کی۔ اس دوران اِس خاندان میں 23 شہنشاہوں نے حکمرانی کی۔ چین میں تانگ خاندان کے تیسرے شہنشاہ گاؤژونگ کے عہدِ حکومت میں اسلام کے چین میں داخل ہونے کے شواہد ملتے ہیں۔ اِن شواہد میں متعدد غیر مستند روایات بھی شامل ہیں کہ جن میں مشہور غیر مستند روایت ہے کہ 650ء یا 651ء میں سعد بن ابی وقاص بحیثیت اتاشی یا سفیر خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی جانب سے چین آئے تھے اور یہ اُن کا چین کا تیسری بار سفر تھا۔ مؤرخین اسلام اور محققین کے مطابق یہ روایت مستند نہیں اور نہ ایسی کوئی تاریخی شہادت مل سکی ہے کہ عہد نبوت میں افراد چین آئے ہوں یا خلافت راشدہ کے زمانے میں۔

تانگ خاندان میں اسلام کے ابتدائی نقوش

ترمیم

تانگ خاندان کے دور میں چین کی خوش حالی کی راہیں برقرار ہوئیں تو لوگوں کے تجارتی اور ذہنی ترقی کی جانب اذہان مائل ہوئے۔ یہ وہ زمانہ تھا جس میں مغربی ایشیا کے مختلف مذاہب کا اثر چین کی زندگی پر پڑنا شروع ہوا۔ بدھ مت ، عیسائیت اور یہودیت بھی اِسی زمانے میں چین میں داخل ہوئے۔

اسلام جو ابتداً خلافت راشدہ کے ادوار میں جزیرہ عرب سے نکل کر ایشیا میں منتقل ہو رہا تھا، وہ ما وراء النہر میں پہنچتا ہوا چین داخل ہوا۔ تقریباً تیس سال کے عرصے میں مسلم آبادیاں ایشیا میں قائم ہو چکی تھیں اور ما وراء النہر میں داخل ہوتے ہوئے مسلمان مشرقی ترکستان پہنچے-

تانگ خاندان کے عہد میں ہی جامع مسجد شیان تعمیر کی گئی۔

حوالہ جات

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم