تبادلۂ خیال:رومن اردو
شاہ جی، خدارا وکیپیڈیا اردو کو نام نہاد ہندی اور دیوانگری سے معاف رکھیں۔ اردو کو ہندی کے ساتھ ملانا اردو زبان کی شناخت کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ کسی بھی قوم کو ختم کرنا ہو تو پہلی اس کی ثقافتی پہچان اور شخصیت کا قتل کیا جا تا ہے۔ جو شے نظر نہ آئے اس کی بقا کیلیے کوئی کیا خاک کوشش کرے گا۔
حیدر 20:38, 1 اگست 2006 (UTC)
مجھے حیدر صاحب سے اتفاق ہے۔ پہلا جملہ ہی logically غلط ہے، "اردو زبان کو (یا ھندی زبان کو)) رومن حروف تھجی میں لکھا جاۓ تو اسے عرف عام میں رومن اردو کہتے ہیں۔" اسے رومن ھندی کہا جائے گا۔ رومن میں لکھنے سے زبانوں کا فرق تو ختم نہیں ہو جاتا۔ "نیوز" کی 2003 کی خبر سے آج تک پلوں کے نیچے بہت پانی بہہ چکا ہے۔ اردو یونیکوڈ ترقی کر رہا ہے۔ جنگ والوں نے بھی اردو یونیکوڈ سائت بنا لی ہے۔ اور مختلف چوپالوں کا چکر لگا کر دیکھیں، مثلاً "اردو ویب ڈاٹ آرگ" تو آج کے حالات کا اندازہ ہو گا" Urdutext 23:40, 1 اگست 2006 (UTC)
گزارشات گزشتہ نۓ پیراۓ میں
ترمیمبرادران من! یہ میری تحریر نہیں! میں نے تو صرف انگریزی مضمون [[1]] کا اردو ترجمہ من و عن کر دیا ہے۔ آپ حضرات کی طرح میں صاحب مضمون کی تمام باتوں سے متفق نہیں، مضمون میں مناسب تبدیلیاں درکار ہیں جو آپ بھی کر سکتے ہیں اور میں بھی۔ لیکن آپ حضرات تو اس رسم الخط سے ضرورت سے زیادہ نفیر ہیں، اور اس کام کو ہاتھـ لگانا پاپ سمجھتے ہیں۔ یونیکوڈ کی اردو کی روزافزوں ترقی سے میں بھی واقف ھوں، لیکن اس جانب عوامی رحجان کو تسلی بخش کہنا بھی چنداں مناسب نہیں۔ میری ادنی راۓ میں ایک منظم رومن رسم الخط کو حتمی شکل دینے میں کوئ حرج نہیں۔ ورنہ اردو زبان کے جو رومن متبادل عوام میں رائج ہو رہے ہیں، ان سے زبان اردو کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ مزیدیکہ جو حضرات عربی رسم الخط کی ٹائپنگ سے واقف نہیں، وہ اس رسم الخط کا سہارا لے کے اردو کے الیکٹرانک مواد میں اضافہ ہی کریں گے، اور اس سے زبان کو نقصان نہیں فائدہ پہنچے گا ۔ اور ایسا کرنے سے انگریزی زبان کی ضرورت کا بہانہ بھی بیکاد ہو جاۓ گا۔ ویسے بھی آپ حضرات واقف ہیں کہ ھمارے انگریزی نواز حکمران اردو کے نفاذ سے دامن بچاتے رہتے ہیں، اگر انٹرنیٹ پہ چند سالوں میں اردو کا وافر مواد دستیاب نہ ھوا تو اردو زبان کی تعلیمی اور تکنیکی حیثیت لازمی مشکوک ھو جائیگی۔ واللہ عالم بالصواب۔
یہ گھڑی محشر کی ھے، تو عرصہ محشر میں ھے
پیش کر غافل عمل کوئ ، اگر دفتر میں ھے
رومن اردو
ترمیمتائید میں عباس صاحب سے مکمل اتفاق کرتا ہوں. --محبوب عالم 11:27, 25 ستمبر 2008 (UTC)
پھسل جاؤ گے
ترمیماپـنی مـٹی پے چلـنے کا سلـیقہ سیکـھو
سنگِ مرمر پے چلو گے تو پھسل جاؤ گے
--سمرقندی 13:46, 25 ستمبر 2008 (UTC)
رومن اردو
ترمیماس میں کوئی شبہ نہیں کہ رومن اردو کو ترویج دینے سے صحیح اردو کو نقصان ہوگا لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ فی الحال رومن اردو کا برقی استعمال گپ شپ (چیٹنگ) کے لیے بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ذاتی طور پر میں سمجھتا ہوں کہ رومن اردو کا ایک نظام بنانے سے اس کی ترویج زیادہ ہوگی جو اردو کے لیے نقصان دہ ہے۔ مگر یہاں رومن اردو پر ایک مضمون لکھا گیا ہے جو اس دائرۃ المعارف پر معلومات مہیا کرنے کے لیے ہے جس میں کوئی حرج نہیں۔ ہمیں کوشش کرنا چاہئیے کہ نوجوان طبقہ کو اردو میں لکھنے میں زیادہ سے زیادہ آسانی ہو۔ ایک دفعہ انہیں معلوم ہو جائے کہ اردو میں لکھنا کوئی مسئلہ نہیں تو وہ اسے اختیار کر لیں گے۔ لیکن یہاں تو رومن اردو ایک مضمون کی شکل میں ہے جو ہوناچاہئیے۔ لیکن یہ ضرور لکھنا چاہئیے کہ اس کا کوئی معیاری نظام موجود نہیں ہے اور یہ رسم الخط اردو کو درست طریقہ سے پیش نہیں کر سکتا۔--سید سلمان رضوی 16:20, 25 ستمبر 2008 (UTC)
بیرونی روابط کی درستی (جنوری 2021)
ترمیمتمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،
ابھی میں نے رومن اردو پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:
- https://www.romanurdu.info/ میں https://web.archive.org/web/20190518152346/https://www.romanurdu.info/ شامل کر دیا گیا
نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔
As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}}
(last update: 15 July 2018).
- If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
- If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.
شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 19:01، 17 جنوری 2021ء (م ع و)
بیرونی روابط کی درستی (جولائی 2021)
ترمیمتمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،
ابھی میں نے رومن اردو پر 2 بیرونی روابط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:
- http://www.21stfebruary.org/eassy21_5.htm میں https://web.archive.org/web/20181225211930/http://www.21stfebruary.org/eassy21_5.htm%20 شامل کر دیا گیا
- https://www.romanurdu.info/ کا فارمیٹ/استعمال درست کیا گیا
نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔
As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}}
(last update: 15 July 2018).
- If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
- If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.
شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 11:02، 16 جولائی 2021ء (م ع و)