تبادلۂ خیال:لینکس
سلام
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا لینکس اردو زبان میں بھی دستیاب ہے یا نہیں۔ مائیکروسافٹ نے اردو ونڈوز ایکس پی تو شائع کر دی لیکن وہ پاکستانی صارفین کی رسائی سے باہر ہے۔ اس کے برعکس لینکس مفت میں دستیاب ہے، اگر اردو لینکس دستیاب ہو جاۓ تو میرے خیال میں پاکستان جیسے پسماندہ ملک میں جہاں زیادہ تر عوام انگریزی سے نابلد ہونے کی وجہ سے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ سے مستفید نہیں ہو سکتی، انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔ آپ کی کیا راۓ ہے۔
آصف 31 اکتوبر 2006ء
- وعلیکم سلام، Gnome کو مقامیانے کا کام "اردو ویب ڈاٹ آرگ" کے تعاون سے شروع ہؤا ہے۔ اس میں کوئی بھی شرکت کر سکتا ہے۔
مگر جلدی کچھ سامنے آنے کی امید نہیں۔ یہاں دیکھیں [1] --Urdutext 00:05, 1 نومبر 2006 (UTC)
شکریہ
امید کرتا ہوں کہ کچھ عرصہ بعد کچھ نہ کچھ ہو جاۓ گا
انشااللہ
سلام
اردو لینکس کے بارے میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے یا نہیں۔
جو افراد اس سے منسلک ہیں، براہ مہربانی معلومات دیتے رہا کریں۔
آصف 25 جنوری 2007ء
- اس طرح launchpad.net/~ubuntu-l10n-ur
کچھ لوگ کام کرنے کا دعوٰی کر رہے ہیں۔ مگر کچھ ہونے کی زیادہ امید نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ لوگ وکیپیڈیا پر آ کر کمپوٹر کے متعلق اصطالاحات کے اردو متبادل پر جب تک اتفاق نہیں کرتے، اس طرح کے گروہ وقت ضائع کر رہے ہیں، یا خود ستائی کا شکار ہیں۔ --Urdutext 00:24, 26 جنوری 2007 (UTC)
مَسرَد
ترمیم- اردو ٹیکسٹ صاحب آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر ہم شمارندی اصطلاحات پر اردو ویکیپیڈیا پر ایک شمارندی مسرد (computer glossary) بنا دیں۔ ا تا ے تمام اصطلاحات کی ؟ اعتراضات کے بعد میں نے شمارندہ پر مضامین لکھنے کم کردیۓ ہیں لیکن ایک glossary پیش کرنے میں تو کوئی حرج نہیں۔ اگر آپ ویکیپیڈیا پر مجھے اس کام کی اجازت دیتے ہیں تو میں ابتداء کرنے کے لیۓ تیار ہوں ، ساتھ ساتھ آپ تمام ساتھیوں سے مشورے بھی لیتا رہوں گا۔ افراز
سر نیکی اور پوچھ پوچھ
آپ بسم اللہ کریں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
آصف 26 جنوری 2007ء
- ابتداء کردی ہے، کوشش ہے کہ روز کچھ نہ کچھ اضافہ ہوتا رہے۔ براہ کرم وقتا فوقتا دیکھ لیا کیجیۓ گا کو بات اگر اصولوں کے خلاف لکھ جاؤں تو فورا بتا دیجیۓ گا۔ اپنے مشوروں اور جو الفاظ رہ جائیں وہ بھی بتا دیا کیجیۓ گا۔ افراز
ایک بات پوچھنا تھی، مائیکروسافٹ نے جو اردو سروس پیک لانچ کیا ہے اس سے مدد لی جا سکتی ہے یا نہیں۔ میں نے تو دیکھا نہیں، اس میں جو اصطلاحات استعمال کی گئی ہیں کیا انکو معیار نہیں بنایا جا سکتا۔
آصف 26 جنوری 2007ء
- کوئی ربط ہے مائکروسوفٹ کا اردو سروس پیک کے بارے میں ؟ اگر آپ کو معلوم ہے تو براہ کرم بتایۓ، مجھے تو نہیں معلوم۔ افراز
اردو مواجہ پیک کے لیے ربط یہ ہے
یہ سرف مستند ونڈو کے لیے ہے۔ میرے پاس ونڈو کا اطالوی ورژن ہے جو اسکو سپورٹ نہیں کرتا، اس لیے میں اپنے کمپیوٹر پر اس کی تنصیب میں ناکام رہا ہوں۔ اس کے لیے بنیاد انگریزی ورژن ہے، اور اس پر اسکو نصب کیا جا سکتا ہے۔
آصف 26 جنوری 2007ء
- آصف صاحب شکریہ۔ یہ مجھے معلوم نہیں تھا۔ پتا نہیں کیوں ہمارے اردو داں کہاں ہیں؟ یقین کیجیۓ کہ انتہائی نامناسب اصطلاحات استعمال کی ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ صرف اس وجہ سے اس پر اعتبار نہیں کیجیۓ گا کہ یہ مائکروسوفٹ کی سائٹ ہے۔ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہـ سکتا کہ میں کم از کم اس طرح کی نامناسب اصطلاحات سے دور ہی رہوں گا۔ ہندی کے لب و لہجے میں اردو کا دھوکہ دینے کی انتہائی شاندار کوشش کی ہے مائکروسوفٹ نے۔ افراز
میں دیکھ نہیں سکا اس لیے پتا نہیں تھا، لیکن ایک مشورہ تھا اگر کچھ مدد مل سکے۔ اگر آپ نے دیکھ لیا ہے اور نامناسب لگا ہے تو ہمیں اجتناب ہی کرنا چاہیے۔
سلام
افراز صاحب ایک اور مشورہ ہے۔ اس ربط کو دیکھ لیں۔
لینکس کو مقامیانے کا کام جاری ہے۔ میرا ایک خیال ہے کہ اب اردو وکی پر صفر سے کام شروع کرنے کی بجاۓ یہاں مدد کی جاۓ تو کیسا ہے۔ کچھ کام ہو چکا ہے اور جو باقی ہے وہ مل جل کر مکمل کیا جاۓ۔ آپ کا کیا خیال ہے۔
آصف 26 جنوری 2007ء
- آصف صاحب، میرے خیال میں افراز صاحب کا مسرد شروع کرنے کا مقصد ایک وسیلہ فراہم کرنا ہے جس سے ہر کوئ فیض یاب ہو سکے گا۔ مقامیانے کا کام تو ہر منصوبے کے لیے علیحدہ کرنا پڑتا ہے اور پھر ہر ورژن کے لیے دہرانا پڑتا ہے۔ اس میں پڑنے کا افراز صاحب کو کہنا زیادتی ہو گی۔ جو ربط آپ نے دیا ہے، میری معلومات کے مطابق اب اس پر کوئ کام نہیں ہو رہا۔
--Urdutext 00:46, 27 جنوری 2007 (UTC)
سلام
جی صاحب توجہ دینے کا شکریہ۔
میرے مشورہ کا مقصد افراز صاحب کو وہاں کام کرنے کے لیے کہنے کا نہیں تھا، بلکہ ایک مشورہ تھا تمام وکی بھائیوں کے لیے، جو اردو کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
وضاحت کرنا چاہوں گا کہ یہ مشورہ میں نے کیوں دیا۔ ویب پر کافی جگہوں پر اردو ترجمہ کا کام شروع کیا گیا، لیکن بد قسمتی سے کہیں بھی مکمل نہیں ہو سکا۔ آپ اسی ویب سائٹ کی مثال لے لیں، جہاں صاحبان نے لینکس کو مقامیانے کا کام شروع کیا لیکن مکمل نہ کر سکے۔ ایسا ہی حال گوگل اردو ترجمہ کا ہے جہاں بھی آدھا کام ہوا ہے اور اب کوئی کام نہیں کر رہا۔ اس طرح ایک طرف تو ان تمام افراد کی محنت بھی ضائع ہوئی اور انکا وہ وقت بھی جو انہوں نے اس کام پر صرف کیا، اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔
وجہ کیا ہے، ایک وجہ تو یہ ہے کہ یہ کام ہی بڑا خشک قسم کا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں کام کرنے والے کی دلچسپی کم ہوتے ہوتے ختم ہو جاتی ہے۔ تمام جگہوں پر ایک جیسا ہی کام ہوا ہے۔ آسان اصطلاحات کا ترجمہ کیا گیا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب مشکل اصطلاحات آئيں ہیں تو دلچسپی کم ہونے کی وجہ سے کام نامکمل چھوڑ دیا گيا ہے۔ سوچتا ہوں کہیں وکی پر بھی ایسا نہ ہو، کہ کام مکمل نہ ہو اور جو کچھ ہو وہ بھی ضائع ہو جاۓ۔ اس لیے ایک خیال آیا کہ جو کام ہو چکہ ہے اس کو استعمال کیا جاۓ اور جن لوگوں نے محنت کی ہے اسکو ضائع ہونے سے بچایا جاۓ، دوسرا فائدہ اس سے یہ ہو گا کہ جو کام کسی نے پہلے کر لیا ہے وہ ہم کو دوبارہ سے نہ کرنا پڑے گا اور صرف وہ کام کرنا ہو گا جو کسی نے نہ کیا ہو۔ اس طرح ایک تو وقت کی بچت ہو گی اور ہم جلد از جلد تکمیل کر لیں گے۔
دیکھیے صاحب مقصد ایک ہی ہے، اردو کی ترقی خواہ وہ اردو وکی کے ذریعے ہو یا کسی اور ذریعہ سے، اور جتنی جلدی ہو اتنا ہی بہتر ہے۔ ہم سب وکی پر کام کر رہے ہیں تو اسی لیے کہ یہ ہمارا مقصد (اردو کی ترقی) کا پورا کر رہا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو ہم میں سےکسی کے پاس بھی اتنا وقت نہیں ہے کہ یوں ضائع کرتے پھریں۔ جن لوگوں نے دوسری ویب سائٹوں پر کام کیا ہے ان کا مقصد بھی یہ ہی تھا، اور اگر انہوں نے اچھا کام کیا ہے تو ہمیں اپنا وقت بھی بچانا چاہیے اور ان لوگوں کی محنت بھی۔ صرف ایک ایسا رستہ نکالیے، اگر انکا کام اچھا ہے تو نقل کر لیجۓ، اوپن سورس ہی ہے نا، اور جو رہ گیا ہے اسکو مکمل کرنے کی کوشش کیجۓ۔
معذرت چاہوں گا، صرف مشورہ ہے باقی جو آپ بہتر سمجھیں۔
فراز صاحب نے کام شروع کیا ہے، معیار پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔ بہت ہی اعلی ہے، اور میں سمجھتا ہوں جو کام وہ کریں گے بہت ہی اعلی معیار کا ہو گا۔ لیکن سوال وقت کا ہے، کتنا وقت لگے گا، کب مکمل ہو گا اور کب اس پیڑ پر پھل لگیں گے۔ میں آپ کو سچی بات بتاؤں پاکستان میں ایسے گھر بھی دیکھے ہیں جنہوں نے کمپیوٹر گھر میں لے کے رکھا ہوا ہے لوگوں کو دکھانے کے لیے، کہ ہمارے گھر میں کمپیوٹر ہے لیکن استعمال کرنا نہیں آتا کیونکہ ان پڑھ ہیں یا انگریزی سے نابلد ہیں۔ کیا وہ پانچ سال مزید اسی انتظار میں بیٹھے رہیں کہ کوئی اردو آپریٹنگ سسٹم بنے گا تو وہ استعمال کریں گے۔ افراز صاحب نے مائیکروسافٹ ونڈوز کا اردو شمارہ دیکھا ہے اور کہتے ہیں کہ بہت غیرمعیاری ہے، لیکن صاحب کچھ ہے تو سہی، سر نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے، غیر معیاری ہے سہی۔
راۓ ضرور دیجیۓ گا، پڑھنے کا شکریہ۔
آصف 27 جنوری 2007ء
- میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ مسرد بنانا اور کسی خاص مصنع لطیف کو مقامیانا مختلف نوعیت کے کام ہیں۔ جس طرح آپ نے بتایا کہ مشکل الفاظ جب آئے تو لوگ کام ادھورا چھوڑ کر بھاگ گئے۔ اس کی وجہ یہ تھی انھیں کوئ لغت یا مسرد میسر نہیں آئی۔ اب اگر یہ کمی وکیپیڈٰیا پر پوری کر دی جائے، تو مستقبل کے مقامیانے گروہ اچھا کام کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔
ونڈوز کا اردو ورژن مقتدرہ قومی زبان کی مدد سے بن رہا ہے۔ مائکروسافٹ ورڈ کا بھی انہوں نے لینگویج پیک نکالا ہے۔ --Urdutext 12:38, 27 جنوری 2007 (UTC)
سلام
ترمیممحترم اردو ویکیان اسے دیکھیے یہ کیا ہے، میری سمجھ سے تو باصر ہے۔
http://lists.apc.org/pipermail/apc-foss/2006-April/000170.html
ایک اور ربط بھی دستیاب ہوا ہے، لیکن سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ لوگ کس چیز کا دعوی کر رہے ہیں۔
http://lists.apdip.net/pipermail/foss-pdi/2006-October/000511.html
شکریہ
--Asif Rabani 09:45, 12 فروری 2007 (UTC)
- اس قسم کے کاموں کے ماہر تو اردو ٹیکسٹ صاحب ہی ہیں اور وہی صحیح بتا سکیں گے کہ یہ کیا ہے اور اسکا فائدہ و مقصد کیا ہے :-) افراز
- پہلے گروہ کے بارے سنا ہے کہ ان کا تعلق بنگال سے ہے۔ یہ لوگ Open Office سے باضابطہ طور پر اجازت لے کر ترجمہ کیا ہے، جو اب OO کے ساتھ تقسیم بھی ہوتا ہے۔ مگر ترجمہ معیاری نہیں (میں نے نہیں دیکھا) جس کی ایک وجہ تو اوپر بحث ہو چکی ہے۔ دوسرا یہ غالباً اردو بھی نئ زبان کے طور پر سیکھ رہے ہیں۔
دوسرا گروہ صرف دعوے کرنے کی حد تک کام کر رہا ہے۔ ابھی تک انھوں نے کچھ نہیں کیا۔ جس پیک کا یہ ذکر کرتے ہیں وہ کلیدی تختہ اور فونٹ ہیں، جن میں سے کوئ بھی انھوں نے نہیں بنائے۔
ہر گروہ کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ پراجیکٹ کی official localization team تسلیم ہو جائے (چودھرائٹ بن جائے)۔ کام وام کم ہی ہوتا ہے۔
امید کرنی چاہیے کہ اب وکیپیڈیا پر مسرد مہیا ہو جانے کے بعد سب گروہ اس سے استفادہ کر کے کام بھی کرنا شروع کر دیں گے۔
--Urdutext 00:21, 13 فروری 2007 (UTC)
- بہت شکریہ ۔ میں سوچ رہا تھا کہ انکی website پر جاکر ہی اندراج شروع کردوں تاکہ کہیں تو کوئی ایک معیاری computer glossary دستیاب ہوجاۓ جو کہ OS میں استعمال کے قابل ہو مگر اب آپ کی اس اطلاع کے بعد وہاں جاکر کام کرنے کا فائدہ نہیں محسوس ہوتا۔ انشااللہ ویکیپیڈیا پر ہم لوگ مستند ترین شمارندی مسرد دنیا کو فراہم کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ افراز
- آصف صاحب، اگر آپ کو مسرد میں ترجمہ کے لیے کچھ انگریزی الفاظ کی تلاش ہو تو Gnome کے حوالے سے معلوم نہیں کہ یہ [2] آپ کی نظر سے گزرا ہے یا نہیں۔
--Urdutext 01:26, 14 فروری 2007 (UTC)
اب تک کوی اردو لاینکس نہین ہے کیا؟ پلیز ضرور جواب دین
شجاعت
شجاعت صاحب، اردو لینکس اس ربط پر دستیاب ہے، اگرچہ یہ پرانی ہے مگر قابل عمل ہے۔ پاک لینکس Asakpke (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:34، 27 اگست 2020ء (م ع و)
میری لینکس ڈسٹرو
ترمیممیں نے کچھ لینکس ڈسٹرو بنائی ہیں، وہ اس لسٹ میں شامل ہو سکتی ہیں یا شامل کرنی چاہییں؟ Asakpke (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:29، 25 نومبر 2020ء (م ع و)
ERP OS: Enterprise Resource Planning Operating System for businesses POS OS: Point of Sale Operating System for shops EG OS: Educational Gaming Operating System for kids Asakpke (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:33، 25 نومبر 2020ء (م ع و)