ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور


(?_?)


بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید Ata Ur Rehman Khaaki/وثق 1

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 216,288 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔


یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 10:25, 9 فروری 2016 (م ع و)

مضیف (اسٹیورڈ) کے لیے رائے دہی میں حصہ لینے کی آپ سے خصوصی گزارش

ترمیم

محترم بھائی!

آپ کو تہ دل سے آداب عرض ہے۔

کچھ وقت پہلے میں نے اردو ویکیپیڈیا کے ایک لاکھ مضامین کی تکمیل پرایک ویکیپیڈیا بلاگ لکھا تھا، جس میں اردو ویکیپیڈیا کے اس سنگ میل کو عبور کرنے پر چند نمایاں نکات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران میں آپ میں سے کچھ اصحاب کی قیمتی آراء کو ایک منصوبہ جاتی صفحہ میں جمع بھی کیا تھا، جس کا اختصار اس صفحہ کے ربط کے ساتھ متذکرہ بلاگ میں لکھ بھی چکا ہوں۔ محترم شعیب بھائی نے یہ رائے پیش کی کہ ایک لاکھ کا ہدف پورا کر کے اردو ویکیپیڈیا ایک عالمی معیار کو پہنچی ہے اور اب لازم ہے کہ یہاں سے کوئی منتظم مضیف (اسٹیورڈ ) کے فرائض انجام دے۔ مضیفوں کا دائرہ عمل ایک محدود ویکی سے کہیں زیادہ عالمی سطح پر کئی زبانوں کے ویکی منصوبوں پر کام کرنا ہے۔ اب تک تمل ویکیپیڈیا کے شنمگھم جنوبی ایشیاء کی کسی زبان سے واحدمضیف بنے ہیں جبکہ انگریزی، جرمن، فرانسیسی، وغیرہ زبانوں سے مضیفوں کا انتخاب ایک عام بات ہے۔ کسی ویکی سے مضیف کا منتخب ہونا اس ویکی کی عمدہ کارگردگی اور فعالیت کا آئینہ دار ہے۔ باہمی صلاح و مشورہ سے ناچیز کے حق میں اردو ویکیپیڈیا کی برسرآوردہ شخصیات جن میں طاہرمحمود صاحب، عبید رضا صاحب، شعیب صاحب،امین اکبر صاحب، عثمان صاحب ہیں، نے مجھے آگے کرنے کا فیصلہ کیا۔

مضیف کےانتخاب کا عمل ابھی جاری ہے۔ مضیف کے طور پر منتخب ہونے کے لیے حسب ذیل شرائط کی تکمیل کرنا ضروری ہے:

  1. کم از کم 30 تائیدی ووٹ (الحمداللہ اب ہم 50 پر پہنچ گئے ہیں)
  2. تائیدی ووٹوں کا منفی ووٹوں سے آگے ہونا (یہ بھی الحمداللہ اب تک برقرار ہے)
  3. تائیدی ووٹوں اور منفی ووٹوں کا باہمی تناست دیکھا جائے تو تائیدی ووٹ کا فیصد دیگر امیدوار وں سے کافی آگے ہو (یہ ابھی غور طلب ہے اور اس میں آپ کی خصوصی توجہ درکار ہے)۔

ان باتوں کے پیش نظر اردو ویکیپیڈیا کے معاون اور اردو کے چاہنے والے ہونے کی وجہ آپ سے اس رائے دہی میں ووٹ دینے کی خصوصی درخواست ہے۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ کچھ گوشوں سے اردو ویکیپیڈیا کو حقیر اور غیر اہم منصوبہ قرار دینے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

برائے مہربانی اپنی قیمتی رائے اس ربط پر دیجیے اور اپنے کھاتہ جات میں سے سب سے قدیم والے کا اس غرض کے لیے استعمال کیجیے :

https://meta.wikimedia.org/wiki/Stewards/Elections_2016/Votes/Hindustanilanguage

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:05, 9 فروری 2016 (م ع و)

«Ata Ur Rehman Khaaki/وثق 1» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔