Replace the getSelection

ترمیم

https://ur.wikipedia.org/w/index.php?search=getSelection&title=Special:Search&profile=advanced&fulltext=1&ns8=1&ns2300=1&ns2302=1&searchToken=ehockjok132xl7ajqiqa8objv — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Jayprakash12345 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

اعزاز آپ کے لیے!

ترمیم
  اعزاز برائے جاں سپاری و محنت
ویکیپیڈیا پر آپ کی محنت، لگن، بے لوث خدمت اور اردو قارئین کو نئے موضوعات پر بہترین مضامین سے نوازنے کے لیے یہ حقیر سا اعزاز آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ امید ہے ہم ویکی نویسوں کو ہمیشہ آپ کی ہم رکابی کا شرف حاصل رہے گا۔ — بخاری سعید تبادلہ خیال 15:40، 12 اگست 2018ء (م ع و)
شکریہ عالی جناب! حوصلہ افزائی بے حد اچھی ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ آج کی تاریخ میں آپ کی اردو ترامیم مجھ سے دگنے سے بھی زیادہ ہیں۔ عالمی سطح پر بھی مجھ سے زیادہ معاون ہیں۔ اس وجہ سے مجھے یقین ہے کہ آپ جیسے ہونہار اور باصلاحیت نوجوان خود کی کوششوں سے ان محاذوں پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں جن پر مجھ جیسے لوگ اپنے پورے ترمیمی دور میں نہ کر پائیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:53، 13 اگست 2018ء (م ع و)
اگر آپ جیسے جید صارف ہماری بر وقت رہنمائی نہ کرتے تو ہم نا حق پابندی سے دل برداشتہ ہو کر کب کے چلے جاتے۔ شکریہ— بخاری سعید تبادلہ خیال 15:23، 14 اگست 2018ء (م ع و)

اعزاز آپ کے لیے!

ترمیم
  اعزاز برائے انتھک کاوش
اردو دنیا کے اس عظیم الشان منصوبہ کی سرگرم تعمیر و تشکیل اور روز افزوں لیکن اچھوتی کاوشوں پر اردو ویکیپیڈیا کے عالمی سفیر کی خدمت میں حقیر سا خراج تحسین، امید ہے خدمت عالی میں سرفراز ہوگا۔ :)  —خادم—  مورخہ 14 اگست 2018ء، بوقت 8 بج کر 40 منٹ (بھارت) 15:10، 14 اگست 2018ء (م ع و)

شکریہ جناب! امید کہ میری کوششوں میں شامل کچھ منفرد تعاونوں کو حقیقت میں گراں قدر تصور کیا جائے گا۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:12، 14 اگست 2018ء (م ع و)

آپ کی ہر کوشش منفرد اور ہر تعاون گراں قدر ہے۔ امید ہے آپ اس خادم کے قصور کو معاف فرمائیں گے۔ :)  —خادم—  مورخہ 15 اگست 2018ء، بوقت 5 بج کر 05 منٹ (بھارت)
ذاتی طور مجھے آپ سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ جاریہ اردو عبرانی مشارکت میں جس مضمون کو بہ اتفاق آراء منتخب ہونا تھا اور گویا اس مہم میں ایک کلیدی اہمیت حاصل ہونا تھا، وہ دیگر صارفین کی نظر انتخاب کے باوجود بھی وہ مقام و منزلت سے محروم رکھا گیا جس کا وہ مستحقق تھا۔ جب کہ اس پوری ترمیمی دوڑ کے بارے میں میں بہت آگے کی سوچ رہا تھا، جیسا کہ شاید میری رپورٹ ویکیپیڈیا:دیوان_عام/متفرقات#ویکی_ایڈوانسڈ_ٹریننگ_کی_رو_داد میں اسی کے متعلق کچھ اور خیالات کا اظہار پوائنٹ نمبر ایک سے صاف دکھ سکتا ہے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:14، 15 اگست 2018ء (م ع و)
میں اپنی رائے کے اظہار میں آزاد ہوں، فیصلہ برادری کو کرنا تھا۔ مضامین کو منتخب کرنے کے سلسلہ میں میرا موقف غیر لچکیلا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اردو ویکیپیڈیا کے منتخب مضامین ہر لحاظ سے ایسے ہوں جنہیں دیکھ اور پڑھ کر قارئین مبہوت نہ سہی غیر معمولی طور پر متاثر ضرور ہوں۔ بہرحال یہ میری رائے ہے جسے میں کسی پر یا برادری پر تھوپنا نہیں چاہتا۔ آپ اپنے تحریر کردہ مضمون کی دوبارہ رائے شماری شروع کر سکتے ہیں۔ :)  —خادم—  مورخہ 16 اگست 2018ء، بوقت 12 بج کر 49 منٹ (بھارت)

شکریہ!

ترمیم
  ستارہ برائے امن کے پیامبر 2018ء
امن کے پیامبر 2018ء کے لیے آپ کے تعاون کا شکریہ! امید ہے کہ آپ اردو زبان کی ترویج کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں گے اور ان مضامین میں مزید بہتری لائیں گے۔ — بخاری سعید تبادلہ خیال 06:02، 21 اگست 2018ء (م ع و)

ویکیپیڈیا: منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء

ترمیم
جناب Hindustanilanguage/وثق 48 کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

'ایشیائی فلمی شخصیات اردو ویکیپیڈیا پر ایک منصوبہ ہے جس کے تحت ایشیائی فلمی شخصیات کے متعلق مضامین تخلیق کرنے اور پرانے مضامین میں توسیع کرنی ہے۔ منصوبے کا آغاز 1 اکتوبر، 2018ء سے ہے اور اختتام 1 نومبر کو ہوگا۔ آپ سے منصوبے میں شرکت کی درخواست ہے۔

  • آپ باہمی تعاون کے اصول و ضوابط یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  • آپ 11:59 PM (یو ٹی سی)، 1 نومبر 2018ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

اس منصوبے کا اہم مقصد ایشیاء کی فلمی شخصیات کو اردو ویکیپیڈیا کے قارئین سے متعارف کروانا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر کئی اہم ایشیائی اداکاروں، فلم پروڈیوسروں اور فلم ہدایتکاروں کے صفحہ/مضامین نہیں ہیں۔ اس منصوبہ کے ذریعے ہم ان سب اشخاص کا اردو ویکیپیڈیا کے قارئین سے متعارف کروا سکتے ہیں۔

امید ہے کہ آپ اس تعاون میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات (تبادلۂ خیال!)

حسیب احمد تبادلہ خیال ) 13:50، 19 ستمبر 2018ء (م ع و)

«Hindustanilanguage/وثق 48» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔