بٹ کوئن

ایک ڈیجیٹل کرنسی

بٹ کوائن ایک ڈیجیٹل کرنسی اور پیئر ٹو پیئر پیمنٹ نیٹورک ہے جو آزاد مصدر دستور پر مبنی ہے اور عوامی نوشتہ سودا کا استعمال کرتی ہے۔ بٹ کوئن کمانے یا حاصل کرنے میں کسی شخص یا کسی بینک کا کوئی اختیار نہیں۔ یہ مکمل آزاد کرنسی ہے، جس کو ہم اپنے کمپیوٹر کی مدد سے بھی خود بنا سکتے ہیں۔ بٹ کوئن کرنسی کا دیگر رائج کرنسیوں مثلا ڈالر اور یورو سے موازنہ کیا جا سکتا ہے، لیکن رائج کرنسیوں اور بٹ کوئن میں کچھ فرق ہے۔ سب سے اہم فرق یہ ہے کہ بٹ کوئن مکمل طور پر ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جس کا وجود محض انٹرنیٹ تک محدود ہے، خارجی طور پر اس کا کوئی کاغذی یا دھاتی وجود نہیں۔ اسی طرح بٹ کوئن کرنسی کے پیچھے کوئی طاقتور مرکزی ادارہ مثلا مرکزی بینک نہیں ہے اور نہ ہی کسی حکومت نے اب تک اسے جائز کرنسی قرار دیا ہے، اسی وجہ سے ریاستہائے متحدہ امریکا کے وزارت خزانہ نے اسے غیر مرکزی کرنسی قرار دیا ہے، کیونکہ اس کرنسی کو ایک شخص براہ راست دوسرے شخص کو منتقل کر سکتا ہے، اس کے لیے کسی بینک یا حکومتی ادارہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تاہم انٹرنیٹ کے ذریعہ بٹ کوئن کو دیگر رائج کرنسیوں کی طرح ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بٹ کوئن کا آغاز 2009ء میں کاذب‌نام ستوشی ناکاماتو نے کیا۔ اسے کرپٹوکرنسی کہتے ہیں کیونکہ یہ پبلک کی کرپٹوگرافی کے اصولوں پر مبنی ہے۔ یہ کرنسی حسابی عمل لوگرتھم کی بنیاد پر کام کرتی ہے، جس کے لیے کمپیوٹر کو انٹرنیٹ سے منسلک کر کے، کمپیوٹر کے پروسیسر سے کام لیا جاتا ہے۔ جس کمپیوٹر کا پروسیسر جتنا طاقتور ہوتا ہے، اتنی جلد وہ حسابی عمل لوگرتھم کا سوال حل کرکے بٹ کوائن بناتا ہے جسے بٹ کوئن mining کہتے ہیں۔ بٹ کوئن خاصی تحقیق وتجسس کا موضوع بھی رہا ہے، کیونکہ کرپٹوگرافی کرنسی ہونے کی وجہ سے اس کے مالکان اور صارفین پتہ لگانا خاصا مشکل ہے، اس وجہ سے اس کا غیر قانونی استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ 2013ء میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ویب گاہ سلک روڈ کو امریکی ایف بی آئی نے بند اور 144٫000 بٹ کوئنز کو منجمد کر دیا، اس وقت اس کی قیمت 28.5 ملین ڈالرز تھی۔ جبکہ امریکی حکومت بٹ کوئن کے معاملہ میں دیگر حکومتوں سے زیادہ فراخ دلی سے کام لیتی ہے۔ چین میں یوآن کے ساتھ بٹ کوئن کی فروخت پر پابندی ہے، نیز بٹ کوئن منڈیاں (exchanges) کے لیے بینک اکاؤنٹ رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

بٹ کوئن
بٹ کوئن کا عمومی لوگو[1]
نام اور قیمت
ذیلی اکائی
 ۔00000001ستوشی[2]
علامت BTC, XBT,[3] ، ฿[4][5]
آبادیات
تاریخ اجرا3 جنوری 2009ء (2009ء-01-03)
صارفینبین الاقوامی
اجرا
بھی کھاتہمعاملات کی تصدیق اور حفاظت پیئر ٹو پیئر نیٹورک کے ذریعہ کی جاتی ہے۔[6]
مقررہ قیمت
Issuanceپچیس بٹ کوئن ہر دس منٹ میں
 ماخذتمام بٹ کوئن سرکولیشن میں
 قاعدہ21 ملین بٹ کوئنز ہونے تک ہر چار سال میں تمام نئے بٹ کوئن کا تخلیقی ریٹ نصف ہوتا جائے گا[7]:17 - اس وقت ہر نئے بلاک کے ساتھ (تقریباً ہر دس منٹ میں) پچیس نئے بٹ کوئنز بن رہے ہیں۔

ماخوذ

ترمیم

20 سال پہلے انٹرنیٹ بہت سست تھے اور لمبی فائیلیں مثلاً فلمیں، ڈرامے اور گانے ڈاون لوڈ کرنے میں بہت وقت لگتا تھا جو server کو ہر وقت مصروف (busy) کر دیتا تھا۔ 2001ء میں Bram Cohen کو خیال آیا کہ اگر لمبی فائیل کے کئی ٹکڑے کر دیے جائیں اور سارے کمپیوٹر براہ راست ایک دوسرے سے منسلک کر دیے جائیں تو ہر وہ کمپیوٹر جو ایک دفعہ سرور سے فائیل کا کوئی بھی ایک ٹکڑا ڈاونلوڈ کر چکا ہے وہ اب اسے دوسروں کو اپ لوڈ کر سکے گا اور سرور پر لوڈ بہت کم ہو جائے گا جبکہ صارفین کے کمپیوٹر ایک دوسرے سے فائل کے مختلف ٹکڑے حاصل کر کے اسے جوڑ لیں گے۔ برام کوہن نے جولائی 2001ء میں distributed hash table (DHT) پر مبنی BitTorrent نامی پروگرام جاری کیا جو Peer-to-peer نیٹ ورکنگ کی ابتدا تھی جو سارے کمپیوٹروں کو باہم جوڑ سکتا تھا۔[8]

اگرچہ شروع سے بیانیہ یہ رہا تھا کہ کرپٹوکرنسی آزاد کرنسی ہوتی ہے جو کوئی بھی اپنے کمپیوٹر سے براہ راست کسی دوسرے کمپیوٹر کو منتقل کر سکتا ہے مگر اب تک (یعنی 2024ء تک) ایسا نہیں ہو پایا۔ ساری کرپٹوکرنسیاں صرف اپنے سینٹرل ایکسچینج کے ذریعے منتقل کی جا سکتی ہیں۔[9] اور جس دن سینٹرل ایکسچینج کی ویب سائٹ بند ہو جاتی ہے اسی دن وہ کرپٹوکرنسی بھی غائب ہو جاتی ہے۔

کرپٹوکرنسی

ترمیم

بٹ کوئن کو ایک کرپٹوکرنسی (انگریزی: cryptocurrency) سمجھا جاتا ہے، اس کا مفہوم یہ ہے کہ یہ کرنسی بنیادی طور پر رازداری کے اصولوں کو ملحوظ رکھتی ہے۔ نیز اسے اپنی نوعیت کی واحد کرنسی سمجھا جاتا ہے، لیکن درحقیقت اس طرح کی کم از کم 60 کرپٹوکرنسیاں انٹرنیٹ پر موجود ہیں، جن میں سے 6 کرنسیاں اصل ہیں۔ چونکہ بٹ کوئن ایک آزاد مصدر کرنسی ہے، اس لیے اس کی نقل اور اس میں کچھ اصلاحات کرکے دوسری نئی کرنسی بنائی جا سکتی ہے، اس لیے اس وقت موجود تمام کرپٹوکرنسیاں باستثناء رپل (انگریزی: Ripple) [10] بٹ کوئن کی طرح ہی کام کرتی ہیں۔

چند کرپٹو کرنسیاں
Bitcoin
Ethereum
Ethereum Classic
Augur
Dash
Litecoin
Monero
NXT
Ripple
Stellar Lumens

بلاک چین

ترمیم

بلوک چین (block chain) ایک نئی طرح کا انٹرنیٹ ہے جس میں ڈیجیٹل معلومات ہر ایک دیکھ سکتا ہے مگر اسے کاپی نہیں کر سکتا۔ ہر دس منٹ میں ہونے والی لین دین (transaction) کا ریکارڈ چیک کر کے محفوظ کر دیا جاتا ہے جسے بلوک کہتے ہیں۔ سارا ڈاٹا نیٹ ورک پر ہوتا ہے اس لیے ہر ایک اسے دیکھ سکتا ہے۔[11]

رازداری

ترمیم

سمجھا جاتا ہے کہ بٹ کوائن کی لین دین کا ریکارڈ کسی کو معلوم نہیں ہو سکتا مگر ایسا نہیں ہے۔ ہر لین دین ایک کوڈڈ ایڈریس سے منسلک ہوتی ہے اور یہ ایڈریس ہر کوئی دیکھ سکتا ہے۔ ان ایڈریس کا ریکارڈ رکھنے والوں نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں صرف 1000 لوگ ایسے ہیں جو دنیا بھر کی مارکیٹ کا 40 فیصد حصہ کنٹرول کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو "بٹ کوائن وھیل" کہا جاتا ہے۔

"Although bitcoin transactions are designed to be anonymous, each one is associated with a coded address that can be seen by anyone."[12]

جس طرح بینک کے پاس اپنے گاہک کی پوری معلومات ہوتی ہیں اسی طرح کرپٹوکرنسی ایکسچینج کے پاس کرپٹوکرنسی استعمال کرنے والے کی پوری معلومات ہوتی ہیں۔

"Do not use bitcoin for illegal activity; it is not anonymous."[13]

عام تصور کے برعکس کرپٹو کرنسی حکومت کے ضابطوں کے ماتحت ہوتی ہے۔ آپ جو جی چاہے وہ اس سے نہیں کر سکتے۔ یہ مکمل گمنامی مہیا نہیں کرتی۔ اور غالباً اب اس غبارے سے ہوا نکلنے ہی والی ہے۔

Contrary to popular belief, cryptocurrency IS regulated, you CANNOT do whatever you want with it, it is NOT completely anonymous, and yes, there probably IS a bubble forming right now.[14]

مشہور بھانڈاپھوڑ ایڈورڈ اسنوڈن نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے 2013ء سے بٹ کوائن استعمال کرنے والوںپر نظر رکھے ہوئے ہے۔[15]

بٹ کوائن کا کل تعداد

ترمیم

بٹ کوائن کے موجد Satoshi Nakamoto کے مطابق کل دو کروڑ 10 لاکھ لاکھ بٹ کوائن تخلیق کیے جاسکیں گے جن میں سے 1 کروڑ 70 لاکھ بٹ کوئن 'مائن' کیے جا چکے ہیں۔ اس طرح رفتہ رفتہ mining مشکل سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے کیونکہ قابل مائن بٹ کوائن کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے۔[16]
تقریباً ہر چار سال (یعنی دو لاکھ 10 ہزار بلاک کے) بعد پہلے کے مقابلے میں آدھے بٹ کوائن جاری کیے جایئں گے۔ اندازہ ہے کی 2140ء کے بعد کوئی بٹ کوائن جاری نہیں ہو گا کیونکہ دو کروڑ 10 لاکھ لاکھ بٹ کوائن کی آخری حد آ چکی ہو گی،

امریکا میں بٹ کوائن

ترمیم

جولائی 2017 کی ابتدا میں امریکی Commodity Futures Trading Commission نے بٹ کوائن کو Swap Execution Facility عطا کر دی ہے جس کا مطلب ہے کہ اب بٹ کوائن کی options trading ہو سکے گی۔[17]

چوری

ترمیم

ماہر ہیکرز بٹ کوائن ایکسچینج سے بڑی مالیت میں بٹ کوائن چرانے میں کامیاب رہے ہیں۔ چند مثالیں درج ذیل ہیں۔

کرپٹو ایکسچینج کا نام[18] چوری کی تاریخ کتنے کرپٹو کوائن چوری ہوئے مالیت بحساب 8200 ڈالر فی کرپٹو کوائن
Mt.Gox (جاپان) 19 جون 2011ء 2609 BTC 2 کروڑ ڈالر
Mt.Gox 28 فروری 2014ء 750,000 BTC 615 کروڑ ڈالر[19]
BitFloor یکم ستمبر 2012ء 24,000 BTC 20 کروڑ ڈالر
Poloniex 4 مارچ 2014ء 12.3% of all BTCs ظاہر نہیں کی گئی
Bitstamp 4 جنوری 2015ء 19,000 BTC 16 کروڑ ڈالر
Bitfinex یکم اگست 2016ء 120,000 BTC 98 کروڑ ڈالر
Tether Treasury wallet 19 نومبر 2017ء 3700 BTC 3 کروڑ ڈالر[20]
Nice Hash 6 دسمبر 2017ء 4736 BTC 4 کروڑ ڈالر[21]
Coincheck (جاپان) 26 جنوری 2018ء 523 میلین NEM coins 53 کروڑ ڈالر (مالیت بوقت چوری)[22]
Bitpoint (جاپان) 12 جولائی 2019ء 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر (مالیت بوقت چوری)[23]

امریکا کو شبہ ہے کہ فروری 2014ء میں جاپان میں Mt.Gox میں ہونے والی بہت بڑی ہیکنگ کے پیچھے ایک روسی ہیکر Aleksandr Vinnik کا ہاتھ تھا جو بٹ کوائن کے معاملات کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔[24] اس کے برعکس جنوری 2018ء میں جاپانی کرپٹو ایکسچینج CoinCheck میں ہونے والی ہیکنگ کے پیچھے شمالی کوریا کے ہیکرز ملوث سمجھے جاتے ہیں۔[25]

چند مقبول کرپٹوکرنسیاں

ترمیم
آغاز کرنسی[26] علامت Hash algorithm
2009 Bitcoin BTC SHA-256d
2015 Ethereum ETH Ethash
2017 Bitcoin Cash BCH SHA-256d
2011 Litecoin LTC Scrypt
2014 Dash DASH X11
2014 Monero XMR CryptoNight
2017 Bitcoin gold BTG Equihash
2015 Ethereum Classic ETC Ethash
2016 Zcash ZEC Equihash
2013 Dogecoin DOGE Scrypt

بٹ کوائن ایکسچینج

ترمیم

دنیا کے چند بڑے ایکسچینج جو بٹ کوائن کی خرید و فروخت کرتے ہیں درج ذیل ہیں۔ عام طور پر بٹ کوائن کی لین دین پر 1.5 فیصد فیس لی جاتی ہے بشرطیکہ لین دین بینک اکاونٹ کے ذریعے ہو۔ اگر لین دین کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ہو تو فیس 4 فیصد ہوتی ہے۔[27]

کچھ کمپنیاں 24/7 کے پیسوں کا انتظام کرنے میں صارفین کی مدد کے لیے خودکار کرپٹو ٹریڈنگ حل کی تجویز پیش کررہی ہیں۔ بہت بڑا فائدہ یہ ہے کہ انسانی جذبات کو تجارت سے ہٹا دیا جاتا ہے۔ اور عام طور پر ، جب ٹریڈنگ میں فیصلے کرتے ہیں تو انسانی جذبات بہت خراب ہوتے ہیں۔ کوڈنگ میں کچھ تجربہ رکھنے والے تاجروں کے ذریعہ عام طور پر Bitcoin Trading Botsآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ kryll.io (Error: unknown archive URL) الگورتھم ڈیزائن کیے جاتے ہیں۔ درحقیقت ، اگرچہ کوئی بھی حکمت عملی لکھ سکتا ہے ، حامی تاجروں کے ذریعہ صرف وہی ڈیزائن کیا گیا جس میں دونوں کو نیچے اور دونوں مارکیٹوں کا مقابلہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ کرپٹو ٹریڈنگ بوٹ میں بی ٹی سی بوٹس سب سے زیادہ مشہور ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ بی ٹی سی مارکیٹ بمقابلہ بقیہ آلٹکوائن مارکیٹ کے رشتہ دار سائز کی وجہ سے ہے۔ اس کی توقع کی جا رہی ہے کہ یہ کچھ سال جاری رہے گا۔

بٹ کوائن ایکسچینج کا نام[28]
Bitfinex
Bittrex
Binance
Bithumb
OKEx
GDAX
Poloniex
Huobi
HitBTC
Bitstamp

شرعی حیثیت

ترمیم

مصر میں بٹ کوائن ایکسچینج نے اگست 2017ء سے کام کا آغاز کیا تھا۔ لیکن 3 جنوری 2018ء کو مصر کے مفتی اعظم نے بٹ کوائن کو حرام قرار دے دیا اور اس کی تجارت پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

ترکی کی وزارتِ مذہبی امور نے بٹ کوائن کو اسلام کے منافی قرار دیا ہے۔[29]

بڑے خریدار

ترمیم

22 فروری 2024ء تک دنیا کی بڑی کمپنیوں کے پاس بٹ کوائن کی مقدار درج ذیل تھی۔

درجہ کمپنی ملک بٹ کوائن کی تعداد قیمت کا تخمینہ[30]
1 MicroStrategy U.S. 174,530 $9.1B
2 Galaxy Digital U.S. 17,518 $912.1M
3 Marathon Digital U.S. 13,716 $714.1M
4 Tesla U.S. 10,500 $546.7M
5 Hut 8 Canada 9,366 $487.6M
6 Coinbase U.S. 9,181 $478.0M
7 Block Inc. U.S. 8,027 $417.9M
8 Riot Platforms U.S. 7,327 $381.5M
9 Hive Blockchain Canada 2,596 $135.2M
10 CleanSpark U.S. 2,575 $134.1M
11 NEXON Japan 1,717 $89.4M
12 Exodus U.S. 1,651 $86.0M


بٹ کوائن ATM

ترمیم

کیش کی ادائیگی بذریعہ مشین کرنے کے لیے دنیا کی پہلی اے ٹی ایم سنہ 1969ء میں استعمال ہوئی۔ 2013ء میں بٹ کوائن کی پہلی اے ٹی ایم منظر عام پر آئی۔ جولائی 2019ء تک دنیا بھر میں ایسی پانچ ہزار مشینیں نصب ہو چکی تھیں۔ ایسی مشینیں 'بی ٹی ایم' کہلاتی ہیں۔ صرف متحدہ امریکا میں ان مشینوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔[31] بیشتر مشینوں سے بٹ کوائن خریدے تو جا سکتے ہیں مگر بھنوائے نہیں جا سکتے یعنی کیش کے بدلے بٹ کوائن مل سکتے ہیں مگر بٹ کوائن کے بدلے کیش بہت کم بی ٹی ایم پر دستیاب ہے۔ یاد رہے کہ لگ بھگ سو سال پہلے بینکوں سے سونے کے بدلے کاغذی کرنسی لینا بہت آسان جبکہ کاغذی کرنسی کے بدلے سونے کا سکہ لینا بہت ہی مشکل تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

ترمیم

29 اپریل 2018ء کو عاصم بخشی 'ہم سب' پر لکھتے ہیں:

"اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حالیہ ماہ کے آغاز میں جاری کیے گئے ایک رسمی مراسلے میں عوام کو بِٹ کوائن سمیت تمام قسم کی کرپٹو کرنسیوں سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کرنسیوں یعنی کوائنز اور ٹوکنز کے ذریعے پاکستان سے باہر رقم بھیجنے والے کسی بھی شخص سے ملکی قوانین کے مطابق بازپرس کی جائے گی۔ مزید برآں بینکوں اور کرنسی ڈیلروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس قسم کے کسی بھی سودے میں فریق نہ بنیں جس میں کرپٹو کرنسی شامل ہو۔ کرپٹو کرنسی کے خلاف اس تنبیہ کی بتائی گئی وجوہات کافی حد تک باجواز ہونے کے ساتھ ساتھ دو حوالوں سے بہت دلچسپ اور معنی خیز ہیں۔ ریاستی ادارہ ہونے کے ناطے ان میں اول تو بینک کی جانب سے ریاست کا یہ اعتراف ہے کہ کرپٹو کرنسی کی نوعیت میں کافی ابہام ہونے کے باعث ان سودوں میں شامل ہونے والے افراد کو کسی قسم کی قانونی ضمانت دینا ناممکن ہے، دوم یہ اعتراض کہ یہ کرنسیاں اپنی حد درجے خفیہ نوعیت کے باعث غیر قانونی کارروائیوں اور مختلف قسم کے فراڈ میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔"[32]

بٹ کوائن مائننگ کے ماحول پر اثرات

ترمیم

اردونامہ فورم کی رپورٹ جس میں برطانیہ کے تحقیقاتی ادارے پاور کمپیئر کی رپورٹ کو ماخذ بنایا گیا ہے کے مطابق بٹ کوائن مائننگ کے لیے استعمال ہونے والی انرجی میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور جنوری 2018 کے پہلے پندرہ دن میں اس مقصد کے لیے استعمال ہونے والی بجلی 40 ٹیراواٹ سے تجاوز کر چکی ہے۔ روپورٹ کے مطابق رواں سال اس مقصد کے لیے استعمال ہونے والی بجلی 159 ممالک کی مجموعی بجلی کی کھپت سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی سال 2016 میں کل بجلی کی پیداوار 196 ٹیراواٹ تھی اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کس قدر بجلی بٹ کوائن مائننک کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ بجلی کی کھپت کے حساب سے اس کی پیداوار میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور بجلی کی پیداوار کا زیادہ تر حصہ روائیتی طریقوں یعنی تیل اور کوئلہ سے بجلی بنانے پر مشتمل ہے جو ماحول پر انتہائی برا اثر ڈالتا ہے۔

اردونامہ فورم کی بٹ کوائن مائننگ کا ماحول پر اثر کے بارے میں رپورٹ۔[33]

اقتباس

ترمیم
  • "ہم اس دعوے سے متفق نہیں ہیں کہ سونے کی طرح بٹ کوائن بھی کاونٹر پارٹی رسک سے آزاد ہے۔ ایتھریئم بھی ایک نوزائیدہ کرپٹو کرنسی ہے اور جیسا کہ ہم نے دیکھا کہ یہ مجازی کرنسیاں بالآخر ایک ماسٹر کوڈ کے تابع ہوتی ہیں۔ایتھریئم کے معاملے میں یہ چابی ایک کونسل کے پاس ہے جو مستقبل میں اس کرنسی کا انفلیشن ریٹ طے کرے گی۔ بٹ کوائن کو کنٹرول کرنے کی چابی Gavin Andresen کے پاس ہے جو Massachusetts کا ایک انجینیئر ہے۔ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ مستقبل میں بٹ کوائن کے بلوک چین کے ضابطوں کو تبدیل نہیں کریں گے "
Another claim we don’t agree with is that Bitcoin is as free of counter-party risk as gold. What we have seen with Ethereum, another nascent cryptocurrency, is that these virtual currencies ultimately have a master key. With Ethereum, that key is controlled by a council that decides its future inflation rate; with Bitcoin, that key is controlled by Gavin Andresen, an engineer based in Massachusetts. There’s no guarantee that they won’t change the source code for the Bitcoin blockchain in the future[34]
  • چونکہ fiat کرنسی ڈوبتی جارہی ہے اس لیے اس کی مدد کے لیے ہائی ٹیک کرپٹوکرنسی بنائی گئی۔
crypto is a “high-tech cry for help in the face of increasingly unreliable fiat currencies.”[35]
  • اگرچہ کرپٹو کرنسیوں کو غیر مرکزی (ڈی سینٹرالائزڈ) کرنسی بتایا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ 'فی ایٹ' کرنسی سے بھی زیادہ سینٹرالائزڈ ہے- شخصی رازداری آزادی کا سب سے اہم ستون ہوتا ہے۔ ہر مطلق العنان پرائیویسی کو ختم کرتا ہے۔
"And while crypto is being sold to the public as "decentralization", the reality is that it is even more centralized than fiat currency,...Privacy is the foundation of freedom. All tyranny relies first on the invasion of privacy and the removal of private spaces.[36]
  • 9 نومبر 2021ء کو بٹ کوائن کی قیمت 67,554 ڈالر تھی۔ 15 جون 2022ء کو یہ گر کر صرف 21887 ڈالر رہ گئی۔
  • کینیڈا کا ایک کرپٹو ایکسچینج بنام QuadrigaCX اس وقت دیوالیہ ہو گیا جب اس کا مالک Gerry Cotten انڈیا میں بیمار ہو کر مر گیا۔ اس ایکسچینج کو کنٹرول کرنے کی چابی صرف وہ ہی جانتا تھا۔[37]اس کے گاہکوں کی تعداد 76,000 تھی جنھوں نے لگ بھگ 16 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمائیہ کاری کی تھی۔ ان میں جعلی گاہک بھی شامل ہیں۔[38] شبہ کیا جاتا ہے کہ جیری کاٹن زندہ ہے اور اس نے اپنے مرنے کا ڈراما رچا کر لوگوں کی ساری رقم ہڑپ کر لی ہے۔[39]
  • آئر لینڈ کا ایک کرپٹوکرنسی ایکسچینج بنام بٹ سین 17 جون 2019ء کو اچانک غائب ہو گیا اور اس کی ویب گاہ بند ہو گئی۔ اس کے گاہک اس سے اپنا پیسہ نکلوانے میں ناکام رہے۔
"Bitsane is registered in Ireland, as a business under the name Bitsane LP, and provided a cryptocurrency exchange service. Around 17 June, Bitsane went dark with users unable to contact it or access their funds held in the exchange."[40]
  • جنوبی افریقہ کے Mirror Trading International کے 2020ء میں اچانک بند ہو جانے سے گاہکوں کا ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔ بلوم برگ کے مطابق یہ 2020ء کا سب سے بڑا کرپٹو فراڈ تھا۔ 2021ء میں افریقہ کے ایک کرپٹو ایکسچینج کے مالک امیر کاجی اور اس کے چھوٹے بھائی رئیس نے گاہکوں کے 3.6 ارب ڈالر ہڑپ کر لیے۔[41]
  • فیوچر ایکسچینج FTX کا صدر دفتر باہاماس میں واقع تھا اور اس کی کرپٹو کرنسی (ٹوکن) FTT کہلاتی تھی۔ Alameda Research ایک کرپٹو کرنسی کا hedge fund تھا جو FTX کے لیے market maker کا کام کرتا تھا۔ ان دونوں اداروں کا مالک Sam Bankman-Fried تھا۔ تین دن کے "بینک رن" کے بعد 9 نومبر 2022ء کو FTX کی ویب گاہ نے ادائیگیاں کرنا بند کر دیں اور اگلے دن باہاماس کے حکام نے FTX کے اثاثے منجمد کر دیے۔ 11 نومبر 2022ء کو ان اداروں نے Delaware کی عدالت میں اپنی کنگالی قبول کر لی۔ اندازہ ہے کہ دس لاکھ لوگوں کے ایک سے دو ارب ڈالر ڈوب گئے۔[42]
  • کرنسی کا مطلب ہوتا ہے سونے کا حکومتی متبادل۔ کرپٹو کرنسی سونے کا غیر حکومتی متبادل ہوتی ہے۔
you can understand bitcoin as a kind of nongovernmental currency[43]
  • بٹ کوائن کا مطلب حکومتی کرنسی کی موت ہے۔ اس کا مطلب خود حکومت کی موت ہے۔ (یعنی بٹ کوائن کنٹرول کرنے والے بینکار اب دنیا پر حکومت کریں گے۔)
Bitcoin means the final death of government fiat money. It means the end of Big Government.[44]
  • وہ کہتے ہیں کہ بٹ کوائن "قیمت کی بچت" ہے۔ لیکن بٹ کوائن کی کوئی قیمت نہیں۔ جو چیز آپ رکھ نہیں سکتے اس کی بچت کیسے کر سکتے ہیں؟
They say, ‘Bitcoin is a store of value,’ but it doesn’t have any value. You can’t store what you don’t have... It’s just pure gambling.[45]
  • بٹ کوائن کو مقبول بنانے کے لیے مختلف ممالک میں کرنسی کرائسس پیدا کیے جا رہے ہیں۔ مثال کے طور پر جب انڈیا کی حکومت نے بڑی مالیت کے کرنسی نوٹ منسوخ کر دیے تو کرپٹو کرنسی کی مانگ میں یکدم زبردست اضافہ ہوا۔ اسی طرح جب وینیزویلا میں افراط زر میں اضافہ ہوا تو بٹ کوائن کی طلب میں بھی اضافہ ہوا۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ بینک آف جاپان کی منفی شرح سود کی پالیسی نے بٹ کوائن کے استعمال کو اس قدر عام کر دیا کہ جاپان میں یہ قانونی کرنسی کے طور پر قبول کی جاتی ہے۔
For example, when the Indian government banned the use of their largest bank notes, demand for crypto-currency accelerated dramatically in the country. Similarly, as crippling inflation grew in Venezuela, so did the appeal of Bitcoin. It’s also possible that the Bank of Japan’s negative interest rate policy played a role in Bitcoin use becoming so common that the country now accepts it as a form of legal payment.[46]
  • "بٹ کوائن کی قیمت ایک ہفتے میں 30 فیصد گر چکی تھی۔ لیکن بھارتی حکومت نے اسے قانونی کرنسی تسلیم کر کے اس کی قیمت 33 فیصد بڑھا دی"[47]
  • "بٹ کوائن بنیادی طور پر (جعلی) کرنسی ہے جبکہ سونا بنیادی طور پر (حقیقی) بچت ہے۔"
bitcoin is more the cash, whilst gold is more the savings.[48]
  • "جعلی دولت سے جعلی خوش حالی آتی ہے۔ جیسے ہی جعلی دولت ہٹتی ہے جعلی خوش حالی بھی غائب ہو جاتی ہے"۔
"Nothing comes from nothing. Fake money produces fake prosperity. Take away the fake money… and the fake prosperity goes “poof,” too."[49]
  • مجازی کبھی بھی حقیقی کا متبادل نہیں ہو سکتا۔
"the virtual is not an adequate substitute for the authentic"[50]
  • بٹ کوائن کی حقیقی طلب اس وقت پتہ چلے گی جب عالمی مالیاتی کرائسس سینٹرل بینکنگ اور کیپیٹل کنٹرول کی سیاست پر اعتماد ختم کر دے گا۔[51]
  • رینڈ کارپوریشن کے کرپٹوگرافر اور ریاضی دان Joshua Baron کا بٹ کوائن کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ مکمل رازداری نہیں رکھتے۔
"It does not offer enough anonymity."[52]
  • سولہ مہینوں میں یہ تیسری دفعہ ہوا ہے کہ ایکوی فیکس ہیک ہوا۔
This is the third time in sixteen months that Equifax has been hacked.[53]
  • امریکا کے سب سے بڑے بینک "جے پی مورگن چیز" کے اعلیٰ ترین عہدہ دار کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن محض فراڈ ہے۔ ٹیولپ بلب سے بھی بدتر فراڈ۔
BITCOIN IS A "FRAUD"; "WORSE THAN TULIP BULBS" (Jamie Dimon)[54]
چند مہینے بعد اس نے اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔[55] اس کے بعد اسی بینک نے اپنا ڈیجیٹل کوائن بنام 'جے پی ایم' جاری کیا جو ایک امریکی ڈالر کے برابر ہے۔
Bitcoin is an unprecedented combination of fraud, mania and a Ponzi scheme all in one[56]
  • "An ICO is not unlike an initial public offering, which is when a traditional company makes its share available for purchase to the general public. "[57]
  • مشہور ماہر معاشیات James G Rickards نے 12 ستمبر 2018 کو ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا:
1 Bitcoin supply capped بٹ کوائن کی فراہمی محدود ہے۔
2 Economy grows معیشت ترقی کرتی ہے۔
3 So, each bitcoin buys more. That's deflation ۔ اس طرح ہر بٹ کوائن کی قوت خرید بڑھتی ہے جو قلت زر ہے۔
4 Over 90% of dollar market is not base money, it's credit نوے فیصد سے زیادہ ڈالر مارکیٹ بنیادی کرنسی کی بجائے کریڈٹ ہے۔
5 No one borrows in deflationary currency کوئی بھی ایسی کرنسی میں قرضہ لینا پسند نہیں کرتا جس کی قیمت بڑھ رہی ہو۔
6 Bitcoin fails بٹ کوائن ڈوب جائیگا۔[58]
  • OneCoin کی ویب گاہ بند ہو چکی ہے۔ BitClub کے تین ارکان گرفتار کیے جا چکے ہیں کیونکہ انھوں نے 72 کروڑ ڈالر خردبرد کیے تھے۔[59]
  • 26 اگست 2020ء میں ساوتھ کوریا کے تیسرے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینج Coinbit پر پولیس نے چھاپہ مارا اور گرفتاریاں کیں۔ اندازہ ہے کہ انھوں نے 8 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کے برابر رقم خردبرد کی ہے۔[60]
  • "Cryptocurrencies or bitcoins, or anything like that, are not really currencies - they are assets. A euro is a euro - today, tomorrow, in a month - it’s always a euro. And the ECB is behind the euro. Who is behind the cryptocurrencies? So they are very, very risky assets."[61]
  • ڈیجیٹل کرنسی کے فروغ کا اصل مقصد ایک ارب 70 کروڑ ایسے لوگوں پر قابو پانا ہے جو آن لائن ادائیگی نہیں کرتے۔ سینٹرل بینک کیش کی رازداری ختم کرنا چاہتے ہیں۔
The rise of digital currency has everything to do with bringing the estimated 1.7 billion people who exist outside of payment systems online....When it comes to the future of money, central banks have never had a problem with the technology behind stablecoins or crypocurrency. But they do have a problem with the anonymity of trade through the use of cash.[62]
  • John McAfee: Bitcoin Is The True Shitcoin[63]
  • ترکی میں 2017ء سے Thodex نامی کرپٹوکرنسی ایکسچینج کام کر رہا تھا۔ 22 اپریل 2021ء کی CNBC کی خبر کے مطابق اس ایکسچینج کا مالک فرخ فتح اوزیر 2 ارب امریکی ڈالر چُرا کر البانیا بھاگ گیا ہے اور 4 لاکھ لوگ اپنی جمع پونجی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ترکی کی حکومت نے اس سلسلے میں عملے کے 62 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔[64] دو دن بعد ترکی کا چوتھا سب سے بڑا کرپٹوکرنسی ایکسچینج Vebitcoin بھی بند ہو گیا۔
  • "But if quantum computers ever become fast enough, the security of the entire blockchain will melt down."[65]
  • 22 جنوری 2022ء تک پچھلے دو مہینوں میں بٹ کوائن کی قیمت آدھی رہ جانے کی وجہ سے عالمی سرمائیہ کاروں کو 1000 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا۔
"Just two months after cryptos hit an all time high amid widespread euphoria that the newly launched bitcoin ETF would lead to even more substantial upside, the two largest tokens have lost half of their value, with the broader crypto sector suffering more than $1 trillion in losses"[66]
  • چین نے بٹ کوائن کو غیر قانونی قرار دیا ہے جبکہ ایل سلواڈور نے آئی ایم ایف کی مخالفت کے باوجود 7 ستمبر 2021ء کو اسے لیگل ٹینڈر (قانونی کرنسی) قرار دیا ہے۔[67] فروری 2022ء میں یوکرین کی حکومت نے بھی بٹ کوائن کو قانونی تسلیم کر لیا ہے گرچہ اسے لیگل ٹینڈر کا درجہ نہیں دیا۔[68]
  • ستیش کُمبھانی نامی ایک ہندوستانی نے 2016ء میں BitConnect کے نام سے ایک کرپٹوکرنسی ایکسچینج کا آغاز کیا اور BCC ٹوکن پر 10 فیصد منافع کا وعدہ کر کے دنیا بھر سے اربوں ڈالر اکٹھے کر لیے۔ اندازہ ہے کہ وہ 2.4 ارب ڈالر لے کر فرار ہو گیا ہے۔[69]
  • 8 فروری 2022ء کو امریکی محکمہ انصاف نے 94000 بٹ کوائن ضبط کر لیے جن کی مالیت 3.6 ارب امریکی ڈالر ہے۔
On February 8, 2022, the United States Department of Justice (DOJ) announced a landmark seizure of 94,000 Bitcoin valued at [70]over US$3.6 billion
  • 5 مئی 2022ء کو کرپٹو کوائن Luna کی قیمت 95 امریکی ڈالر تھی۔ صرف آٹھ دن بعد یہ صفر ہو چکی تھی۔ اندازہ ہے کہ اس کریش میں Luna اور TerraUSD کو 40 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔[71]
  • Bear Stearns نامی بینک 2008ء کو دیوالیہ ہوا تھا۔ صرف 14 سال بعد 12مئی 2022ء کو نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ کرپٹو کرنسیوں کے حالیہ کریش ہونے کی وجہ سے 700 ارب ڈالر ڈوب گئے۔[72]

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Bitcoin Graphics in Vector Format (Illustrator)" 
  2. "Cracking the Bitcoin: Digging Into a $131M USD Virtual Currency"۔ ڈیلی ٹیک۔ 12 جون 2011۔ 2013-01-20 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2012 
  3. Jon Matonis (17 ستمبر 2013)۔ "Bitcoin gaining market-based legitimacy as XBT"۔ Coindesk۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2013 
  4. Jon Matonis (22 جنوری 2013)۔ "Bitcoin Casinos Release 2012 Earnings"۔ Forbes۔ New York۔ 2013-02-16 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2013۔ Responsible for more than 50% of daily network volume on the Bitcoin blockchain, SatoshiDice reported first year earnings from wagering at an impressive ฿33٫310. 
  5. This also is the baht symbol
  6. Barber, Simon; Boyen, Xavier; Shi, Elaine and Uzun, Esrin (2012)۔ "Bitter to Better – how to make Bitcoin a better currency" (PDF)۔ Financial Cryptography and Data Security۔ کمپیوٹر سائنس میں لیکچر نوٹس۔ Springer۔ 7397: 399۔ ISBN 978-3-642-32945-6۔ ISSN 0302-9743۔ doi:10.1007/978-3-642-32946-3_29۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2013 
  7. Ron Dorit، Adi Shamir (2012)۔ "Quantitative Analysis of the Full Bitcoin Transaction Graph" (PDF)۔ Cryptology ePrint Archive۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2012 
  8. How did Satoshi think of bitcoin?
  9. "The Catalyst for a Banking Renaissance"۔ 09 مئی 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مئی 2024 
  10. Ripple - One Frictionless Experience To Send Money Globally | Ripple
  11. "What is Blockchain Technology? A Step-by-Step Guide For Beginners"۔ 26 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  12. The Bitcoin Whales: 1,000 People Who Own 40 Percent of the Market
  13. Everything You Need To Know About Blockchain But Were Too Embarrassed To Ask
  14. Demystifying Everything You Need To Know About Cryptocurrency
  15. NSA Has Been Tracking Bitcoin Users Since 2013, New Snowden Documents Reveal
  16. "Bitcoins in circulation"۔ 19 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2018 
  17. CFTC Approves Options Trading In Bitcoin
  18. Biggest Bitcoin Hacks Ever
  19. Mt. Gox files for bankruptcy, hit with lawsuit - Reuters
  20. Hackers Steal $31 Million Tethers
  21. Largest Crypto-Mining Exchange Confirms It Was Hacked, $62 Million In Bitcoin Stolen
  22. Japanese cryptocurrency exchange loses more than $500 million to hackers- CNBC
  23. Japanese Crypto Exchange Suffers $32 Million Hack
  24. Mastermind Of $4 Billion Bitcoin-Laundering Operation Will Be Extradited To US
  25. North Korea Said To Orchestrate Largest Crypto Heist Of All Time
  26. بٹ انفو چارٹ
  27. Bitcoin Breakdown: How-to, Step by Step
  28. 24 Hour Volume Rankings (Exchange)
  29. "It's Forbidden By Islam": Egypt's Grand Mufti Bans Bitcoin Trading
  30. The World’s Largest Corporate Holders of Bitcoin
  31. Bitcoin ATMs Now Number Over 4,000 Worldwide Despite Crypto Price Drop
  32. کرپٹو کرنسی اور پاکستان کی ریاستی قدامت پسندی
  33. "بٹ کوائن مائننگ ماحول کے لیے شدید خطرہ":بٹ کوائن مائننگ ماحول کے لیے خطرہ بٹ کوائن مائننگ اور ماحول
  34. "Is A Bitcoin "As Good As Gold"?"۔ 16 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جنوری 2017 
  35. Is The World Lurching Back Toward A Gold Standard?
  36. Technological dependence and end of freedom
  37. Crypto Exchange Seeks Bankruptcy Protection After Founder's Mysterious Death
  38. Quadriga Founder Siphoned Customer Coins Into Personal Accounts On Other Exchanges
  39. What really happened to Gerald Cotten? Netflix’s new true crime documentary, Trust No One: The Hunt for the Crypto King, looks at the millionaire’s mysterious death
  40. Crypto exchange Bitsane has launched an internal investigation after its services went dark
  41. Brothers Abscond With $4 Billion In Crypto Stolen From South African Exchange
  42. "The many crimes of Sam Bankman-Fried and FTX"۔ 10 دسمبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2022 
  43. A deputy director of People's Bank of China says[مردہ ربط]
  44. Is Blockchain A Gold & Silver Launchpad?
  45. With 'Halving' Imminent, Peter Schiff Says 'Bitcoin Has No Value'
  46. How Washington's Reaction To Trump's Budget Justifies The Rise Of Bitcoin
  47. Bitcoin Surges Back Above $2700 As India "Legalizes" Cryptocurrency
  48. What's going on with bitcoin?
  49. How Dumb Is The Fed?
  50. America 2017 = France 1789[مردہ ربط]
  51. What The Mainstream Doesn't Get About Bitcoin
  52. Meet The World’s Most Powerful Bitcoin Backers
  53. Massive Equifax Hack Shows Cyber Risk to Deposits and Investments Today
  54. امریکا کے سب سے بڑے بینک جے پی مورگن چیز کے صدر کا بیان
  55. Jamie Dimon: "I Regret Calling Bitcoin A Fraud"
  56. "The Next Great Bull Market in Gold Has Begun – Jim Rickards"۔ 27 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2018 
  57. Unpacking The 5 Biggest Cryptocurrency Scams
  58. Jim Rickards
  59. Three Men Arrested In NJ For Running Alleged $722 Million Crypto Ponzi Scheme
  60. Major Korean crypto exchange seized after 99% trading volume allegedly faked
  61. As Cryptos Soar, ECB's Draghi Warns: Not Currencies, They're Very Risky Assets
  62. Mapping out the Banking Elite’s Goal for a Cashless Monetary System – Part Two
  63. Bitcoin or shitcoin?
  64. Turkish crypto exchange boss goes missing, reportedly taking $2 billion of investors' funds with him
  65. Google Aims for Commercial Quantum Computer by 2029, What Would That Do to Bitcoin?
  66. Fear And Panic As Bitcoin Crashes 50% From All Time High
  67. A Look At The Game Theory Of Bitcoin
  68. Ukraine Legalizes Bitcoin
  69. BitConnect Founder Indicted In Alleged $2.4B Ponzi Scheme Disappears
  70. Gold Or Rubles? A Pickle Worth Exploring
  71. All that glitters
  72. Cryptocurrencies Melt Down in a ‘Perfect Storm’ of Fear and Panic