اپریل 2021

ترمیم

  آداب! میں TheAafi آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔ عرض مدعا یہ ہے کہ آپ کی حالیہ شراکتوں کو اشتہاری مندرجات پر مشتمل ہونے کی بنا پر انہیں واپس پھیر دیا گیا ہے۔ ویکیپیڈیا کو تشہیر و تبلیغ کے "منبر" کے طور پر استعمال کرنا ہماری پالیسی کے خلاف اور ممنوع ہے؛ ویکیپیڈیا کے مضامین معروضی، با حوالہ اور غیر جانبدار ہونے چاہئیں۔ امید ہے آئندہ اس امر کا خیال رکھیں گے۔ ممنون! ─ حضرت عافی (تبادلۂ خیال) 18:05، 27 اپریل 2021ء (م ع و)

دھیان رکھیں گے،آپ سے بھی رحم کی اپیل ہے۔ Abdullah lal (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:08، 27 اپریل 2021ء (م ع و)

میرے عزیز، ویکیپیڈیا پر معتدل نقطہ نظر کا خیال رکھا جاتا ہے۔ آپ لکھیے اور بہت خوب لکھیے، مجھے خوشی ہوگی، لیکن معتدل نقطہ نگاہ سے لکھیے۔ مثال کے طور پر ماجد علی جونپوری، ابو سلمان شاہجہانپوری جیسے مضامین دیکھیے۔ ویکیپیڈیا ایک آزاد دائرتہ المعارف ہے، اور یہاں تشہیر ممنوع ہے۔ مثبت، مناسب اور معتدل الفاظ میں لکھنا لازمی ہے۔ شکریہ۔ ─ حضرت عافی (تبادلۂ خیال) 18:37، 27 اپریل 2021ء (م ع و)

محترم اگر آپ اپنا واٹس اپ دینا پسند کرتے تو آسانی ہوتی آپ سے بہت کچھ سیکھ لیتے۔ میں بھی ایک پاکستانی حنفی دیوبندی طالب علم اور اخبار کا صحافی ہوں۔ Abdullah lal (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:31، 28 اپریل 2021ء (م ع و)