مبارک باد اور گزارش ترمیم

مکرمی، آداب!۔ مبارک باد ، کہ آپ نے اردو ویکی اجلاس کا انعقاد کیا۔ جامعہ کی مصرفیات مانع رہیں۔شامل نہ ہو سکا۔ افسوس بھی ہے۔ معلوم نہ ہو سکا کہ اجلاس کی تشہہیر میں اردو اخبارت کی مدد بھی لی گئی تھی کہ نہیں۔ آل انڈیا ویکی کانفرنس میں شمولیت کی کیا نوعیت ہے۔ کیا ایک سے زائد صارف کی شمولیت ممکن ہے۔ شامل ہونے کے لیے کیا کمیونٹی میں بات رکھنی ضروری ہے؟ واضح فرمائیں۔ راقم کا خیال ہے کہ ایک سےزائد صارف اکھٹے اگرہوتے ہیں تو براہ راست اہم نکتوں پر بات ہو سکتی ہے۔ ہندوستان کی جامعات میں جہاں کہیں شعبہ اردو ہو وہاں، مقامی جامعہ اور CIS کے اشتراک سے ورک شاپس منعقد ہو پاتے ہیں تو وہاں موجود اساتذہ اور (بالخصوص)نوجوان اسکالرز کا ساتھ اردو ویکی پیڈیا کو مل سکتا ہے۔ ایسی نوعیت کی ایک ورک شاپس ہمارے ہاں جناب نثار احمد کی بدولت منعقد ہو چکی ہے۔ بعد ازاں راقم کی کوشش سے جو تشہر ممکن ہو سکی اس کی تفصیلا ت یہاں پا سکتے ہیں۔ اور جب کبھی ایسے ورک شاپس منقعد ہوں کو ئی نہ کوئی صارف وقت نکال کا باری باری یا ایک ساتھ وقت دے سکتے ہیں۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:31, 27 دسمبر 2015 (م ع و)

@Drcenjary:

مجوزہ ویکی کانفرنس کے لیے یہ ضروری نہیں کہ ایک ویکیپیڈیا سے ایک ہی صارف ہو۔ ہاں سفروحضر کے معاملے میں کتنے حضرات کی مدد ہو سکتی ہے اور کس حد تک ہو سکتی ہے، یہ غور طلب ہے۔

چونکہ اردو، بنگلہ، نیپالی، تمل وغیرہ کے صارفین بھارت کے باہر بھی موجود ہیں، اس لیے کیا بیرون ملک صارفین کے بلایا جائے گا یا نہیں، اس کا بھی معاملہ ابھی طے نہیں ہے۔ اغلب ہے کہ یہ جغرافیائی دائروں میں محدود ہو اور صرف ملکی صارفین مرکز توجہ ہوں۔

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:25, 27 دسمبر 2015 (م ع و)

مشورہ درکار ترمیم

ہمیں liberalism کو روشن خیالی کہنا چاہئے یا آزاد خیالی کیونکہ انگریزی میں آزاد خیالی کو freethought کہتے ہیں۔اس سلسلے میں یہاں ایک مضمون آزاد خیالی کو انگریزی مضمون لبرل ازم سے جوڑا گیا ہے۔--    16:15, 28 دسمبر 2015 (م ع و)

آپ ایک اور زاویے سے سوچیے: Freedom of thought کو ہم آزادئ فکر کہتے ہیں۔ اسی کی مناسبت سے میں freethought کے لیے بہتر لفظ آزادفکری سمجھتا ہوں جبکہ آزادخیالی کا استعمال برصورت مسئولہ جاری استعمال شاید درست ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:43, 28 دسمبر 2015 (م ع و)

شکریہ--    12:17, 29 دسمبر 2015 (م ع و)
روشن خیالی enlightenment کے لیے استعمال ہوتا ہے جبکہ liberalism کے لیے آزاد خیالی اور حریت فکر جیسے الفاظ. :)  —خادم—  12:39, 29 دسمبر 2015 (م ع و)

مزمل بھائی فرحت اللہ بیگ کے دو صفحات موجود ہیں۔ فرحت اللہ بیگ اور مرزا فرحت اللہ بیگ۔ آخر الذکر بہتر مضمون ہے۔ اسی لئے مہربانی اول الذکر کو حذف کرنا ضروری ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:18, 1 جنوری 2016 (م ع و)

اس بارے انگریزی ویکی پیڈیا کے منتظم کا لکھا آپ کے لیے حاضر خدمت ہے:
I'll tell you how to do it: if my explanation doesn't make sense, feel free to ask again and I'll do it for you! Here's the explanation.
  1. Choose the page that you think is nearest to perfection (so far as we mortals can attain perfection!) let's call it page B
  2. Copy any text that you think is useful out of the other page (page A) into your chosen page (page B)
  3. Now, go back to page A, click "edit" and delete the whole text leaving an empty edit window. Don't save yet
  4. In the empty edit window type this: #REDIRECT [[]] and inside those double brackets type the name of page B. Make sure you get the name exactly right: it's best to use copy-and-paste from the actual title of page B, if your browser will do this for you. Still don't save yet
  5. In the edit summary type "Merging pages". It is important to do this because otherwise it will appear that you are deleting text
  6. Now save. You have created a redirect page!
I hope that works for you. Andrew Dalby 17:00, 17 March 2012 (UTC)
--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:44, 1 جنوری 2016 (م ع و)

لکیر ترمیم

محترمی میں نے کسی جگہ لکھا تھا کہ جب کسی مضمون کا تاریخچہ میں فرق معلوم معلوم کیا جائے تو وہاں فرق کی جگہ ظاہر کرنے کے لئے لفظ لکیر استعمال کیا جاتا ہے۔ کیا یہ درست ہے؟ میرے خیال میں تو سطر ہونا چاہئے۔ لکیر انگریزی line سے ترجمہ شدہ لگتا ہے۔ Dawoodmajoka (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:08, 1 جنوری 2016 (م ع و)

آپ اگر اپنے ہی مضمون کے تاریخچے کے ان اعادوں کے درمیان فرق کو دیکھیں تو آپ لکیر 18 سے فرق دکھے گا۔ آپ کا خیال سطر' کے بارے میں بالکل درست ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:36, 2 جنوری 2016 (م ع و)

مشکل الفاظ ترمیم

مکرمی جناب! اردو ویکی پر سائنس سے متعلق بہت نہت مشکل الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ۔ ان الفاظ کے مطالب جاننے کے لیے کوئی ذریعہ اردو ویکی پر دستیاب ہے۔ جواب مرحمت فرمائیں شکریہ
-- —ترویج اردو—  14:43, 3 جنوری 2016 (م ع و)

محترم، عام طور سے کوئی بھی مستند لغت ہی ہمیں قابل قبول ہے۔ تاہم کچھ معاملوں میں اردو ویکی پیڈیا کے ابتدائی صارفین خطرناک اور صرف عندالویکی اصطلاحات وضع کیے تھے جنہیں ہم بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کچھ معاملوں میں آپ اسی وجہ سے ایک سے بڑھ کر مضمون پا سکتے ہیں۔ مثلاً ایڈز (آسان) اور محصولی کسرمناعی متلازمہ۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:56, 3 جنوری 2016 (م ع و)
بروقت رہنمائی پر جناب کا مشکور ہوں۔۔۔-- —ترویج اردو—  15:04, 3 جنوری 2016 (م ع و)

ہندی کے منتخب مضامین ترمیم

انگریزی ویکیپیڈیا کے منتخب مضامین ایک بہترین منصوبہ اور واقعتاً ایک بر وقت اقدام ہے، میری گزارش ہے کہ اس میں اگر ہندی ویکی کے منتخب مضامین بھی شامل کر لیے جائیں تو اچھا ہوگا. کیونکہ ہندی سے اردو میں گوگل ٹول کٹ سے ترجمہ انتہائی آسان اور پچاس فیصد سے زائد ترجمہ درست ہوتا ہے. :)  —خادم—  17:35, 3 جنوری 2016 (م ع و)

انشاءاللہ میں جانب بھی ضرور توجہ دوں گا۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:36, 3 جنوری 2016 (م ع و)
«Hindustanilanguage/وثق 13» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔