پروپگنڈا ہٹایا

آداب!

بھارت میں ایک عرصے سے ایک پروپگنڈا چل رہا ہے کہ نہرو خاندان کے آبا و اجداد مسلمان تھے جو قطعًا غلط ہے۔ اس سے بچ کر رہیے۔

متصلًا عرض کردوں کہ ماضی میں نیل آرمسٹرانگ، مائیکل جیکسن، جیکی چین، ہنس راج ہنس وغیرہ قبول اسلام کی افواہیں عام رہی ہیں جو اگر چیکہ باحوالہ موجود ہیں، مگر فی الحقیقت غلط ہے۔

ہم کو ویکی پر صرف بیان واقعہ سے کام لینا چاہیے اور پروپگنڈا سے بچنا چاہیے --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:57, 9 مارچ 2018 (م ع و)

  شکریہ! قبلہ درستی کرنے کے لیے — بخاری سعید تبادلہ خیال 18:04, 9 مارچ 2018 (م ع و)

دو مضامین

آداب!

براہ کرم دو مضامین پر غور فرمایئے: اراون اور بھارت میں ہجڑوں کا تہوار۔ میرے خالی ثانی الذکر بھی ویکی منصوبہ ہندومت کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ دونوں کے متن میں اراون کی موت کو لے کر تضاد بھی ہے۔ اول الذکر میں موصوف جنگ کا حصہ رہے، ثانی الذکر میں یہ جنگ سے قبل ہی قربان ہوئے۔ اس طرح کے تضادات دیگر مذاہب میں بھی ہیں۔ تاہم اگر ممکن اور مناسب سمجھیں تو دونوں مضامین میں مضمون میں روایت اولٰی کے بعد روایت ثانی بھی شامل کر سکتے ہیں، اگر آپ مناسب سمجھیں تو، تاکہ کسی قاری کو کچھ عجیب سا احساس نہ ہو۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:59, 10 مارچ 2018 (م ع و)

ایضًا یہ بھی غور طلب ہے انگریزی ویکی میں زمرہ Transgender topics and religion ہے جبکہ یہ مضمون میں ہیجڑا (جنوبی ایشیا) کے زمرے میں ہے، یہ کہاں تک صحیح ہے، اس پر غور فرمایئے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:06, 10 مارچ 2018 (م ع و)
بہت اچھی تجویز ہے انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی میں نے کئی مضامین میں ایک ہی شخصیت کے متعلق دو یا تین روایات دیکھی ہیں۔ آپ شامل کر دیں گے تو قارئین الجھن کا شکار نہ ہوں گے۔ — بخاری سعید تبادلہ خیال
مزمل بھائی مجھے تو زمرہ:خواجہ سریت کے موضوعات اور مذہب میں ہی کنفیوژن ہے۔ زمرہ:خواجہ سریت کا زمرہ ہے اور مضمون کا نام مخنث ہے؟ — بخاری سعید تبادلہ خیال 08:15, 10 مارچ 2018 (م ع و)
اردو میں مخنث transgender کے لیے استعمال کیا گیا ہے اور خواجہ سرا Eunuch کے لیے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:19, 10 مارچ 2018 (م ع و)
یعنی نے زمرہ کو درست ہونا چاہیے؟— بخاری سعید تبادلہ خیال 08:20, 10 مارچ 2018 (م ع و)
مجھے لگتا ہے کہ خواجہ سرا بطور خاص مردمی کھونے والا شخص ہے جب کہ مخنث خواجہ سرا بھی ہو سکتا ہے اور ایسا شخص بھی ہو سکتا ہے جو فطری طور پر بھی نامرد ہو۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:35, 10 مارچ 2018 (م ع و)
میں زمرے منتقل کر دیے ہیں۔ اور زمرہ:ہیجڑا (جنوبی ایشیا) بھی درست کر کے زمرہ:ہیجڑا کر دیا ہے۔ — بخاری سعید تبادلہ خیال 08:38, 10 مارچ 2018 (م ع و)
میرے خیال سے اراون کبھی بھی ہجڑا نہیں تھا، لہذا اس کے مضمون میں زمرہ:خواجہ سریت کے موضوعات اور مذہب درست ہو گا، یہ بھی اس لیے کہ یہ مخصوص طبقہ خود کو اراون کی زوجگی / بیوگی کا حصہ سمجھتا ہے۔--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:57, 10 مارچ 2018 (م ع و)
جی آپ انگریزی پر درستی فرما دیں (کیونکہ میں انگریزی پر ترمیم کرنے سے قاصر ہوں) ورنہ ہم یہاں ہٹا بھی دیں گے تو انگریزی کے مطابق روبہ جات وہ زمرہ شامل کرتے رہیں گے۔ — بخاری سعید تبادلہ خیال 09:12, 10 مارچ 2018 (م ع و)
en:Talk:Iravan#Wrong_Category --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:25, 10 مارچ 2018 (م ع و)

تختہ مشق میں مداخلت

آداب!

میں نے دیکھا ہے کہ آپ سیفٹی صاحب کے تختہ مشق میں تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ اگر انہوں نے آپ سے ایسا کرنے کے لیے کہا ہے تو پھر تو یہ کچھ مضائقہ نہیں۔ بہ صورت دیگر اس طرح کی ترامیم سے اجتناب بہتر ہے کیوں کہ تختہ مشق ہے ہی ایک تجربہ گاہ اور ویکی پیڈیا پر ہو کر بھی دائرۃ المعارف کا حصہ نہیں ہے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:02, 11 مارچ 2018 (م ع و)

جی انہوں نے وٹس ایپ پر درستی کرنے کو کہا تھا۔ — بخاری سعید تبادلہ خیال 08:03, 11 مارچ 2018 (م ع و)
پھر تو کوئی حرج نہیں۔ آپ بے شک مناسب تبدیلیاں فرمائیں۔ کیا وہ آپ کے ہم وطن ہیں؟ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:43, 11 مارچ 2018 (م ع و)
جی وہ پاکستانی ہیں۔ — بخاری سعید تبادلہ خیال 08:50, 11 مارچ 2018 (م ع و)
بہت خوب! --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:54, 11 مارچ 2018 (م ع و)

شہروں کے مضامین

شہروں کے مضامین والے منصوبے میں سوائے شہروں کے کسی دوسرے موضوع کا اندراج مت کریں۔ مزید دیکھیے، ابواب اور نامکمل کے سانچے شہروں کے حساب سے ہوتے ہیں اور اور مضامین میں کالج، پہاڑ، قلعے کا متن آ رہا ہے، جو درست نہیں۔ ان چیزوں کے لیے الگ الگ روبہ کا اسکرپٹ بنانا ہو گا اور الگ الگ مواد کا خاکہ۔ تب یہ بنائے جا سکتے ہیں۔ شہروں میں بھی صرف شہر شامل کرنا بہتر ہے، ڈویژن، ضلع، تحصیل یا اسی طرز کی دیگر انتظامی اکائیوں کو شامل نہ کیا جائے۔ بلکہ ان کو الگ سے دستی بنایا جائے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:07، 21 مارچ 2018ء (م ع و)

«Hammad/وثق 5» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔