تبادلۂ خیال:کنواری مریم

مضمون کی زبان

ترمیم

اس مضمون کی زبان معتقدانہ ہے، اسے معتدل کرنے کی ضرورت ہے۔ :)  —خادم—  19:07, 24 ستمبر 2017 (م ع و)

مضمون کا عنوان

ترمیم

اس کا عنوان کنواری مریم کیوں کیا گیا، یہ ایسا نام تو نہیں کہ صرف مسیحی یا زیادہ تر مسیحیت میں ہی میں استعمال ہوتا ہو۔ مسلمان بھی کنواری مانتے ہیں، بلکہ مسیحیت سے زیادہ اس کے قائل ہیں۔ مریم بنت عمران اردو اسلامی کتب میں نادر ہے۔ اسلامی انبیا کے مضامین میں جیسے علیہا السلام ہے۔ یہ معروف ہے، اسلام کے لیے مریم علیہا السلام کو پھر مریم بنت عمران پر فوقیت دیں۔ اس مضمون کو صرف مریم کر دیں۔ کنواری کو نام کا حصہ بنانے کے لیے اس کا اصل نام سے زیادہ معروف ہونا ضروری ہے۔ ورنہ تو بہت ساری مذہبی شخصیات کو ان اصل نام کی بجائے القابات ہی سے یاد کیا جاتا ہے۔

وہ کنواری پاک مریم ، وہ نَفَخْتُ فِیہ کا دَم
ہے عجب نشانِ اعظم مگر آمنہ کا جایا
وُہی سب سے افضل آیا
حدائق بخشش

یا آسان حل یہ بھی ہو سکتا ہے کہ، اسلام میں مریم اور مریم کا عنوان دیا جائے۔ کیوں کہ مسیحیت کے الگ الگ فرقوں کے پھر اسی طرز پر پروٹسٹنٹ، کیتھولک وغیرہ کے لیے الگ الگ اسلام میں مریم کی طرز پر عنوان دینا ہو گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:05, 25 ستمبر 2017 (م ع و)

مقدسہ مریم بھی مستعمل ہے، کنواری مریم پروٹسٹنٹ، کیتھولک اور پینٹی کوسٹ (پروٹسٹنٹ فرقہ) بھی بولتے ہیں، اسلام میں مریم علیہا السلام کو کنواری مانا جاتا مگر کون اسلام کا پیروکار بار بار ”کنواری مریم“ ”کنواری مریم“ کہتا ہے؟ یہ مسیحی بولتے ہیں اور انہی میں رائج ہے۔ دیکھیے سلام اے ملکہ کنواری مریم، لیکن پھر بھی کا عنوان مریم زیادہ بہتر ہے۔ -- بخاری سعید تبادلہ خیال 05:38, 25 ستمبر 2017 (م ع و)
بہت سی مسیحی اور مسلم خواتین کا نام مریم ہوتا ہے، اور ان میں بے شمار مریم معروف ہیں۔ جبکہ کنواری مریم کہنے سے والدہ عیسی مخصوص ہو جاتی ہیں اس لیے اس کا عنوان کنواری مریم رکھا۔ محض مریم کے عنوان سے ضد ابہام صفحہ ہونا چاہیے۔ :)  —خادم—  07:46, 25 ستمبر 2017 (م ع و)

──────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────── کنواری مریم کی بجائے مقدسہ مریم یا کوئی دوسرا نام بہتر ہے۔کنواری مریم نام اصل میں پورا پس منظر رکھتا ہے، اس نام کو بار بار استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ استعمال کرنے والا باربار اُن پر لگے الزامات کی صفائی دینے کی کوشش کر رہا ہے۔حالانکہ ان کی صفائی الہامی کتابوں میں موجود ہے، جس کے بعد مزید صفائی کی ضرورت نہیں۔ اس سے منسلک انگریزی صفحے کا عنوان Mary, mother of Jesus ہے، اسی کی مناسب سے نام بدلا جا سکتا ہے،جیسے مریم (مادر عیسیٰ)۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:03, 29 ستمبر 2017 (م ع و)

امین صاحب کی رائے سے میں متفق ہوں۔ اور ممکنہ عنوانات مریم، ام عیسٰی اور مریم، عیسٰی کی ماں ہو سکتے ہیں۔ کوئی ایک عنوان منتخب کر کے دیگر عنوانات پر رجوع مکرر بھی بنا سکتے ہیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:30, 29 ستمبر 2017 (م ع و)
  متفق امین صاحب درست فرمایا! کنواری تک درست ہے مگر ”عیسیٰ“ نام مسلمانوں کے زیر استعمال ایک قرآنی پیغمبر کا نام ہے جنہیں نہ صلیب دی گئی نہ قتل کئے گئے بلکہ زندہ اٹھالیے گئے ہیں، عیسیٰ کا استعمال درست نہیں مسیحی یسوع مسیح کی بدولت مسیحی کہلاتے ہیں بلکہ کچھ مسیحی تو قرآنی عیسیٰ اور بائبلی یسوع تک کو الگ شخصیت قرار دیتے ہیں تو مسیحی معاملات میں تھوڑا خیال رکھا جائے یہ گزارش ہے۔ میں نے کئی جگہ ویکی پر لکھا دیکھا ہے کہ ”عیسیٰ علیہ السلام کو مصلوب کیا گیا“ کیا یہ درست ہے؟ بائبل کے مطابق صلیب یسوع کو دی گئی۔ اس کا عنوان مریم (مادر یسوع) ہونا چاہیے! بلکہ ایک مسیحیت میں زیر استعمال ایک اور نام مقدسہ مریم کردیجیے۔ شکریہ!-- بخاری سعید تبادلہ خیال 11:35, 29 ستمبر 2017 (م ع و)
مریم، ام عیسٰی اور مریم، عیسٰی کی ماں، مریم (مادر عیسیٰ) کے رجوع مکررات مریم بنت عمران کے لیے استعمال کیے جائیں۔-- بخاری سعید تبادلہ خیال 11:42, 29 ستمبر 2017 (م ع و)
میں موجودہ عنوان کے حق میں نہیں، لیکن جو دیگر آرا دی گئیں ہیں وہ بھی مناسب نہیں ہیں۔ عیسٰی اسلام کی نمائندگی کرتا ہے، مسیحیت کی نہیں، عنوان کا سیدھا سا مطلب ہے، ایک نظر میں وضاحت ہو جائے کہ کس شخصیت پر مضمون ہے۔ اس کو دیکھا جائے تو کنواری مریم مبہم ہے، کیوں کہ اسلام و مسیحیت میں کنواری مریم بولا جاتا ہے، اور کنواری مریم سے اصل عنوان رکھنا شاید ویکی اصول کے منافی ہو، کیوں کہ کئی مسیحی فرقے بھی کنواری مریم کے قائل نہیں، بلکہ یوسف کو حقیقی باپ کا درجہ دیتے ہیں، اس کا عنوان مریم (والدہ یسوع مسیح) کیا جانا باقی عنوانات سے بہتر لگ رہا ہے۔ کیوں کہ مسیحیت کے مطابق عیسیٰ علیہ السلام پر جو مضمون ہے، اس کا اس وقت اصل عنوان یسوع مسیح ہے، مادر کی جگہ والدہ بہتر ہے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:07, 29 ستمبر 2017 (م ع و)
جو امین صاحب نے کہا وہ واقعی میں صحیح ہے neutral point of view کے تحت کسی کو مسیح ٹھہرانا یا کنواری ٹھہرانا درست نہیں۔ اس کا آسان سا حل یہ ہے کہ مقدسہ مریم کردیجیے کیونکہ ربط بناتے وقت پہلے مریم لکھنا ہوگا پھر ( کرکے یسوع مسیح۔ جو عبید صاحب کہہ رہے ہیں وہ بھی درست ہے۔ مسیحیت میں یہی دو نام سے مریم علیہا السلام کو پکارا جاتا ہے ایک کنواری دوسری مقدسہ۔ میں آسان عنوان مقدسہ مریم کے حق میں ہوں۔-- بخاری سعید تبادلہ خیال 15:04, 29 ستمبر 2017 (م ع و)

سوال

ترمیم

جب مضمون کو تبادلہ خیال کے تحت منتقل کردیا گیا ہے تو واپس کنواری مریم کیوں کیا گیا؟-- بخاری سعید تبادلہ خیال 12:57, 1 اکتوبر 2017 (م ع و)

تبادلۂ خیال مکمل تو ہو لینے دیں، پانچ لوک یہاں رائے دے چکے ہیں۔ متفق نہیں ہوئے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:00, 1 اکتوبر 2017 (م ع و)
@Obaid Raza: کئی دنوں سے کسی قسم کا جواب نہیں آیا تو اپنی آخری رائے کو ہی فیصلہ سمجھ بیٹھا، اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔ ویسے شاید آپ نے صرف تبادلہ خیال ہی منتقل کیا ہے ”مضمون مقدسہ مریم“ ویسے ہی برقرار ہے، اس کی درستی کردیجیے۔-- بخاری سعید تبادلہ خیال 13:33, 1 اکتوبر 2017 (م ع و)

خلاصہ

ترمیم

اب تک جو نام پیش کیے گئے، براہ مہربانی جملہ آرا پڑھنے کے بعد نئے سرے سے نام تجویز کریں۔

  1. مریم
  2. مقدسہ مریم
  3. کنواری مریم
  4. ام عیسٰی
  5. عیسٰی کی ماں
  6. مریم (مادر یسوع)
  7. مریم (والدہ یسوع مسیح)

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:59, 1 اکتوبر 2017 (م ع و)

  تائید مریم / مقدسہ مریم: گزارش ہے کہ عیسیٰ کے نام سے گریز کیا جائے۔ اور مادر یسوع یا یسوع مسیح سے بھی یا عنوان صرف مقدسہ مریم کردیجیے یا مریم۔ اگر مریم کے نام سے کئی خواتین جیسے مریم، والدہ یوحنا مرقس، مریم مگدلینی بھی ہیں تو اُن کے لیے مریم (ضد ابہام) بنالیں اور اس مضمون کو صرف "مریم" یا مقدسہ مریم کردیجیے۔ یہاں اس بات کا خیال رکھیں کہ عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ مریم علیہا السلام ہیں اور یسوع مسیح کی والدہ حنہ اور یہویاقیم کی بیٹی مریم ہیں۔ تو ام عیسیٰ، عیسیٰ کی ماں، کے رجوع مکررات اسلامی مریم کے لیے بنائے جائیں تاکہ ویکی کے پانچ ستونوں میں سے ایک معتدل نقطہ نظر کا خاص خیال رکھا جائے۔ شکریہ -- بخاری سعید تبادلہ خیال 13:08, 1 اکتوبر 2017 (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (دسمبر 2020)

ترمیم

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے کنواری مریم پر 3 بیرونی روابط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 21:15، 31 دسمبر 2020ء (م ع و)

واپس "کنواری مریم" پر