ماخذ عنوان ترمیم

یہ عنوان تثم سکّہ کس طرح اخذ کیا گیا ہے؟ تھوڑا سمجھا دیں گے؟ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:42, 22 دسمبر 2013 (م ع و)

وجہ حذف زدگی ترمیم

کرنسی کا نام کلمہ نویسی میں لکھا جاتا ہے ترجمہ نہیں کیا جاتا تثم سکہ کی جگہ بٹ کوائن کیا جائے یا حذف کر دیا جائے۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 08:44, 25 دسمبر 2013 (م ع و)

مضمون کا نام ترمیم

کوئی بھی کرنسی کسی بھی ملک کی پہچان ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کےکسی بھی ملک میں جہاں کرنسی والے ملک کی زبان کو کوئی جانتا بھی نہ ہو مگر اس کی کرنسی کو جانتا ہو گا۔ میں دنیا کے کسی بھی ملک میں چاہے اس کی زبان کوئی بھی ہو ڈالر طلب کروں تو مجھ سے بس ایک سوال یہ ہو گا کہ امریکی یا کینیڈین یا آسٹریلین، باقی مجھے کسی بھی کرنسی کے بدلے ڈالر تبدیل کر دیا جائے گا۔ یہی اصول ورچوئل کرنسی کا ہے، بٹ کوائن ایک کرنسی کا نام ہے، اس میں بٹ کا اور کوائن کا ترجمہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ کیا صاحب مضمون کسی اور ملک میں جا کر تثم سکہ مانگ سکتے ہیں؟ بالکل مانگ سکتے ہیں مگر اگلا بندہ پوچھے کونسی کرنسی ہے پھر، پھر بھی تو بٹ کوائن ہی بتانا پڑے گا۔صاحب مضمون کو چاہیے کہ اپنا اور میرا مزید ٹائم ضائع نہ کریں، کوائن کی جگہ کوئن لکھنا ہو تو لکھ دیں۔ مگر کرنسی کا نام کلمہ نویسی میں لکھا جاتا ہے۔اگر صاحب مضمون کے پاس کوئی دلائل ہوں تو دلائل سے بات کریں ۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 19:37, 26 دسمبر 2013 (م ع و)

سوال ترمیم

مجھے حیرت ہے کہ جناب سمرقندی صاحب کو سب کچھ سمجھ میں آگیا مگر میں سوال سمجھ میں نہیں آیا۔ میرا سوال ہے کہ
ذرا بتائیں گے کہ یہ آمختہ تثم کس نے بنایا۔ کونسی لغت سے لیا گیا؟ اگراردو ٹیکسٹ صاحب بنایا تو یہ اختیار جناب اردو ٹیکسٹ صاحب کو کس نے دیا کہ اپنی مرضی کی اردو لوگوں کے لیے رائج کریں۔اور ذرا یہ بھی بتائیں کہ اگر بتا سکتے ہیں کہ بٹ کوائن کا ترجمہتثم سکّہ کیوں کیا گیا؟ کونسے قاعدے کےتحت کرنسی کے نام کا ترجمہ کیا۔ اب ڈالر، ین اور پاونڈ کا ترجمہ کرتے کیا مشکل درپیش ہے جناب کو؟ بٹ کوائن کو تثم سکہ کیوں بنایا؟ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 16:50, 11 جنوری 2014 (م ع و)

  • مضمون کے بائیں جانب دوسری زبانوں کے مقالات دیکھیے تو یورپی زبانوں کے علاوہ فارسی، عربی (جس سے تثم لیا ہے)، مراٹھی، ہندی اور بنگالی وغیرہ، سبھی زبانوں میں ترجمے کی پوری صلاحیت کے باوجود کلمہ نویسی پر اکتفا کیا گیا ہے۔ زبان اسمائے معرفہ کا ترجمہ اسی حد تک دیتی ہے، کہ اصل لفظ کو صوتی اعتبار سے زبان سے ہم آہنگ کر کے ایک نیا مہمل بنا لیا جائے، جیسے یشوعا سے یسوع، یا ارسٹوٹل سے ارسطو۔ اس طرح کا ترجمہ خواہ اول میں کتنا ہی مضحکہ خیز کیوں نہ ہوتا (مثلا اگر کوئی دوست اسے بٹکائن، بٹکن، یا بطقون وغیرہ لکھ دیتا) پھر بھی اس ترجمے سے اتفاق کیا جا سکتا تھا۔ اسد فاطمی (تبادلۂ خیال) 10:22, 16 جنوری 2014 (م ع و)

بنام سمرقندی ترمیم

  • ( رائج | سابقہ) 13:42, 25 دسمبر 2013‏ امین اکبر (تبادلۂ خیال | شراکت)‏ . . (4,686 لکمہ جات) (+70)‏ . . (استرجع)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس تاریخ کو میں نے اس مضمون میں حذف کا سانچہ ڈالا اور اس کی حذف زدگی کی وجہ بھی ساتھ ہی بیان کر دی کہ تبادلہ خیال میں واضح وجہ موجود ہے۔
  • (رائج | سابقہ) 21:17, 26 دسمبر 2013‏ Urdutext (تبادلۂ خیال | شراکت)‏ . . (4,616 لکمہ جات) (-70)‏ . . (امین اکبر (تبادلۂ خیال) کی جانب سے کی گئی 811043 ویں ترمیم کا استرجع۔) (استرجع | thank))۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اردو ٹیکسٹ کی بدمعاشی۔ اس حذف کے نوٹ کو بغیر وجہ بتائے ہٹادیا۔ کیا کسی کو اختیار حاصل ہے کہ دوسرے کی تسلی کیے بغیر اس سانچے کو ہٹائے؟۔
  • ( رائج | سابقہ) 23:00, 26 دسمبر 2013‏ امین اکبر (تبادلۂ خیال | شراکت)‏ م . . (4,686 لکمہ جات) (0)‏ . . (امین اکبر نے صفحہ تثم‌سکّہ کو بجانب بٹ کوائن منتقل کیا) (استرجع)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے اس صفحہ کو بٹ کوائن کی طرف منتقل کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  • ( رائج | سابقہ) 08:36, 27 دسمبر 2013‏ Urdutext (تبادلۂ خیال | شراکت)‏ م . . (4,616 لکمہ جات) (0)‏ . . (امین اکبر (تبادلۂ خیال) کی ترامیم واپس ؛ Urdutext کی گذشتہ تدوین کی جانب۔) (استرجع | thank)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو ٹیکسٹ نے اسے دوبارہ تثم سکہ کی طرف موڑ دیا۔
  • ( رائج | سابقہ) 08:37, 27 دسمبر 2013‏ Urdutext (تبادلۂ خیال | شراکت)‏ م . . (4,616 لکمہ جات) (0)‏ . . (Urdutext نے صفحہ بٹ کوائن کو بجانب تثم سکّہ منتقل کیا) (استرجع | thank)۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر دوبارہ بدمعاشی۔۔۔
    • اس سارے تبادلہ خیال پر میں ہی مسلسل بکواس کیے جا رہا ہوں۔ اپنے دلائل دئیے جا رہا ہوں۔ مگر اردو ٹیکسٹ صاحب آتے ہیں اور اپنی بدمعاشی دکھا کر واپس چلے جاتے ہیں۔ آپ کے تبادلہ خیال پر بھی میں لکھ کر آیا تھا کہ اس صفحے کے بارے میں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ آپ بھی دوسری تمام تقریریں کر رہے ہیں مگر مجال ہے جو اس صفحہ کے بارے ایک لفظ بھی آپ کے منہ سےنکلا ہو۔ آپ دونوں حضرات کے اسی رویے کی وجہ سے پتہ نہیں کتنے لوگ اس وکی پیڈیا پر لعنت بھیج کر جا چکے ہیں ، ایک طاہر بھائی ہی پتہ نہیں کس طرح رکے ہوئے ہیں۔ آپ کو اس سب کے باوجودبھی بدمعاشی کے ثبوت نظر نہیں آتے۔
    • بتائیں، اس صفحے کے حوالے سے آپ کو اب تک خاموش کیوں ہو؟ کرنسی کا نام کس اصول کے تحت ترجمہ کیا؟ دیں جواب؟ --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 12:30, 14 جنوری 2014 (م ع و)--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 12:30, 14 جنوری 2014 (م ع و)

بنام سوئے ہوئے منتظمین ترمیم

اردو وکی پیڈیا کے ایسے تمام منتظمین جو موسم سرما کی نیند سو رہے تھے(اب ایک دم کسی اور وجہ سے جاگ گئے ہیں)،آپ کا فرض تھا کہ اگر وکی پیڈیا پر کسی حوالے سے کوئی مسئلہ چل رہا ہو تو اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ آپ کا طرز عمل اس طرح کا محسوس ہوا کہ ایک طرف صارف ہے اور ایک طرف منتظم، منٹطم خود ہی ”نپٹ“ لے گا۔ ایسے تمام سوئے ہوئے منتظمین کے تبادلہ خیال پر کئی دفعہ ربط لگائے گئے، مگر انہوں نے کسی معاملے میں ٹانگ اڑانے کی کوشش نہ کی کہ اس سے اُن کی نیند میں خلل پڑتا تھا، یا پھر اُن کو انٹر نیٹ کی سہولت میسر نہیں تھی(چلو شکر ہے اب ایک دم سے میسر ہو تو گئی ہے)۔تمام سوئے ہوئے منتظمین سے گذارش ہے کہ آپ ایک ہی دفعہ اردو وکی پیڈیا کی حکمت عملی مرتب کرا دیں تاکہ اس کے بعد کوئی آپ کی نیند میں مخل نہ ہو اور حکمت عملی کے مطابق اپنا کام کرتا رہے۔سب سے پہلے تو کرنسی یا زر کے نام کے ترجمہ کے حوالے سے جلدی سے حکمت عملی مرتب کرا دیں کہ ابھی تو آپ سب جاگے ہوئے ہیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 10:49, 15 جنوری 2014 (م ع و)

  • الفاظ کے معاملے میں ،جہاں تک میری رائے ہے ۔ میں ذاتی طور پر ایسے الفاظ کو ترجیع دوں گا جو کہ "اس.وقت" زمانے میں رایج ہیں ۔

اور میری کوشش ہو گی کہ غیر ملکی زبانوں کے الفاظ کو ہند کی مقامی زبانوں میں پیش کروں ، نہ کہ ایک غیر ملکی زبان (انگلش) کے الفاظ دوسری غیر ملکی زبان ( فارسی یا عربی ) میں ترجمعہ کر دوں ۔ مثلاً ڈایجیسٹ کا ترجمعہ "ذود ہضم" کی بجائے " پچن ہار" کرنا ۔ الفاظ کے معنوں کے ترجمعے کے معاملے میں ، میں پہلے بھی اس بات کا اظہار کر چکا ہوں کہ یہ ایک معاملہ ہے جس کا کوئی ایسا حل ہونا چاہئے کہ ثمر قندی صاحب یا کی کسی بھی دوسرے کارکن کا کام بھی متاثر نہ ہو اور حل بھی نکل آئے ۔ حل اس مسئلے کا ہونا چاہئے ، نہ کہ منتظمین کو ہی مسئلہ بنا لیا جائے ۔ مسائل کو حل کریں نہ کہ "افراد" کو "حل" کرنے میں جت جائیں ۔ جہاں تک میرے وکی کا "کم ایکٹیو" ہونے کی بات ہے تو ؟ یہ اس لئے ہے کہ جو لوگ وکی پر کام کر رہے ہیں ، وہ سبھی لوگ مجھ سے زیادہ علم والے اور ذہین ہیں ۔ اپ سب لوگوں کی مہربانی ہے کہ مجھے بھی اپ نے ساتھ شامل رکھا ہے ۔ کہ وکی سے تعلق میرے لئے ایک فخر کی بات ہے ، اور میں امید کرتا ہوں کہ اپ لوگ میرا یہ فحر قایم رکھیں گے۔ جن دو صاحبان کے ترجمعے سے کچھ کارکن نالاں ہیں ، میں ان کے تکنیکی کام کا معترف ہوں ۔ لیکن میں یہ بھی جانتا ہون کہ اگر اپ لوگ ان سے معقولیت سے بات کریں تو ! ان سے بہت سی ایسی باتیں بھی منوا سکتے ہیں ، جو ہو سکتا ہے کہ ان کی طبیعت پر ناگوار گزرتی ہوں ۔ میں پھر کہوں گا کہ الفاظ وہ ہونے چاہئے جو کہ رائج الوقت ہوں ، اور سینئرز کی عزت کا خیال " پاکستان کے رائج الوقت" جیسا نہیں ہونا چاہئے ۔ بلکہ ایسا ہونا چاہئے جیسا کہ ہمیں ہمارے بزرگون نے بتایا ہے ۔ یہ رویہ ختم ہونا چاہئے کہ یہ بندہ مجھے اچھا نہیں لگتا اس لئے اس کو تو ختم ہی ہو جانا چاہئے۔ بلکہ باہمی رواداری کا دستور رایج ہونا چاہئے ۔ یاد رکھیں کہ اگر اج اپ اردو ٹیکسٹ صاحب کو غیر معال کرنے کی تحریک چلاتے ہیں تو ، کل کو کوئی اپ کے بھی خلاف ہو گا ۔ اس لئے افراد کی مخالفت کی بجائے " کام" کی مخالفت کریں ۔ تاکہ "کام" کی کان چھانٹ کر کے اس "کام" کو کارآمد بنایا جا سکے ۔ 21:56, 15 جنوری 2014 (م ع و)خاورkhawar (تبادلۂ خیال)

    • میں بار بار عرض کر چکا ہوں کہ یہ معاملہ حل کرنا مشکل نہیں۔ پہلے دیگر اہم معاملات حل ہونے دیجیے، چند روز ایسے ہی رہنے دیں تو کیا نقصان ہوگا، معاشیات ڈوب جائے گی؟ لیکن مجھے تمام فریقین سے بات کرنی ہوگی وہ اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک رائے شماری والا معاملہ حل نا ہو جائے۔ باقی آپ لوگ آزاد ہیں جو مناسب لگے کیجیے، میں نہیں سمجھتا کہ تمام فریقین کی شمولیت کے بغیر اس کو حل کرنا انصاف ہوگا۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 10:30, 16 جنوری 2014 (م ع و)
  • خاور بھائی آپ کے جواب کا بہت شکریہ، میں آپ کےموقف کی بھرپور تائید کرتا ہوں کہ انگریزی کے الفاظ کا اردو ترجمہ رائج کرنا چاہیے اور اسے استعمال کرنا چاہیے۔ جیسے یوزر کی جگہ صارف استعمال کرنا چاہے۔ مگر میرے محترم اس مضمون کا عنوان انگریزی کا لفظ نہیں، ایک کرنسی ہے، جسے ہماری زبان میں زر کہتے ہیں۔ دنیا میں رائج چند کرنسیوں کے نام یہ ہیں:
  • ڈالر
  • ین
  • پاؤنڈ
  • روپیہ
  • وغیرہ وغیرہ

محترم کیا دنیا کی کسی بھی زبان کے قاعدے میں ایسا نہیں کہ کرنسی کے نام کو ترجمہ کر دیا جائے۔ڈالر کو اردو میں بھی ڈالر اور ہندی میں بھی ڈالر، اور عربی میں دالر ہی کہیں گے۔ اس کا ترجمہ کوئی اپنی زبان میں کیسے کرے۔ میری گذارش اردو ٹیکسٹ صاحب سے اتنی تھی کہ اس صفحے کا نام عالمی اصول کے مطابق بٹ کوائن ہی ہونا چاہیے نہ کہ اس کا بھی ترجمہ کر دیا جائے۔جب ایک چیز کا ترجمہ ہو ہی نہیں سکتا تو زبردستی اس کا ترجمہ کیوں کیا جائے؟ میرے دلائل آپ کو اوپر نظر آ رہے ہیں ، اس صفحے کا تاریخچہ بھی میں نے چسپاں کر دیا ہے۔ ساری باتوں کو پڑھنے کے بعد دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ کیا اردو ٹیکسٹ کی وکی پیڈیا کے ساتھ مخلصی ہے یا بدمعاشی کہ بجائے بات کرنے کے آئے سترجع کیا اور واپس، میں جناب سے بات کیے جا رہا ہوں اور وہ جواب بھی دینا پسند نہ فرمائیں اور اپنے اختیار کا بے جا استعمال کریں۔ وجہ؟ کیا اس بات کے لیے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت ہے کہ کرنسی کے نام کا ترجمہ کیوں کیا گیا؟ محترم مجھے یہاں آئے سال بھی نہیں ہوا۔ ایک میگزین کے لیے وکی پیڈیا پر مضمون لکھنا تھا ور سوچا انگریزی ویکی کے ساتھ اردو کو بھی دیکھ لوں۔یہاں جب اس کی حالت دیکھی تو رہا نہ گیا اور صفحات بنانے اور ترامیم شروع کر دی۔ طاہر صاحب، شعیب ساحب اور اردو ٹیکسٹ نے بہت رہنمائی کی۔ جہاں پالیسی کی بات ہوتی ہے میں ایک لفظ کہے بغیر پیچھے ہٹ جاتا ہوں۔ شروع میں ، میں نے بائبل کے حوالے سے 78 صفحات بنائے جو بائبل کے مواد پر مشتمل تھے۔ جب 78 صفحات بنا چکا تو اردو ٹیکسٹ صاحب نے کہا کہ کتاب کے مواد پر صفحات وکی سورس پر بنیں گے وکی پیڈیا پر نہیں اور میرے بنائے چند صفحات پر حذف کا سانچہ لگا دیا۔ دل میں تو میرے خیال آیا تھا کہ جب میں صفحے بنا رہا تھا تو کیا موصوف اس وقت سوئے ہوئے تھے، مگر چلو کوئی بات نہیں، ہو سکتا ہے وہ ن دیکھ سکیں ہوں۔ اس با ت کے جواب میں ، میں نے طاہر صاحب سے اتنا ہی کہا کہ جناب میرے بنائے ہوئے صفحات ایک ہفتے تک رہنے دینا اس عرصے میں ، میں ان کو وکی سورس پر منتقل کر دوں گا۔ ان صفحات کی منتقلی کے بعد میں نے خود ایک ایک صفحہ ڈھونڈ کر حذف کا سانچہ لگایا۔ ایک اور جگہ میں ارڈو ٹیکسٹ نے رہنمائی کی کہ الفاظ کے معنی کے لیے وکشنری ہے اردو وکی پیڈیا نہیں۔ میں وہ وہ سلسلہ بھی فوراً روک دیا۔ اب جیسے جیسے کام آگے بڑھتا رہا اور آخری سٹیج کے طور پر یہ مضمون۔ یہاں آکر مجھے یقین ہو گیا کہ جناب اردو ٹیکسٹ صاحب کو ڈنڈا چلانا آتا ہے اور بس، دلائل ان کے پاس بھی کچھ نہیں۔ سمرقندی صاحب گواہ ہیں کہ انہوں نےحکمت عملی کے حوالے سے کہا کہ نیا لفظ عربی فارسی یا انگریزی سے بالتریب لیا جا سکتا ہے۔ میں نے اردوٹیکسٹ کو کہا کہ تثم کو عربی والوں نے بٹ یعنی بیت ہی کیا ہے۔ جناب فرمانے لگے کہ عربی والے دھکا کھائیں تو کیا اردو والے بھی کھائیں۔ ساف مطلب یہ ہے کہ جناب جہاں ہماری مرضی ہو گی، ہم اردو ایجاد نہیں کر سکیں گے، ہم عربی نافذ کریں گے اور جہاں اردو ایجاد کر سکتے ہیں عربی بھی بھاڑ میں جائے۔ اب یہ ساری بات اور سارا تبادلہ خیال پڑھنے کے بعد بتائیں کہ ،کیا اردو ٹیکسٹ اس موضوع کے حوالے سے بدمعاشی نہیں کر رہے؟ جواب کا منتظر امین اکبر (تبادلۂ خیال) 11:56, 16 جنوری 2014 (م ع و)

    • اگر صرف اپ کے دلائل دیکھیں تو

اردو ٹیکسٹ صاحب کو لچک سے کام لینا چاہئے ۔ لیکن ان کے بھی کچھ دلائل ہوں گے؟ ان کے دلائل کیا ہیں ؟ 12:57, 16 جنوری 2014 (م ع و)خاورkhawar (تبادلۂ خیال)

  • خاور بھائی، مجھے بالکل علم نہیں ان کے دلائل کیا ہے، ان سے دلائل ہی تو پوچھے تھے۔ پھر میں نے اس صفحے کا عنوان بٹ کوائن کر دیا۔ موصوف تشریف لائے، کوئی دلیل نہیں دی اور پھر واپس عنوان تثم سکہ کر دیا۔ میں نے تھوڑی سی ہمت دکھاتے ہوئے پھر اس صفحے کو بٹ کوائن کر دیا مگر موصوف پھر تشریف لائے اور عنوان دوبارہ تثم سکہ کر دیا۔ اگر آپ پوچھ سکیں اور پوچھ کر مجھے بھی بتا دیں۔وہ اس صفحے پر تشریف تو لاتے ہیں مگر کوئی دلیل عنایت نہیں کرتے۔ اگر کوئی دلیل دے دیں تو مجھے اور عوام کو بھی مطلع کر دیں تاکہ مزید دوسری کرنسیوں جیسے لائٹ کوائن، ڈوجی کوائن، ڈالر، ین، پاؤنڈ وغیرہ کا ترجمہ بھی کیا جا سکے۔میرے بارے میں اندازہ تو ہو گیا ہو گا کہ میں اپنے بنائے ہوئے درجنوں صفحات کے حذف کرنے بھی پر کوئی اعتراض نہین کرتا، بشرطیہ کہ کسی پالیسی کے تحت حذف کیے جائیں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 13:41, 16 جنوری 2014 (م ع و)

میرا مشورہ ترمیم

اپ اس طرح کریں کہ اردو ٹیکسٹ صاحب کے بنائے ہوئے صفھے کے نام کو تبدیل کرنے کی بجائے ، ایک اور صفحہ بنا لیں جس کا نام بٹ کوائین کر لیں ۔ اور اس میں حوالہ(لنک) دے دیں کہ وکی کے کچھ محترم کارکن اس کرنسی کو "تثم سکہ " کے نام سے بھی متعارف کرواتے ہیں ۔ میرے خیال میں اس طرح اردو ٹکسٹ صاحب کی انا پر بھی ضرب نہیں لگے گی اور انسائکلوپیڈا کا مقصد ( معلومات فراہم کرنا) بھی پورا ہو جائے گا ۔ کیا خیال ہے ؟ 20:59, 16 جنوری 2014 (م ع و)خاورkhawar (تبادلۂ خیال)

  • خاور بھائی آپ کا مشورہ آپ کے وکی پیڈیا سے محبت کا مظہر ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ یہاں تمام معاملات بات چیت سے ختم کرانا چاہتے ہیں۔ مگر جو مسئلہ ہے وہ یہ کہ وکی پیڈیا ایک عوامی پلیٹ فارم ہے۔ یہاں پر انا کا تعلق ہی نہیں۔ پالیسی کے خلاف جو بات ہو اسے حذف کر دینا چاہیے جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا کہ میں اپنے بنائے ہوئے صفحات بھی حذف کرا لیتا ہوں۔ خود ہی حذف کا سانچہ ڈال لیتا ہوں۔ اب اگر میں دوسرا صفحہ بناؤں اور اردو ٹیکسٹ صاحب آ کر اسے یہ کہہ کر حذف کر دیں کہ یہ دوہرا صفحہ ہے پھر؟ اگر وہ آپ کےکہنے پر دوسرا صفحہ بنا لیتے ہیں تو انگریزی وکی کا ربط کس صفحے پر ہو گا؟ خاور بھائی ، محترم تشریف تو لے آتے، ہم کوئی نہ کوئی راستہ نکال ہی لیتے۔ اب یہ تو راستہ بند کرنے والی بات ہے کہ میں وکی پیڈیا کی پالیسی کے مطابق دلائل سےبات کروں اور وہ اپنے اختیارات کا بے جا استعمال کریں۔ کوئی بات کرے گا تو بات بنے گی نا میرے بھائی۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:05, 17 جنوری 2014 (م ع و)
آج میں نے سنجیدگی سے اس مضمون کو پڑھا تو کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ بٹ کوائن کس بلا کا نام ہے، لہذا میں نے اسے "عوامی" بنادیا :)  —خادم—  12:56, 17 اپریل 2014 (م ع و)

مضمون ترمیم

اوپر کتنے ساتھیوں نے محض بحث کی ہے، کاش کوئی ساتھی اس مضمون میں قابل قدر معلومات کا اضافہ ہی کردیتا۔ :)  —خادم—  17:05, 11 مئی 2014 (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (ستمبر 2020) ترمیم

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے بٹ کوئن پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with [iabot.wmcloud.org/iabot/index.php?page=manageurlsingle this tool].

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 12:45، 25 ستمبر 2020ء (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (دسمبر 2020) ترمیم

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 09:15، 29 دسمبر 2020ء (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (جنوری 2021) ترمیم

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے بٹ کوئن پر 2 بیرونی روابط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with [iabot.wmcloud.org/iabot/index.php?page=manageurlsingle this tool].

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 02:16، 17 جنوری 2021ء (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (فروری 2021) ترمیم

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 00:57، 26 فروری 2021ء (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (اپریل 2022) ترمیم

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 15:08، 1 اپریل 2022ء (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (مارچ 2024) ترمیم

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے بٹ کوئن پر 3 بیرونی روابط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with [iabot.wmcloud.org/iabot/index.php?page=manageurlsingle this tool].

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 13:37، 6 مارچ 2024ء (م ع و)

واپس "بٹ کوئن" پر