اراون (انگریزی: इरावन) جو اراوت اور اراونت کے ناموں سے بھی معروف ہے مہابھارت کے ہندو رزمیہ کا ایک کم عمر کردار اور پانڈؤ شہزادے ارجن و ناگ شہزادی الوپی کا بیٹا تھا۔ کروکشیتر کی جنگ میں اس نے شکونی کے چھ بھائیوں کو قتل کیا تھا اور بہت سے دوسرے جنگجوؤں کو شکست دی۔ اراون کا قتل جنگ کے آٹھویں دن المبوش نامی ایک راکشس نے کیا۔

اراون
سنگاپور میں اراون کی پرستش
دیوناگریइरावान्
سنسکرت نقل حرفیاراوان
تملஅரவான்
والدینالوپی (ماں)
ارجن (باپ)

بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو کے کووگم میں ہر سال ایک تہوار منایا جاتا ہے، جس کا پس منظری اعتقاد یہ ہے کہ اراون کو ایک اصح مرد ہونے کی وجہ سے مہا بھارت جنگ سے پہلے ہی قربان کر دیا جاتا ہے۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم