Koshur
صارف از 19 جولائی 2023ء
آداب؛ ایٹیل نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔
اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔ نیز دوران گفتگو میں صارفین کو مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کی اجازت ہے تاکہ حذف کے امکانات ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہ سکے، تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔
طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:22، 27 ستمبر 2024ء (م ع و)
- Tahir mq، اس مضمون میں آخری ترمیم آپ کی حذف نامزدگی سے ایک منٹ قبل ہوئی ہے یعنی یہ صارف واضح طور پر اس مضمون پر کام کررہا ہے۔ میرا خیال ہے کہ اتنی جلد حذف نامزدگی درست طریقہ نہیں ہے۔ نئے صارفین اگر یہاں مضامین انگریزی سے ترجمہ کرتے ہیں انہیں وقت دینا چاہیے۔ اگر کم سے کم دس پندرہ منٹ کسی مضمون پر دوسری ترمیم نا ہو، حوالہ شامل نہ کیا جائے، تو حذف کے لیے نامزد کیا جائے۔ امید کرتا ہوں کہ آپ میری اس گزارش کا برا نہیں مانیں گے۔ میں یوربا سے متعلق ان مضامین پر خود نظر رکھ رہا ہوں اور ان صارفین کی رہنمائی کررہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ اردو ویکیپیڈیا کے لیے کارآمد ثابت ہوں گے۔ تاہم اس کے لیے انہیں وقت چاہیے۔ — ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 14:30، 27 ستمبر 2024ء (م ع و)