تبادلۂ خیال:تحریک طالبان پاکستان
Untitled
ترمیمڈاکٹر سرفراز نعیمی کے لۓ شہید کا لفظ وکی کی اس پالیسی کے خلاف ہے جس کے تحت کسی بھی متنازعہ مقتول کے لۓ شہید یا جہنم رسید کا لفظ استعمال کرنے کے بجاۓ ہلاک یا قتل کا لفظ استعمال ہوتا ہے. مرحوم ڈاکٹر طالبان اور حکومت کی جنگ میں غیر جانبدار فریق نہیں تھے. مرحوم صرف ایک مکتبہ فکر کی نمائندگی کرتے تھے۔
- جناب 119.63.136.147 صاحب یہ پالیسی کہاں بنی ہے ذرا نشاندہی فرما دیں تاکہ درستگی کی جا سکے اور کیا یہ پالیسی مختلف غزوات میں شہید ہونے والوں اور دورِ جدید کی اسلامی ممالک کی جنگوں میں شہید ہونے والوں کے لیے بھی ہے؟--سید سلمان رضوی 09:47, 16 اکتوبر 2009 (UTC)
- غزوات اور اسلامی ممالک کی جنگوں کی بات اور ہے اور اس قسم کے متنازعہ افراد کی بات اور ہے۔ ہم کسی کے لۓ شہید کا لفظ استعمال کردیں تو فورا سب کو غیر جانبداری یاد آجاتی ہے ۔
- محترم 119.63.136.147 صاحب۔ آپ کی بات سے اتفاق ہے مگر آپ نے جس پالیسی کا حوالہ دیا تھا اس کی ذرا نشاندہی فرما دیں تاکہ اس کے مطابق درستگی کی جا سکے۔ --سید سلمان رضوی 14:21, 16 اکتوبر 2009 (UTC)
- میں عرض کرچکا ہوں کہ ہم کسی کے لۓ شہید کا لفظ استعمال کردیں تو فورا سب کو غیر جانبداری یاد آجاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ وکی کا کام حق و ناحق کا فیصلہ کرنا نہیں. شہید کا لفظ اسلامی غزوات اور ان جنگوں کے شہدا کے لۓ ضرور مناسب ہے جن پر امت مسلمہ کا اجماع ہے مگر جن معاملات میں امت میں اختلاف رہا ہے ان کے مقتونین کس خانے میں فٹ ہوں گے. مثال کے طور پر جنگ صفین اور جنگ جمل کے شہدا . ایک فرقہ کھلے عام حضرت علی کے سوا سب کو غلط کہنے پر مصر ہے دوسرا حضرت عائشہ اور حضرت معاویہ کو حق قرار دیتا ہے۔ اب آپ کس کو شہید اور کس کو جہنم رسید کا لیبل لگائیں گۓ . زیادہ دور نہ جائیں ایران عراق جنگ کی مثال لیں لیں آپ ایرانی مقتولین کو شہید قرار دیں گۓ میں عراقی مقتولین کو شہید کہوں گا. آپ کی اور میری گفتگو اس وقت کئی منتظمین (بشمول ماہر حذف ) ملاحظہ فرمارہے ہیں لیکن اب کسی کو وکی کی غیر جانبداری یاد نہیں آرہی. منتظم تو شاید آپ بھی ہیں۔ ان ہی پالیسیوں کے باعث میں نے اپنا کھاتہ استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے.
- محترم 119.63.136.147 میں نے کبھی بھی آپ کو اپنا کھاتہ استعمال کرنے سے نہیں روکا۔ کھاتہ استعمال کرنا یا اپنے آئی پی ایڈریس سے لکھنا ایک جیسی بات ہے۔ بہتر ہے کہ آپ اپنا کھاتہ استعمال کریں تاکہ کوئی اور آپ کی طرف سے کوئی بات نہ کر سکے۔ بہرحال آپ بضد ہیں تو میں شہید کا لفظ بدل دیتا ہوں لیکن واضح کر دوں کہ یہ ویکی کی پالیسی نہیں۔ آپ سے التماس ہے کہ اپنا کھاتہ استعمال کرتے ہوئے اس مضمون کو بہتر بنائیں کیونکہ آج کل یہ موضوع خبروں میں ہے اور تبدیل ہوتی ہوئی معلومات کو یہاں لکھنا ضروری ہے۔--سید سلمان رضوی 15:57, 16 اکتوبر 2009 (UTC)
- کھاتہ استعمال کرنے میں یہ قباحت ہے کہ لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ کیا لکھا ہے لوگ یہ دیکھتے ہیں کس نے لکھا ہے.
متنازعہ افراد کے لۓ شہید کا لفظ استعمال کرنا کیوں وکی کی پالیسی کس خلاف نہیں؟ ہاں ! آپ سلمان رضوی کی پالیسی کے ضرور خلاف ہوگا ؟
- جناب 119.63.136.147 صاحب آپ کا تو کام ہی بغیر نام استعمال کیے ایسی باتیں کرنا ہے۔ میری پالیسی کے خلاف کیا مطلب؟ کئی دفعہ آپ سے پوچھا کہ یہ پالیسی جو آپ بیان کر رہے ہیں وہ کہاں لکھی ہے؟ مگر آپ الٹے جواب ہی دیتے ہیں۔ دوبارہ عرض ہے کہ یہ بتائیے کہ آپ نے فرمایا کہ یہ ویکیپیڈیا کی پالیسی کے خلاف ہے تو یہ کہاں لکھا ہے؟ اگر آپ نہ بتا سکے تو اس کا مطلب یہ کہ ایسی کوئی پالیسی نہیں اور آپ اپنی طرف سے بیان بازی کر رہے ہیں۔ بعض لوگوں کے لیے تو جو حلوہ زیادہ کھانے کی وجہ سے جو فوت ہو جائے وہ بھی شہید ہوتا ہے۔ جبکہ سرفراز نعیمی تو ایک جانے پہچانے عالم تھے۔ ہاں وہ بھارت کے مددگار طالبان اور امریکہ سے پیسہ کھا کر امریکہ کو امت مسلمہ کو رگڑنے کا بہانہ دینے والے طالبان کے سخت خلاف تھے اور انہیں طالبان نے ہی اپنی شقی القلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید کیا۔ میں نے آپ کے کہنے پر شہید کا لفظ تبدیل کر کے قتل کر دیا کہ شاید آپ راضی ہو جائیں مگر پھر وہی طعنے زنی۔ بہرحال اگر کوئی پالیسی بن جائے تو اس کا اطلاق تمام ادوار اور لوگوں کے لیے بغیر کسی مذہبی جذبات کے ہوگا مگر ابھی تک مجھے کوئی پالیسی کا حوالہ آپ نہیں دے سکے۔--سید سلمان رضوی 09:32, 17 اکتوبر 2009 (UTC)
- تماری تو رافضی نسل 1400 سال سے الٹی چل رہی ہے .ایران سے پیسہ کھا کر پاکستان اور افغانستان میں فرقہ ورانہ دہشت گردی کروانے والوں کے بارے میں لکھتے ہوۓ تم کو سانپ سونگھ جاتا ہے؟ سرفراز نعیمی سرکاری ٹکڑوں پر پلنے والا سرکاری مولوی کے سوا کچھ نہیں تھا۔ تماری رافضی نسل کی طالبان کی دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں.
- دیکھیۓ بھائی گمنام صاحب۔ ذاتیات کی سطح پر اتر کر اس ویکیپیڈیا پر کسی سے بد تہذیبی کرنے کی روایت ہے نہیں۔ ماشا اللہ آپ ایک باشعور انسان ہیں اور اپنے الفاظ کو تعمیری رکھتے ہوۓ تنقید کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو پھر اس سے اجتناب کیوں؟ مجبور نا کیجیۓ کہ کہیں قواعد کے مطابق IP پر بھی پابندی لگانے کا صدمہ ہمیں برداشت کرنا پڑے۔ --سمرقندی 11:52, 17 اکتوبر 2009 (UTC)
- صدمہ ۔تم منافقین سے امید بھی اور کیا ہے ؟ لگادو پابندی
- بھائی آپ کچھ تحمل سے کام لیجیۓ ، یقین جانیۓ کہ میں آپ کی دل سے قدر کرتا ہوں اور آپ کو اس ویکیپیڈیا کے مقالات کے نگہبانوں میں شامل سمجھتا ہوں۔ میرے خیال سے تو آپ کی کسی بھی بات کو اس موجودہ مضمون میں درج کرنے سے روکا نہیں گیا ہے؛ اور شہید والا معاملہ بھی سلمان بھائی نے ختم کر دیا ہے۔ اب شکوہ کیا ہے؟ --سمرقندی 12:16, 17 اکتوبر 2009 (UTC)
- مسٹر 119.63.136.147 ۔۔ مجھے نہ آپ کی باتوں پر غصہ ہے نہ میں ناراض ہوں نہ میں آپ کی نیت پر شک کرتا ہوں ۔ بہرحال میں ابھی تک اس پالیسی کے حوالے کا انتظار کر رہا ہوں جس کا حوالہ آپ نے شروع میں دیا۔ بہتر ہے کہ رافضی جیسے الزامات لگانے کی بجائے اصل موضوع پر تحمل سے بحث کریں۔--سید سلمان رضوی 12:53, 17 اکتوبر 2009 (UTC)
- بیرونی روابط میں دیا گیا دوسرا ربط کام نہیں کر رہا۔ درست نہ کیے جانے کی صورت میں اسے حذف کر دیا جائے گا۔--سید سلمان رضوی 10:42, 23 اکتوبر 2009 (UTC)
- یہ مضمون طویل ہوتا جارہا ہے۔ میری تجویز ہے کہ تحریک طالبان کے مختلف گروہ کا حصہ ایک علیحدہ مضمون بنا دیا جائے جس کس حوالہ یہاں دیا جائے کیونکہ یہ ایک طویل حصہ ہے۔ احباب سے رائے درکار ہے۔--سید سلمان رضوی 11:01, 28 اکتوبر 2009 (UTC)
- کیا 28 اکتوبر کے پشاور دھماکے کی زمہ داری کی طالبان نے قبول کرلی ہے جو اس کا زکر طالبان کی دہشت گردی والے قطعے میں کیا جارہا ہے
- خبر کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے دو فیشن ایبل خواتین کو بارود سے بھری گاڑی سمیت شہر میں داخل کیا ہے. پولیس نے تو طالبان نہیں کہا اس لفظ کا اضافہ مضمون نگار کے طالبان دشمن ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
- پیارے بھائی آپ تبادلۂ خیال تک کیوں محدود ہیں ؟ اگر آپ کے پاس اس بات کا حوالہ ہے تو پھر آپ کو یہ بات مضمون میں اس مقام پر درج کر دینی چاہیۓ جہاں کہ مخالف نقطۂ نظر درج کیا گیا ہے۔ آپ کو کسی نے روکا ہے؟ فائل:Smile.PNG --سمرقندی 07:45, 29 اکتوبر 2009 (UTC)
- میں اسی حوالے کا زکر کر رہا ہوں جس کا مضمون نگار نے حوالہ دیا ہے.
- حوالہ عدد عنایت فرما دیجیۓ ؛ تمام مضمون چھاننے کی تو ہمت نہیں خاکسار میں۔ --سمرقندی 09:16, 29 اکتوبر 2009 (UTC)
- [1]
اس حوالے میں کہاں طالبان کا نام لیا گيا ہے ؟
- میرے خیال سے اب تو وہی لکھا ہے جو اس حوالے میں ہے۔ اگر اس کے باوجود کسی بات پر اعتراض ہو تو حوالہ جات کے ساتھ خود اندراج کر دیجیے۔ کسی کے اچھے برے کا فیصلہ کرنا ہم لوگوں کا کام نہیں ہے۔ موضوع اس قدر بڑا ہے کہ ایک مضمون میں تو محض تاریخی پس منظر بھی لکھنے کا حق ادا نہیں کیا جاسکتا؛ جس کو دلچسپی ہو تو ضرور لکھے۔ بہت مشکل کام ہوتا ہے صاحب اپنی جذباتی لگاوٹ کو پرے جھٹک کر غیر جانبدار بات کہنا ، پہلا اصول یہ دماغ میں بٹھانا ہے کہ ہمارے آپ کے کسی کو اچھا یا برا قرار دینے سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ اگر ہم یہاں لگی لپٹی لکھیں گے تو تعلیمیافتہ اور باشعور قاری کبھی ان معلومات پر اعتبار نہیں کرے گا۔ دل کو مضبوط کر کے لکھیں اور اگر ایک جلیل القدر مولانا یا امام بھی غلط ہے تو اس کو غلط لکھیں اور اگر ایک ہندو بنیا یا عیسائی اچھا ہے تو اس کو اچھا لکھیں؛ اپنی اپنی مذہبی لگاوٹیں ہمیں اپنی اپنی ذات تک محدود رکھنا چاہیں۔ اور اپنے نظریات کا پرچار ہی کرنے کا دل چاہے تو پھر دائرۃ المعارف کے بجائے کوئی اور وسیلہ تلاش کرنا چاہیۓ۔ --سمرقندی 03:11, 30 اکتوبر 2009 (UTC)
وکیل استغاثہ صاحب ! چارسدہ بم دھماکے کی زمہ داری طالبان نے کب قبول کی ہے جو اس کو طالبان کے کھاتے میں ڈالا جارہا ہے کم سے کم ان کی جانب سے زمہ داری قبول کرلینے کا تو انتظار کرلینا چاہے ۔ طالبان نے کبھی اپنی جانب سے کی جانے والی کسی بھی کاروائی کی زمہ داری قبول کرنے میں کبھی تامل کیا ہے ؟
- وکیلِ صفائی صاحب ! طالبان نے ان واقعات کی پہلے سے دھمکی دے رکھی ہے کیونکہ آج کل وزیرستان میں ان کا صفایا کیا جا رہا ہے جو مکمل ہوگا انشاءاللہ--سید سلمان رضوی 16:14, 10 نومبر 2009 (UTC)۔
چست گواہ صاحب . طالبان کا ہدف فوج، پولیس سرکاری اہلکار اور ان کے مخالفین ہوا کرتے ہیں ناکہ اس قسم کے ہدف ۔ طالبان کے صفایا کا خواب دیکھنے والے آپ پہلے فرد نہیں ہیں. ایسے ہہت سے خواب اور ان کے دیکھنے والے آج تاریخ کے قبرستانوں میں مجلس و ماتم کرتے پاۓ جاتے ہیں.
- اچھا! سست مدعی صاحب! تو کیا سرفراز نعیمی بھی پولیس والے یا سرکاری اہلکار تھے؟ باقی رہا مخالفین تو جو کوئی بھی طالبان کے نظریات نہ مانے وہ مخالفین کی صف میں آجاتا ہے تو یہ ٹھیکہ طالبان کو کس نے دیا کہ وہ لوگوں کو قتل کرتے پھریں اور اصل مجاہدین کو بدنام کرتے رہیں؟ وہ تاریخ کیا حال کا قبرستان بن رہے ہیں اور دوسروں کو بنا رہے ہیں۔ آخر وہ اپنے آقا امریکہ کو افغانستان میں نقصان دینے کی بجائے پاکستان میں امریکی ایجنڈہ کی تکمیل کیوں کر رہے ہیں؟ اصل طالبان یعنی ملا عمر وغیرہ نے بھی ان جرائم پیشہ افراد کو طالبان ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ مجھے تو ان بینک ڈکیتوں اور قاتلوں کو طالبان کہتے ہوئے دکھ ہوتا ہے۔--سید سلمان رضوی 17:03, 10 نومبر 2009 (UTC)
- گواہ چست صاحب! طالبان کی پالیسیوں سے اختلاف ضرور کیا جاسکتا ہس لیکن حکومت جس طری امریکی ایما پر جو کچھ کر رہی ہے اس کی حمایت بھی کوئی ذی ہوش نہیں کرتا سرفراز نعیمی صاحب نے امریکی و سرکاری خوشنودی کی خاطر طالبان دشمنی کا بلاوجہ ٹھیکہ لے رکھا تھا جو بالآخر ان کے حق میں مضر ثابت ہوا. پاکستان کے عوام کی اکثریت اس نام نہاد جنگ میں پاکستان کی شمولیت سے بیزار ہے وہ نہ تو کھل کر طالبان کی مخالفت کرتے ہیں اور نہ ہی حکومت کی. حکومت پاکستان نے امریکی اشارے پر یہ جنگ پاکستانی علاقوں پر مسلط کی ہے جس کی تپش عام لوگوں تک بھی پہنچ رہی ہے .فرض کرلیتے ہیں طالبان اگر امریکی ایجنٹ ہیں تو ڈرون حملے کیا کشمیر میں ہورہے ہیں ؟ فوجی آپریشن سے قبل نیٹو کی سپلائی لائن (جس میں امریکی و اتحادی نقصان کے اعداروشمار آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں ) کیا پاکستانی فوج کی سپلائی تھی جس کو نشانہ بنایا جارہا تھا ؟ 2003 کی پاکستانی فوجی مداخلت سے قبل ان علاقوں میں یہ سب کیوں نہیں ہوتا تھا. ایک طرف تو آپ کہتے ہیں کہ فوجی کاروائی صرف دہشت گردوں کے خلاف ہورہی ہے دوسری جانب آپ کی فوج جیٹ طیاروں سے اندھادھند بمباری میں مصروف ہے کیا ان کے گراۓ ہوۓ بم وہاں کے ایک عام آدمی اور طالبان میں تمیز کرسکتے ہیں ؟ انسانی رشتوں کی سانسیں سرکاری فائلوں کے ساتھ بند نہیں ہوتیں. پھر جب کوئی سرپھرا آپ کے شہر کا رخ کرلیتا ہے تو آپ امن و سلامتی اور انسانی جان کی حرمت کی دہائی دینا شروع کردیتے ہیں.امریکا اور طالبان کی جنگ تو 2001 سے چل رہی ہے اس وقت اپ کا قبائلی علاقہ کیوں میدان جنگ نہیں بنا ہوا تھا ؟
جرائم پیشہ افراد اور طالبان میں فرق کیجۓ دونوں برابر نہیں آپ کی حکومت تو کرپشن کو سیاسی کارکنوں کا حق قرار دینے کا قانون پاس کرنے والی تھی. امریکی ایجنڈے کا راگ الاپنے سے پہلے یہ تو ملاحضہ کیا ہوتا کہ ایک غیرملکی نجی ملیشیا ( بلیک واٹر ) آپ کے ملک میں دندناتی پھر رہی ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا " سفارت خانہ " اسلام آباد میں زیر تعمیر ہے آپ کے ایٹمی اثاثوں کو امریکی کنٹرول میں دینے کی خبر ایک امریکی جریدہ میں شائع ہوچکی ہے . یہ امریکی ایجنڈا کون پورا کر رہا ہے ؟ حکومت یا طالبان ؟ آپ کے قلم کا تو خیر سارا زور ایک مخصوص طبقہ کی ذہنیت کی غمازی کرتا ہے جو آج سے نہیں ہر دور میں امت مسلمہ کی آستین میں میر جعفر و میر صادق پیدا کرتا رہا ہے .
- ارے کاہے کی بحث اور کاہے کا مباحثہ؟ اتنا ہی زور ان مضامین کو لکھنے پر صرف کر دیجیۓ حضرت کہ جو اس قسم کے مباحثوں کی جڑ ہیں تو شاید آنے والوں کا بھلا ہی ہو جائے۔ کسی کو مافوق الفطرت درجہ دے کر اس سے تمام امیدیں لگانے کا رواج ناتواں افراد میں ہمیشہ پیدا ہوتا ہے لیکن جب تک فرداً فرداً ہر ذہن باشعور نہیں ہوگا نا کوئی امیرالمومنین اس قوم کو فلاح و بہبود کی جانب لے جاسکتا ہے اور نا ہی کوئی روحانی پیشوا، اندھوں میں تو کانا بھی راجا ہوتا ہے۔ بےشعور افراد میں باشعور قیادت کی امید ؟ امیرالمومنین کیا آسمان سے آتے ہیں؟ کھیت میں گھانس کے بیج پھیلا کر ان میں ایک سیب کا درخت نکل آنے کی امید ؟ موجودہ چند نسلیں اسی طرح سسک سسک کر جانوروں کی طرح مریں گی اور گنتی کے امراء ان کا خون خود بھی چوسیں گے ، اپنے بچوں کو بھی چسائیں گے اور اپنے خداوندوں کو بھی چساتے رہیں گے۔ آگے والی نسلوں کے لیۓ کچھ علمی کام کرنے کی کوشش کیجیۓ۔ ترقی کے لوازمات پر لکھیۓ، فلاحی معاشرے کی خصوصیات پر لکھیۓ، شہری سہولیات پر لکھیۓ، انسانوں اور جانوروں کی زندگی کا فرق تو لوگوں کو بتایئے! اگر صرف سانس لینے اور دو روٹی نگلنے کو ہی زندگی کہا جاتا ہے تو پھر ایسے ہی کتوں کی طرح رہتے رہیں گے کیونکہ کتے تو مغربیوں کو بھی اور ایشیائی امراء کو بھی بہت پسند ہیں بھائی۔ --سمرقندی 09:06, 11 نومبر 2009 (UTC)
چوہدری صاحب ! اس خطبہ دلپذیر کے لۓ مبارکباد قبول کیجۓ آپ جیسے "راہ نماؤں " کی اس قوم کو اشد ضرورت ہے.
- ان بےنام کی شخصیت کی باتوں کا کچھ جواب دینا بھی ضروری ہے تاکہ ان کو شکایت نہ ہو۔ عرض ہے بے نام صاحب کہ میں یہی تو کررہا ہوں جو آپ نے کہا کہ اصل طالبان اور جرائم پیشہ میں فرق۔ یہی کام افغانستان سے ملا عمر نے بھی کر دیا ہے۔ خودکشی، معصوم لوگوں کا قتل، بینک ڈکیتیاں، اغوا برائے تاوان جرم نہیں تو اور کیا ہے۔ اس کے کرنے والے جرائم پیشہ نہیں تو اور کیا ہیں؟ قبلہ آنکھیں کھولیں اور کم از کم یہ مانیں یہ ان جرائم کے کرنے والے صرف اصل طالبان کو بدنام کر رہے ہیں۔ تحریک طالبان آج کل انہی پر مشتمل ہے جن میں سے بیشتر نے آج تک کسی دینی مدرسہ کی شکل نہیں دیکھی اور اصل طالبان گنے چنے ہیں۔ --سید سلمان رضوی 10:40, 11 نومبر 2009 (UTC)
- نامورو نامی گرامی صاحب ! آپ جو کہتے ہیں اگر وہ کر رہے ہوتے تو مجھ کو یہاں آنے کی ضرورت کبھی محسوس نہ ہوتی. میں شروع سے اس نقارخانے میں یہ ہی عرض کرتا رہا ہوں . اب اگر آپ اصل طالبان اور جرائم پیشہ میں فرق کرنے لگے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ میرا یہاں سر پھوڑنا رائیگاں نہیں گیا . امید ہے کہ شاید اب آپ اپنی قول و فعل میں تضاد کی پالیسی پر نظرثانی فرمائیں گے اگرچہ امید کم ہی ہے.
- محترم میں نہ تو نامی ہوں نہ گرامی۔ تو کیا آپ مانتے ہیں کہ تحریک طالبان پاکستان میں بیشتر تعداد ان کی گھس گئی ہے جو جرائم پیشہ ہیں؟ افغانی طالبان کے بارے میں تو میں نے ایسا نہیں لکھا۔ ان طالبان (جیسا کہ لوگ انہیں نام دیتے ہیں) کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں جو معصوم لوگوں کو قتل کرنے، اپنے مقاصد کے لیے بینک لوٹنے اور اغوا برائے تاوان کو جائز سمجھتے ہیں۔ کیا آپ ان خودکش حملوں کو جائز سمجھتے ہیں جس سے عام افراد ہلاک ہو جائیں؟ کیا آپ ان اقدامات کو جائز سمجھتے ہیں جن سے مسلمانوں کو سراسر نقصان اور امریکیوں کو بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں؟ کیا ان کی آپ مذمت کرتے ہیں؟ میں تو ایسے لوگوں پر اور ان کے بنانے والے امریکہ پر لعنت بھیجتا ہوں۔--سید سلمان رضوی 14:04, 11 نومبر 2009 (UTC)
حوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط کی درستی (جنوری 2021)
ترمیمتمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،
ابھی میں نے تحریک طالبان پاکستان پر 9 بیرونی روابط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:
- https://umarmedia.xyz/%D9%81%D8%AA%D8%A7%D9%88%DB%8C/ میں https://web.archive.org/web/20180903102015/https://umarmedia.xyz/%d9%81%d8%aa%d8%a7%d9%88%db%8c/ شامل کر دیا گیا
- http://www.jang.net/jm/10-18-2009/pic.asp?picname=443849.gif میں
{{مردہ ربط}}
ٹیگ شامل کیا گیا - http://www.jang.com.pk/jang/nov2009-daily/10-11-2009/u10901.htm میں https://web.archive.org/web/20091113084243/http://www.jang.com.pk/jang/nov2009-daily/10-11-2009/u10901.htm شامل کر دیا گیا
- http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakistan-news-newspaper-daily-urdu-online/National/29-Oct-2009/15051 میں https://web.archive.org/web/20091102012150/http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakistan-news-newspaper-daily-urdu-online/National/29-Oct-2009/15051 شامل کر دیا گیا
- http://www.jang.net/jm/11-3-2009/pic.asp?picname=142.gif میں
{{مردہ ربط}}
ٹیگ شامل کیا گیا - http://www.jang.com.pk/jang/nov2009-daily/11-11-2009/u11008.htm میں https://web.archive.org/web/20091114061335/http://www.jang.com.pk/jang/nov2009-daily/11-11-2009/u11008.htm شامل کر دیا گیا
- http://www.jang.net/jm/11-21-2009/pic.asp?picname=1413.gif میں
{{مردہ ربط}}
ٹیگ شامل کیا گیا - http://www.jang.com.pk/jang/nov2009-daily/27-11-2009/u12596.htm میں https://web.archive.org/web/20091130054138/http://www.jang.com.pk/jang/nov2009-daily/27-11-2009/u12596.htm شامل کر دیا گیا
- http://www.jang.com.pk/jang/oct2009-daily/22-10-2009/u9104.htm میں https://web.archive.org/web/20091024213252/http://www.jang.com.pk/jang/oct2009-daily/22-10-2009/u9104.htm شامل کر دیا گیا
- http://www.jang.net/jm/11-20-2009/pic.asp?picname=1457.gif میں
{{مردہ ربط}}
ٹیگ شامل کیا گیا - http://www.jang.com.pk/jang/oct2009-daily/26-10-2009/u9483.htm میں https://web.archive.org/web/20091029073110/http://www.jang.com.pk/jang/oct2009-daily/26-10-2009/u9483.htm شامل کر دیا گیا
- http://www.pu.edu.pk/press/Press_release-20-oct-09.asp میں https://web.archive.org/web/20091024035308/http://www.pu.edu.pk/press/press_release-20-oct-09.asp شامل کر دیا گیا
- http://www.jang.com.pk/jang/oct2009-daily/26-10-2009/u9516.htm میں https://web.archive.org/web/20120305035335/http://jang.com.pk/jang/oct2009-daily/26-10-2009/u9516.htm شامل کر دیا گیا
- http://www.jang.net/jm/11-14-2009/pic.asp?picname=07_07.gif میں
{{مردہ ربط}}
ٹیگ شامل کیا گیا
نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔
As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}}
(last update: 15 July 2018).
- If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
- If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.
شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 05:39، 17 جنوری 2021ء (م ع و)
بیرونی روابط کی درستی (جون 2021)
ترمیمتمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،
ابھی میں نے تحریک طالبان پاکستان پر 4 بیرونی روابط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:
- http://www.farooqia.com/ur/lib/1434/11/p40.php میں https://web.archive.org/web/20171213093901/http://www.farooqia.com/ur/lib/1434/11/p40.php شامل کر دیا گیا
- http://www.jang.com.pk/jang/nov2009-daily/11-11-2009/u11008.htm کا فارمیٹ/استعمال درست کیا گیا
- http://www.jang.com.pk/jang/oct2009-daily/26-10-2009/u9483.htm کا فارمیٹ/استعمال درست کیا گیا
- http://www.jang.com.pk/jang/oct2009-daily/26-10-2009/u9516.htm کا فارمیٹ/استعمال درست کیا گیا
نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔
As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}}
(last update: 15 July 2018).
- If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
- If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.
شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 09:29، 12 جون 2021ء (م ع و)