تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون

منتخب و بہترین مضامین ترمیم

یہ ایک فہرست ہے، اگر ان پر مزید کچھ محنت کی جائے تو ان کو منتخب مضمون کے لیے نامزد کرنے کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے؛

شخصیات ترمیم

  1. ٹارزن
  2. ابن صفی
  3. محمد علی
  4. ملالہ یوسفزئی
  5. محمد اقبال
  6. موہن داس گاندھی
  7. سر سید احمد خان
  8. ‏فاطمۃ الزھراء ‏
  9. ابن عربی

کتب ترمیم

  1. جاوید نامہ
  2. باغ و بہار
  3. حدیث
  4. عہد نامہ قدیم

شہر و مقامات ترمیم

  1. کراچی
  2. ترکی

دیگر ترمیم

  1. پرچم چین
  2. نظام شمسی
  3. مشتری
  4. ایس کیو ایل

کھیل ترمیم

  1. کرکٹ
  2. ایشیائی کھیل

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:43، 24 اکتوبر 2014 (م ع و)

ضرورت تبدیلی ترمیم

کسی مضمون کو منتخب کرنے کا جو طریقہ یہاں رائج ہے، اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ مضمون کی نامزدگی اور گفتگو و آراء سب ذیلی صفحات پر ہونے چاہیے، مثلاً پطرس بخاری کی نامزدگی کے لیے ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/پطرس بخاری کے عنوان سے صفحہ ہوگا اور اس صفحہ کا ربط یہاں سانچہ کے انداز میں رکھا جائے گا، نیز جو مضامین پہلے ہو چکے ہیں انھیں بھی اسی انداز میں وثق کر دینا چاہیے۔ :)  —خادم—  02:51, 30 ستمبر 2015 (م ع و)

تو کیا ان تمام صفحات کو یہاں سے اٹھا کر اسی طرح الگ الگ کر دیا جائے، جو بن چکے ہیں یا جن پر راغے شماری ہو چکی ہے،باقی جو قصہ پارینہ بن چکے ان ک ونکال دیا جائے، کیوں کہ ان میں جوالہ جات نام کی کوئی چیز نہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:17, 30 ستمبر 2015 (م ع و)
جی، جن پر رائے شماری ہوچکی ہے اور جو منتخب ہو چکے ہیں۔ تاریخچہ ضائع تو ہوگا لیکن ایک بار اسے برداشت کرنا پڑے گا۔ :)  —خادم—  04:28, 30 ستمبر 2015 (م ع و)

پطرس بخاری بطور امیدوار برئے منتخب مضمون ترمیم

محترم منتظمین، اتنے ووٹ کے بعد بھی پطرس بخاری کو اگر منتخب نہیں کرنا ہے تو براہ مہربانی امیدوار برائے منتخب مضمون کی فہرست سے ہٹا دیں۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:44, 28 ستمبر 2015 (م ع و)

صفحۂ اول پر مسلسل ایک ہی موضوع سے متعلق مضامین کو نہیں دیا جاتا، اس لیے یہ انتظار میں ہے، بلوچ کے بعد حج پھر صحاصرہ اسی لیے لگایا گيا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:05, 29 ستمبر 2015 (م ع و)

عارف صاحب، یہاں کچھ مضامین کئی سالوں سے امیدوار ہیں۔ :)  —خادم—  02:30, 30 ستمبر 2015 (م ع و)

عبید رضا آپ کسی مضمون کو منتخب بنا سکتے ہیں۔ صفحۂ اول پر بعد میں بھی لگ سکتا ہے۔
محترم میری بات کا مطلب سادہ سا ہے کہ کچھ تو پالیسی ہو گی؟ محاصرہ مالاکنڈ کو میں نے بھی ووٹ دیا ہے۔ لیکن جب پطرس بخاری پر رائے شماری ہوچکی تو اسے منتخب کیوں نہیں کیا گیا۔ کیا منتظم رائے شماری کی مرضی پر منحصر ہے کہ کسی بھی مضمون کو منتخب کرے یاکہ جمہور کے فیصلے کے مطابق منتخب کیا جائے؟ میں محاصرہ مالاکنڈ پر تنقید نہیں کر رہا یہ بہت بہترین مضمون ہے لیکن میرا مضمون منتخب کیوں نہیں ہوا؟ اگر میرے مضمون میں خامی ہے تو تنقید کی جائے تاکہ میں اور بہتر کر سکوں یا پھر اسے فہرست سے ہٹا لیا جائے۔ مجھے پالیسی بتائی جائے کہ رائے شماری کہ بعد بھی "منتظم رائے شماری" کی صوابدید کیوں‌ہے؟۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:09, 30 ستمبر 2015 (م ع و)
محترم میں نے تو وضاحت کی ہے کہ کیوں اسے نہیں لگایا گیا، منتخب ہوجانے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اسے فوری طور پر لگا دیا جائے، ہمارے پاس اتفاق سے تین مضامین پاکستانی اردو مصنفین کے ہو گئے تھے۔ ان کو ہی باری باری لگانا صفحہ اول پر مناسب نہیں تھا، کیوں کہ وہ سب ایک ہی موضوع ہو جاتا ہے، ہم ویسے بھی 10، 10 دن بعد مضمون بدل رہے ہیں، حج موقع کی مناسبت سے تھا، اور حج سے پہلے بھی آپ کا ہی مضمون تھا۔ میں مضمون کو منتخب نہیں کرتا، بلکہ کوئی بھی منتطم منتخب شدہ مضامین میں سے ایک کو صفحہ اول کے خانے میں ڈال دیتا ہے، اور میں نے اپنا یہ ارادہ فیس بک پر پہلے سے ہی لگا دیا تھا۔ مضمون لگانے بعد بھی میں ضرور فیس بک پر خبر دیتا ہوں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:10, 30 ستمبر 2015 (م ع و)
محترم مجھے آپ سے کوئی شکوہ نہیں۔ میں صرف اتنا معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ مضمون کس طرح منتخب ہوتا ہے؟ موجودہ طریقۂ کار کو بدلنا ضروری ہے۔ جس کا مضمون ہے وہ بذات خوداپنا مضمون "امیدوار برئے منتخب مضمون" نامزد نہیں کرے گا اور نہ ہی اپنا تائیدی ووٹ کا حق استعمال کرے گا۔جس طرح محاصرہ مالاکنڈ میں ہوا۔ اس طرح رائے شماری کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ جس مضمون کی متفقہ رائے شماری ہوچکی ہے وہ پہلے منتخب ہونا چاہئے چاہےاسے صفحۂ اول پر بعد میں لگایا جائے۔ جس مضمون کو منتخب نہیں کرنا اس کی وجہ بتا کر فہرست سے ہٹا دیا جائے۔ براہ مہربانی ان تمام مشوروں پر توجہ دی جائے--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:30, 30 ستمبر 2015 (م ع و)
اس گفتگو سے اوپر کا قطعہ بنام ضرورت تبدیلی اسی مقصد کے تحت ہے۔ مندرجہ بالا گرانقدر تجاویز کے لیے آپ کا انتہائی ممنون ہوں، تجدید کے دوران میں آپ کی تجاویز پر یقیناً عمل درآمد ہوگا۔ اگر مزید کوئی مشورہ یا تجویز پیش کرنا چاہیں تو مذکورہ قطعہ کے تحت بلا تکلف پیش کریں، تنقید برائے تعمیر کا ہمیشہ خیر مقدم ہے۔ :)  —خادم—  08:32, 30 ستمبر 2015 (م ع و)
شکریہ۔ میرا مقصد تنقید برائے تعمیر ہے۔ جو اردو ویکیپیڈیا کے لئے بہت ضروری ہے۔ جہاں میں غلط ہوں وہاں آپ حضرات میری رہنمائی کریں اور اس کے ساتھ ساتھ صارفین کی تجاویز پر مثبت پیش قدمی کریں۔نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:53, 30 ستمبر 2015 (م ع و)
منتظمین بھی جملہ صارفین کی طرح رضاکار ہوتے ہیں اور فعال منتظمین کی تعداد کم اور کام زیادہ ہے، اس لیے اس بات کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے کہ تجاویز پر مثبت پیش قدمی کرنے میں تاخیر ہوجائے، ایسی صورت میں امید ہے کہ منتظمین کو کچھ وقت ضرور دیں گے۔ --:)  —خادم—  09:18, 30 ستمبر 2015 (م ع و)
ممنون شعیب بھائی۔ میں انتظار کروں گا اور ہر وہ امر جس سے اردو ویکیپیڈیا کا معیار بلند ہو، اس میں میں آپ سب کے ساتھ ہوں۔ غیر متحرک منتظمین کو رائے شماری سے ان کے اختیارات ختم کرکے متحرک صارفین کو آگے لانا بہت ضروری ہے۔ میرا خیال ہے اس بات سے سب متفق بھی ہیں۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:37, 30 ستمبر 2015 (م ع و)

آپ تمام کو میں مبارک باد دیتا ہوں جو ویکپدیا چلا تھے ھیں۔.۔.! میری آپ سے ایک گزارش ھے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جہاں بھی ذکر کریں وہاں صلی اللہ علیہ وسلم ضرور لکھیں احمد خطیب عماد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:08, 14 اگست 2016 (م ع و)

ٹہٹوی ترمیم

اصولی طور پر تائید کرتاھوں لیکن ربط نہیں ھے مر بوط کیا جائے دانش دانش (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:15, 29 دسمبر 2016 (م ع و)

منصوبہ صفحہ امیدوار برائے منتخب مضمون میں واپس جائیں۔