معروف اداکار سید محمد علی جنہیں شہنشاہ جذبات کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کی جب بھی تاریخ لکھی جائے گی تو شہنشاہ جذبات محمد علی کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ محمد علی ایک بہت بڑے فنکار اور عظیم انسان تھے۔ انھوں نے اداکاری میں اَنمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔[3]

محمد علی (اداکار)
فلمی اداکار محمد علی و زيبا

معلومات شخصیت
پیدائش 19 اپریل 1931ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رام پور, بھارت
وفات 19 مارچ 2006ء (75 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور, پاکستان
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت پاکستانی
دیگر نام محمد علی بھائی
زوجہ زیبا، اداکارہ (1967–2006)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکاری, صداکاری
دور فعالیت 1962–1995[2]
اعزازات
تمغۂ حسن کارکردگی, ستارۂ امتیاز
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح

ترمیم

ابتدائی حالات

ترمیم

محمد علی 19 اپریل، 1931ء میں بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے۔ چار بھائی بہنوں میں وہ سب سے چھوٹے تھے۔ سب سے بڑے بھائی ارشاد علی تھے۔ محمد علی ابھی تین سال کے تھے کہ ان کی والدہ فوت ہو گئیں۔ ان کے والد سید مرشد علی نے ان کی پرورش کی خاطر دوسری شادی نہیں کی حالانکہ اس وقت ان کی عمر 35 برس تھی۔

محمد علی کا خاندان بہت مذہبی تھا۔ ان کے ہاں انگریزی تعلیم کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا۔ محمد علی کے والد سید مرشد علی بہت بڑے دینی عالم تھے۔ محمد علی نے 14 سال تک اسکول کی شکل نہ دیکھی وہ صرف مدرسے میں اردو، عربی، فارسی وغیرہ کی تعلیم حاصل کرتے رہے۔

1943 ء میں اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کر کے ملتان آ گئے۔ ملتان کی گڑ منڈی کی ایک مسجد میں محمد علی اپنے والد کے ساتھ 12 سال رہے۔ اس مسجد میں ان کے والد خطیب تھے۔

ملتان آنے کے کچھ عرصے بعد سید مرشد علی کی سوچ میں تبدیلی آئی کہ وقت کے ساتھ چلنے کے لیے انگریزی تعلیم ضروری ہے اس لیے انھوں نے 1949ء میں محمد علی کو اسلامیہ اسکول ملتان میں داخل کرا دیا۔ ان کا ساتویں کلاس میں داخلہ ہوا اس کے ایک برس بعد ملت ہائی اسکول ملتان میں انھیں نویں کلاس میں داخلہ مل گیا۔

محمد علی کے خاندان کے زیادہ تر لوگ حیدرآباد سندھ میں رہتے تھے اس لیے 1955 ء میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ حیدرآباد منتقل ہو گئے۔ اور سٹی کالج حیدرآباد سے انٹر پاس کیا۔

محمد علی کو پائلٹ بننے کا شوق تھا اور وہ پائلٹ بن کر ایئر فورس جوائن کرنا چاہتے تھے۔ مگر معاشی حالات تنگ تھے ان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ ایبٹ آباد جاکر ٹرینینگ حاصل کرسکیں۔

انھیں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا مشکل نظر آ رہا تھا۔ ذریعہ معاش کے لیے انھوں نے کوئی کام کرنے کا سوچا۔ ان کے بڑے بھائی ارشاد علی ریڈیو پاکستان حیدرآباد میں بطور ڈراما آرٹسٹ کام کر رہے تھے۔ انھوں نے ڈرائریکٹر قیوم صاحب سے محمد علی کا تعارف کرایا۔

محمد علی نے اپنے کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان حیدرآباد، سندھ سے کیا۔ ان کی بھرپور آواز نے انھیں ایک بہترین ریڈیو صداکار کی حیثیت سے منوایا اور انھیں فلمی دنیا تک پہنچانے میں بھی ان کی آواز نے ہی اہم کردار ادا کیا۔

اس وقت ایک ڈرامے کی صدا کاری کے دس روپے ملا کر تے تھے۔ بعد ازاں انھوں نے ریڈیو پاکستان بہاولپور سے بھی پروگرام کیے۔ ان کی آواز سن کر ریڈیو پاکستان کے جرنل ڈرائریکٹر ذوالفقار احمد بخاری المعروف زیڈ۔ اے بخاری صاحب نے انھیں کراچی بلا لیا۔ سونے کو کندن بنانے میں زیڈ۔ اے بخاری مرحوم کا بہت ہاتھ تھا۔ انھوں نے محمد علی کو آواز کے اتار چڑھاؤ، مکالموں کی ادائیگی، جذبات کے اظہار کا انداز بیاں اور مائکرو فون کے استعمال کے تمام گرسکھا دیے۔ زیڈ۔ اے بخاری نے ان کی آواز کی وہ تراش خراش کی کہ صدا کاری میں کوئی ان کا مدمقابل نہ رہا۔

دور عروج

ترمیم

1962ء میں فِلم ’ چراغ جلتا رہا‘ سے فلمی کیرئر کا آغاز کیا۔ فلم کا افتتاح کراچی کے نشاط سینما میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے ہاتھوں سے کیا۔ فلم زیادہ کامیاب نہ ہو سکی مگر محمد علی کی اداکاری اور مکالمے بولنے کے انداز نے دوسرے فلم سازوں اور ہدایتکاروں کو ضرور متوجہ کر لیا۔ اور جلد ہی ان کا شمار ملک کے معروف فلمی اداکاروں میں کیا جانے لگا۔ پہلی فلم کے بعد محمد علی نے ابتدائی پانچ فلموں میں بطور ولن کام کیا ۔ محمد علی کو شہرت 1963 ء میں عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم "شرارت" سے ملی۔ انھوں نے درجنوں فلموں میں بحیثیت ہیرو کے کام کیا۔ ان کی فلموں کی زیادہ تر ہیروئن ان کی اپنی اہلیہ زیبا تھیں نیز ان فلموں میں زيادہ تر گانے جو ان پر فلمائے گئے ان کے گلوکار مہدی حسن تھے۔ انھوں نے 300 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ "علی زیب" کی جوڑی اتنی کامیاب تھی کہ انھوں تقریباً 75 فلموں میں اکٹھے کام کیا۔

حالات زندگی

ترمیم

محمد علی اور زیبا کی پہلی فلم "چراغ جلتا رہا" تھی۔ اس فلم کے پہلے ٹیک سے ہی محمد علی زیبا کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔ لیکن سدھیر نے زیبا کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھائیں اور شادی کر کے زیبا کو لے اڑے اور محمد علی صاحب دیکھتے رہ گئے۔ دوسری طرف لالا سدھیر نے زیبا کو بھی فلموں میں کام کرنے سے منع کر دیا۔ مگر زیبا نے اس پابندی کو قبول نہیں کیا۔ کچھ فلمی دوستوں کی مدد سے وہ بھاگ کر لاہور واپس آ گئیں اور کچھ عرصے بعد ان میں طلاق ہو گئی۔

فلم "تم ملے پیار ملا" کی شوٹنگ کے دوران ہی بروز جمعرات 29ستمبر، 1966 ء کی سہ پہر تین بجے اداکار آزاد کے گھر واقع ناظم آباد میں محمد علی نے زیبا سے نکاح کر لیا۔ علی زیب نے ایک انتہائی خوش گوار بھر پور ازدواجی زندگی گزاری، کئی یادگار فلموں میں اپنی یادگاری کے جوہر دکھائے، نہ صرف پاکستان، بلکہ دوسرے ممالک میں بھی علی زیب ایک قابل احترام جوڑی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ دونوں نے حج بھی کیا اور کئی عمرے بھی ادا کیے۔ اللہ تعالیٰ نے انھیں بے شماردولت، عزت اور شہرت عطا کی، لیکن اولاد جیسی نعمت سے محروم رکھا۔

اس پر بھی محمد علی اﷲ کے شکر گزار تھے اور اس محرومی کو اﷲ کی مصلحت قرار دیتے تھے۔ محمد علی نے زیبا کی بیٹی ثمینہ جو لالا سدھیر سے تھی۔ اسے اپنی سگی بیٹی کی طرح پالا اسے اپنا نام دیا۔ پندرہ سال تک وہ اپنا ایک خیراتی ادارہ چلاتے رہے۔ شادی کے بعد محمد علی اور زیبا نے "علی زیب" کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاؤس قائم کیا اور "علی زیب" کے بینر تلے کافی اچھی اور کامیاب فلمیں بنائیں۔

سماجی و سیاسی زندگی

ترمیم

محمد علی نے کبھی بھی سیاست میں حصہ نہیں لیا۔ ان کے ذو الفقار بھٹو کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے۔ 1974ء میں مسلم سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے سلطان قابوس اور شاہ فیصل شہید نے علی زیب ہاؤس میں ہی قیام کیا تھا، اسی دوران فلسطین آزادی کے رہنما یاسر عرفات مرحوم نے بھی محمد علی سے ملنے کی خواہش کی تھی اور مسقط عمان کے سلطان قابوس نے انھیں غیر سرکاری سفیر کی حیثیت سے تعریفی شیلڈ پیش کی، ایران کے شہنشاہ نے پہلوی ایوارڈ دیا۔ اس طرح عالمی سطح پر محمد علی کو مقبولیت حاصل رہی۔ پاکستان میں ہر سربراہ حکومت سے ان کے اچھے اور قریبی تعلقات قائم رہے۔ بھٹو کی حمایت کرنے پر 1977ء میں جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں انھیں جیل بھی کاٹنی پڑی۔ تاہم حالات ٹھک ہونے کے بعد جنرل ضیاء الحق سے محمد علی کے اچھے اور قریبی تعلقات ہو گئے۔ وہ ضیاء الحق کے ساتھ 1983ء میں بھارت کے دورے پر بھی گئے۔ نواز شریف سے ان کے بہت قریبی تعلقات رہے، وہ ان کے ایڈوائز بھی رہے، محمد علی کو اسی طرح ہمیشہ قومی سطح پر اولیت دی جاتی رہی۔

انھوں نے "علی زیب فاؤنڈیشن" کے تحت سر گودھا، فیصل آباد، ساہیوال اور میانوالی میں تھیلسیمیا میں مبتلا بچوں کے علاج اور کفالت کے لیے ہسپتال قائم کیے، جہاں بلا معاوضہ بچوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ اس ادارے کے تمام اخراجات وہ اپنے وسائل سے پورے کرتے تھے۔ "علی زیب فاؤنڈیشن" کے علاوہ محمد علی کئی اداروں کے صدر اور فاؤنڈر ممبر رہے۔ ان تمام امور میں ان کی پیاری بیوی بھی ان کے ہم رکاب رہیں۔ نجی سطح پر بھی علی زیب ضرورت مندوں کی ہر ممکن معاونت کرتے رہتے تھے۔ انھوں نے کئی بیواؤں اور یتیموں کے وظیفے مقرر کر رکھے تھے۔ بہت سے غریبوں کے گھر کے چولہے محمد علی کے امدادی چیک سے جلتے تھے۔ وہ ہمیشہ اپنے ساتھیوں کے، بُرے وقت میں کام آتے تھے۔

فلمیں

ترمیم

محمد علی نے 277 فلموں میں کام کیا جن میں 248 اردو، 17 پنجابی، 8 پشتو، 2 ڈبل وریژن انڈین، 1 بنگالی۔ 28 فلموں میں بطور مہمان اداکار اور ایک ڈاکو منٹری فلم میں کام کیا۔ [http://mazhar.dk/film/database/filmographies/mohammadali.html آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mazhar.dk (Error: unknown archive URL) [Mazhar Magzine محمد علی]]

اداکار محمد علی کی فلمیں
# جاری فلم زبان ہفتے مقبولیت فلم ساز ہدایت کار ساتھی فنکار
1 1962 چراغ جلتا رہا اردو 15/27 سلور جوبلی فضل کریم فضلی فضل کریم فضلی فردوس، محمد علی، ننّھا، زلفی، سلام ممتاز
2 1962 باجی اردو 5/13 فلاپ - - فضل کریم فضلی رانی، صدیقی، محمد علی، طلعت صدیقی
3 1962 دال میں کالا اردو 7/19 فلاپ - - ایس سلیمان روزینہ، محمد علی، صوفیہ بانو، حنیف، نرالا
4 1963 سفید خون اردو 4/16 فلاپ - - اقبال یوسف شبنم، محمد علی، کمار، عالیہ، طالش
5 1963 قتل کے بعد اردو 3/10 فلاپ - - انور کمال پاشا حسنیٰ، محمد علی، کومل، صدیقی ایرانی، طالش
6 1963 خاندان اردو 10/31 سلور جوبلی - - حسن طارق سلونی، محمد علی، محمد اسماعیل، ادیب
7 1963 مسٹر ایکس اردو 3/11 فلاپ - - ریاض احمد راجو سلونی، محمد علی، رخسانہ، رنگیلا، ادیب
8 1963 شرارت اردو 4/11 فلاپ - - ایس اے غفار ساچندا، محمد علی، فیصل، ببیتا، لہری، انور
9 1963 دل نے تجھے مان لیا اردو 5/21 فلاپ - - جاوید ہاشمی غزالہ، محمد علی، صابرہ سلطانہ، ادیب، الیاس
10 1964 چھوٹی بہن اردو 4/17 فلاپ - - اے حمید زیبا، درپن، سلونی، آسیہ، محمد علی (مہمان اداکار)
11 1964 رواج اردو 10/36 سلور جوبلی - - دلجیت مرزا زیبا، محمد علی، دیبا، اسلم پرویز، طالش
12 1964 بیس دن اردو 5/14 فلاپ - - اعجاز میر رانی، محمد علی، سنتوش، نرالا، ادیب
13 1964 شیر دی بچی پنجابی 3/10 فلاپ - - جعفر بخاری نیلو، محمد علی، آصف جاہ، راگنی، ساون
14 1964 خاموش رہو اردو 12/33 سلور جوبلی - - جمیل اختر دیبا، یوسف خان، محمد علی، مینا
15 1964 دل کے ٹکڑے اردو 15/28 سلور جوبلی - - نذیر اجمیری شمیم آرا، حبیب، دیبا، محمد علی، ادیب
16 1964 ہیڈ کانسٹیبل اردو 6/25 سلور جوبلی - - نزیر صوفی زیبا، محمد علی، حبیب، یاسمین، کمار
17 1964 تماشا اردو 3/12 فلاپ - - ایس سلیمان حسنیٰ، سلطان، نذر، محمد علی (مہمان اداکار)
18 1964 شبنم اردو 11/28 سلور جوبلی - - ایس اے حفیظ زیبا، کمال، رانی، محمد علی، لہری، کمار
19 1964 عورت کا پیار اردو 5/13 فلاپ - - شباب کیرانوی رانی، علاؤ الدین، ناصرہ، محمد علی
20 1964 ایسا بھی ہوتا ہے اردو 14/37 سلور جوبلی - - فضل کریم فضلی زیبا، کمال، لہری، سلونی، محمد علی (مہمان اداکار)
21 1964 غدار اردو 6/25 سلور جوبلی - - ریاض احمد راجو سلونی، سدھیر، محمد علی، فردوس، مظہر شاہ
22 1965 ہزار داستان اردو 11/43 سلور جوبلی - - عزیز میرٹھی رانی، محمد علی، اسد، محمد اسماعیل، طالش
23 1965 ناچے ناگن باجے بین اردو 5/14 فلاپ - - حیدر چوہدری رانی، محمد علی، فردوس، رنگیلا، ادیب
24 1965 جاگ اٹھا انسان اردو 16/50 گولڈن جوبلی - - حسن شیخ زیبا، وحید مراد، محمد علی، فردوس
25 1965 مجاہد اردو 3/25 سلور جوبلی - - جمیل اختر محمد علی، لالہ سدھیر اور دیبا
26 1965 معجزہ اردو 4/16 فلاپ - - ایم اے رشید دیبا، حبیب، درپن، اسلم، محمد علی (مہمان اداکار)
27 1965 ہمراہی اردو 19/50 گولڈن جوبلی - - راجا حفیظ حنا، خالد , حیدر، سنتوش، محمد علی منور ظریف، رنگیلا
28 1965 بھائی جان اردو 2/12 فلاپ - - راجا حفیظ رانی، محمد علی، صبا، اسد، اسلم پرویز
29 1965 مسٹر اللہ دتہ پنجابی 2/10 فلاپ - - ریاض شاہد نیلو، اسد، علاؤ الدین، محمد علی (مہمان اداکار)
30 1965 تصویر اردو 3/16 فلاپ - - ایس سلیمان صبیحہ، سنتوش، زیبا، اسلم، محمد علی (مہمان اداکار)
31 1965 صنم اردو ? فلاپ - - ایس اے حفیظ رانی، کمال، محمد علی، بہار، کمار
32 1965 کنیز اردو 16/50 گولڈن جوبلی - - حسن طارق زیبا، محمد علی، صبیحہ، اسلم، طالش وحید مراد
33 1966 وطن کا سپاہی اردو 4/13 فلاپ - - اے حمید فردوس، محمد علی، ننّھا، زلفی، سلام ممتاز
34 1966 اکیلے نہ جانا اردو 2/10 فلاپ - - اے ایچ صدیقی روزینہ، محمد علی، صوفیہ بانو، حنیف، نرالا
35 1966 عادل اردو 9/25 سلور جوبلی - - احمد بشیر سلونی، محمد علی، محمد اسماعیل، ادیب
36 1966 جان پہچان اردو 5/17 فلاپ - - فرید احمد شہ پارہ، محمد علی، ترانہ، قوی
37 1966 وطن کی پکار اردو 4/33 سلور جوبلی - - حسن طارق رانی، محمد علی، شاہد، ندیم، طالش
38 1966 جانباز اردو 4/19 فلاپ - - ایم اکرم شیریں، محمد علی، نذر، ساقی، طالش
39 1966 بہادر اردو 4/25 سلور جوبلی - - منور رشید مسرت نذیر، درپن، محمد علی، ناصرہ
40 1966 گھر کا اجالا اردو 3/12 فلاپ - - ریاض احمد راجو فردوس، محمد علی، صوفیہ بانو، حبیب، ساقی
41 1966 لوری اردو 13/52 گولڈن جوبلی - - ایس سلیمان زیبا، سنتوش، محمد علی، سلونی، طلعت صدیقی
42 1966 سجدہ اردو 4/25 سلور جوبلی - - ایس اے حفیظ دیبا، محمد علی، ترانہ، لہری، ناصرہ، طالش
43 1966 مادر وطن اردو 4/15 فلاپ - - سیف الدین سیف دیبا، محمد علی، رنگیلا، ادیب، طالش
44 1966 باغی سردار اردو 6/26 سلور جوبلی - - ظہور راجا سلونی، محمد علی، غزالہ، ظہور راجا، ادیب
45 1966 آئینہ اردو 17/51 گولڈن جوبلی - - شباب کیرانوی دیبا، محمد علی، منور ظریف، صدیقی ایرانی
46 1966 نغمۂ سحر اردو 4/21 فلاپ - - مقصود احمد نیلو، سدھیر، محمد علی، علاؤ الدین، ادیب
47 1966 کھوٹا پیسہ اردو 4/26 سلور جوبلی - - راجا حفیظ سلونی، محمد علی، محمد اسماعیل، اسلم پرویز
48 1966 ملنگی پنجابی 15/40 سلور جوبلی - - رشید اختر شیریں، اکمل، فردوس، یوسف، محمد علی (مہمان اداکار)
49 1966 آگ کا دریا اردو 14/52 گولڈن جوبلی - - ہمایوں مرزا شمیم آرا، محمد علی، لہری، ساقی، ناصرہ
50 1967 حاتم طائی اردو 7/26 سلور جوبلی - - اکبر علی سلونی، محمد علی، رخسانہ، رنگیلا، ادیب
51 1967 لالا رخ اردو 3/16 فلاپ - - عزیز میرٹھی نیلو، محمد علی، ننّھا، اسلم، ادیب، طالش
52 1967 آگ اردو 8/43 سلور جوبلی - - حسن عسکری بابرہ شریف، اشعر شاہد، سلطان راہی، محمد علی
53 1967 دل دیا درد لیا اردو 9/25 سلور جوبلی - - کے خورشید زیبا، محمد علی، غزالہ، رنگیلا، علاؤ الدین
54 1967 ہمراز اردو 5/18 فلاپ - - خورشید انور شمیم آرا، محمد علی، لہری، نبیلہ، طالش
55 1967 محل اردو 13/51 گولڈن جوبلی - - لقمان زیبا، محمد علی، غزالہ، لہری، ساقی، ادیب
56 1967 ووہٹی پنجابی 2/8 فلاپ - - لقمان نیلو، سنتوش، لہری، محمد علی (مہمان اداکار)
57 1967 پاکیزہ اردو 4/18 فلاپ - - لقمان زیبا، اعجاز، نغمہ، محمد علی، لہری، الیاس
58 1967 امام دین گوہاویہ پنجابی 2/14 فلاپ - - ایم سلیم فردوس، اکمل، یوسف، طالش، محمد علی
59 1967 مجھے جینے دو اردو 7/27 سلور جوبلی - - رزاق زیبا، محمد علی، رنگیلا، زمرّد، الیاس
60 1967 آگ اردو 26/55 گولڈن جوبلی - - ایس سلیمان زیبا، محمد علی، لہری، صبیحہ، سنتوش، اسلم
61 1967 یار دوست پنجابی 3/9 فلاپ - - ایس سلیمان فردوس، اکمل، نغمہ، محمد علی، لہری
62 1967 وقت کی پکار اردو 4/20 فلاپ - - سعید کریم کاظمی زیبا، طاہر، ادا، صدیقی ایرانی، محمد علی (مہمان اداکار)
63 1968 نیلا پربت اردو 5/16 فلاپ - - آغا ریاض گل حسنیٰ، محمد علی، کومل، صدیقی ایرانی، طالش
64 1968 سونے کی چڑیا اردو 2/15 فلاپ - - اختر علی غزالہ، محمد علی، صابرہ سلطانہ، ادیب، الیاس
65 1968 بالم اردو 3/14 فلاپ - - ال حامد زیبا، درپن، سلونی، آسیہ، محمد علی (مہمان اداکار)
66 1968 شاہی محل اردو 3/14 فلاپ - - اشرف علی فردوس، محمد علی، ناصرہ، ادیب، اسلم پرویز
67 1968 پرستان اردو 4/18 فلاپ - - عزیز میرٹھی نیلو، محمد علی، مینا، اسد، نذر، ادیب
68 1968 میرا گھر میری جنت اردو 6/25 سلور جوبلی - - حسن طارق شمیم آرا، محمد علی، رانی، لہری، الیاس
69 1968 بنو رانی اردو 12/40 سلور جوبلی - - کے خورشید شبنم، محمد علی، حسنیٰ، رنگیلا، لہری
70 1968 صاعقہ اردو 21/62 گولڈن جوبلی شمیم آرا لئیق اختر شمیم آرا، محمد علی، درپن، لہری، طالش
71 1968 آسرا اردو 7/27 سلور جوبلی - - رضا میر شبنم، محمد علی، روزینہ، مصطفیٰ قریشی
72 1968 زندگی کتنی حسین ہے اردو 8/25 سلور جوبلی - - ریاض بخاری زیبا، محمد علی، غزالہ، مصطفیٰ قریشی
73 1968 پیا ملن کی آس اردو 4/15 فلاپ - - ایس سلیمان حسنیٰ، محمد علی، زمرّد، لہری، طالش
74 1968 جیسے جانتے نہیں اردو 9/25 سلور جوبلی علی زيب پروڈکشن ایس سلیمان زیبا، محمد علی، روزینہ، لہری، ساقی، طالش
75 1968 تاج محل اردو 10/35 سلور جوبلی - - ایس ٹی زیدی زیبا، محمد علی، حبیب، یوسف، عالیہ، طالش
76 1968 تم ملے پیار ملا اردو 12/41 سلور جوبلی - - اقبال یوسف زیبا، محمد علی، اقبال یوسف، حنیف، رنگیلا
77 1969 دل بیتاب اردو 9/30 سلور جوبلی - - ہمایوں مرزا شمیم آرا، محمد علی، رانی، یوسف، رنگیلا
78 1969 بازی اردو 12/35 سلور جوبلی - - اقبال شہزاد نشو، ندیم، محمد علی، قوی، وحیدہ خان
79 1969 پہاریں پھر بھی آئیں گی - 18/37 ٹاپ - - ایس سلیمان مصطفی قریشی، احمد رشدی، زيبا
80 1969 آنسو بن گے موتی اردو 8/25 سلور جوبلی - - ایم اے رشید شمیم آرا، محمد علی، نسیمہ خان، ادیب
81 1969 گیت کہیں سنگیت کہیں اردو 4/18 فلاپ - - محسن نسیمہ خان، محمد علی، رنگیلا، صاعقہ، ادیب
82 1969 انجان اردو 7/25 سلور جوبلی - - منور رشید زیبا، محمد علی، روزینہ، لہری، رخسانہ، علاؤ الدین
83 1969 آنچ اردو 5/25 سلور جوبلی - - این کے زیدی شمیم آرا، محمد علی، لہری، قوی، اسلم پرویز
84 1969 بہو رانی اردو 9/29 سلور جوبلی - - ایس ایم یوسف زیبا، محمد علی، ریحانہ صدیقی، لہری، قوی
85 1969 انسان اور آدمی اردو 25/57 گولڈن جوبلی - - شباب کیرانوی زیبا، منور ظریف
86 1969 بہاریں پھر بھی آئیں گي اردو 10/35 سلور جوبلی شمیم نازلی ایس سلیمان زیبا، محمد علی، مصطفیٰ قریشی، احمد رشدی
87 1969 ناز اردو 18/37 سلور جوبلی - - شریف نیئر شبنم، محمد علی، رنگیلا، ادیب، الیاس
88 1970 یادیں اردو 3/14 فلاپ - - عزیز میرٹھی زیبا، محمد علی، آسیہ، ناظم، رنگیلا، ریحان
89 1970 بے قصور اردو 8/25 سلور جوبلی - - حیدر چوہدری دیبا، محمد علی، مسعود اختر، علاؤ الدین
90 1970 وحشی اردو 9/40 سلور جوبلی - - حسن طارق شمیم آرا، محمد علی، رانی، کیفی، علاؤ الدین
91 1970 نورین اردو 10/25 سلور جوبلی - - لئیق اختر زیبا، محمد علی، غزالہ، لہری، ترانہ، طالش
92 1970 دنیا نہ مانے اردو 5/25 سلور جوبلی - - لقمان زیبا، محمد علی، لہری، صاعقہ، مصطفیٰ قریشی
93 1970 نجمہ اردو 5/20 فلاپ - - مسعود پرویز زیبا، محمد علی، روزینہ، مصطفیٰ قریشی، طالش
94 1970 محبت رنگ لائے گی اردو 4/20 فلاپ - - ایس سلیمان زیبا، محمد علی، جمال , لہری، صاعقہ، صبیحہ
95 1970 ایک پھول ایک پتھر اردو 4/25 سلور جوبلی - - ایس سلیمان زیبا، محمد علی، مصطفیٰ قریشی، طالش
96 1970 تیری صورت میری آنکھیں اردو 19/53 گولڈن جوبلی - - ایس سلیمان زیبا، محمد علی، ارشاد علی , مسعود اختر
97 1970 انصاف اور قانون اردو 10/32 سلور جوبلی - - شباب کیرانوی زیبا، محمد علی، سنگیتا، لہری، اسلم پرویز
98 1971 خاک اور خون اردو 7/26 سلور جوبلی - - ہمایوں مرزا شمیم آرا، محمد علی، مصطفیٰ قریشی، طالش
99 1971 کرشمہ اردو 2/7 فلاپ - - جمیل اختر نیلو، محمد علی، حسنیٰ، لہری، اسلم پرویز
100 1971 الزام - 7/35 سلور جوبلی - - ایس سلیمان زیبا، محمد علی، سنگیتا، شاہد، قوی
101 1971 میرے ہمسفر اردو 26/60 گولڈن جوبلی - - پرویز ملک شبنم، محمد علی، لہری، طالش، الیاس
102 1971 دل اور دنیا اردو 14/75 پلاٹینم جوبلی - - رنگیلا منور ظریف، رنگیلا، ننھا، سلطان راہی ،آسیہ، حبیب، صاعقہ،
103 1971 الزام اردو 7/35 سلور جوبلی - - ایس سلیمان زیبا، محمد علی، سنگیتا، شاہد، مینا، قوی
104 1971 سلام محبت اردو 5/25 سلور جوبلی - - ایس ٹی زیدی زیبا، محمد علی، سنتوش، سنگیتا، لہری، قوی
105 1971 افسانہ زندگی کا اردو 13/50 گولڈن جوبلی - - شباب کیرانوی زیبا، محمد علی، زینت، علی اعجاز، ریحان، نکہت
106 1971 آنسو بہائے پتھروں نے اردو 2/20 فلاپ - - ظفر شباب زیبا، محمد علی، جمال , اسلم پرویز، طالش
107 1972 آس اردو 12/57 گولڈن جوبلی علی سفیان آفاقی علی سفیان آفاقی شبنم، محمد علی، عقیل، ننّھا، صاعقہ
108 1972 گھرانہ اردو 22/52 گولڈن جوبلی - - کے خورشید شبنم، محمد علی، شاہد، عندلیب، رنگیلا
109 1972 سرحد کی گود میں اردو 5/36 سلور جوبلی - - ایم اے رشید فردوس، محمد علی، مصطفیٰ قریشی، طالش
110 1972 محبت اردو 9/36 سلور جوبلی - - ایس سلیمان زیبا، محمد علی، عندلیب، صبیحہ، سنتوش
111 1972 سبق اردو 16/52 گولڈن جوبلی - - ایس سلیمان زیبا، محمد علی، حسنیٰ، زمرّد، علاؤ الدین
112 1972 بدلے کی دنیا ساتھی اردو 5/17 فلاپ - - ایس ٹی زیدی زیبا، محمد علی، اقبال حسن، رانی، تنظیم
113 1972 نیا راستہ اردو 5/25 سلور جوبلی - - ظفر شباب شبنم، محمد علی، صاعقہ، زینت، علاؤ الدین
114 1972 دل اک آئینہ اردو 4/42 سلور جوبلی - - شباب کیرانوی زیبا، محمد علی، شاہد، سنگیتا، ساقی، قوی
115 1973 آبرو اردو 13/38 سلور جوبلی - - علی سفیان آفاقی شبنم، محمد علی، لہری، مصطفیٰ قریشی
116 1973 زخمی اردو 2/18 فلاپ - - فیاض شیخ شبنم، محمد علی، طارق عزیز، اسلم پرویز
117 1973 ٹائیگر گینگ اردو 2/20 فلاپ - - اقبال شہزاد زیبا، محمد علی، نشو، علی اعجاز، قوی
118 1973 سماج اردو 17/50 گولڈن جوبلی - - جعفر بخاری نشو، محمد علی، ندیم، نیّر سلطانہ
119 1973 پرچھائیاں اردو 3/19 فلاپ - - لقمان زیبا، محمد علی،ارشاد علی، روشن، زینت
120 1973 تم سلامت رہو اردو 15/51 گولڈن جوبلی - - ایم اے رشید آسیہ، محمد علی، ممتاز، وحید مراد
121 1973 ندیا کے پار اردو 3/25 سلور جوبلی - - ایس اے حفیظ زیبا، محمد علی، لہری، طالش، مصطفیٰ قریشی
122 1973 خوشیا پنجابی 4/20 فلاپ - - حیدر چوہدری سنگیتا، حبیب، منور ظریف
123 1973 دامن اور چنگاری اردو 14/63 گولڈن جوبلی - - شباب کیرانوی زیبا، محمد علی، ندیم، عالیہ، اسلم پرویز منورظریف، علاوالدین
124 1973 آئینہ اور صورت اردو 20/55 گولڈن جوبلی - - شباب کیرانوی شبنم، محمد علی، اسلم پرویز، علاؤ الدین
125 1974 ملاپ اردو 3/19 فلاپ - - اے ایچ صدیقی شبنم، محمد علی، کمار، عالیہ، طالش
126 1974 دیدار اردو ? فلاپ - - حسن طارق رانی، وحید مراد، شاہد، محمد علی
127 1974 تیرے میرے سپنے اردو 13/75 پلاٹینم جوبلی - - اقبال رضوی سنگیتا، محمد علی، کویتا، شاہد، قوی
128 1974 معاشرہ اردو 3/25 سلور جوبلی - - جعفر بخاری سنگیتا، محمد علی، ندیم، شاہد، نشو
129 1974 ننھا فرشتہ اردو 4/28 سلور جوبلی - - کے خورشید دیبا، محمد علی، وحید مراد، نیّر سلطانہ منور ظریف
130 1974 حقیقت اردو 10/39 سلور جوبلی - - نذر الاسلام بابرہ، محمد علی، وحید مراد، دیبا، طالش
131 1974 دشمن اردو 15/54 گولڈن جوبلی - - پرویز ملک ممتاز، وحید مراد، محمد علی، زیبا، ادیب
132 1974 آرزو اردو 15/60 گولڈن جوبلی - - رضا میر زیبا، محمد علی، حسنیٰ، اسلم، مصطفیٰ قریشی
133 1974 گمراہ اردو 4/23 فلاپ - - ایس سلیمان زیبا، محمد علی، ندیم، نیّر سلطانہ
134 1974 قسمت اردو 14/50 گولڈن جوبلی - - ظفر شباب شبنم، محمد علی، صبیحہ، علاؤ الدین، ننّھا
135 1974 شکوہ اردو 5/25 سلور جوبلی - - ظفر شباب دیبا، محمد علی، غلام محی الدین، نشو
136 1974 بن بادل برسات اردو 16/54 گولڈن جوبلی - - زینت زیبا، محمد علی، شاہد، سنگیتا، لہری، الیاس
137 1974 پھول میرے گلشن کا اردو 20/62 گولڈن جوبلی - - اقبال اختر زیبا، محمد علی، وحید مراد، ندیم، لہری
138 1974 بے مثال اردو 4/28 سلور جوبلی - - شباب کیرانوی شبنم، محمد علی، علاؤ الدین، رضا مراد
139 1974 شیریں ف رہاد اردو 4/25 سلور جوبلی - - شریف نیئر زیبا، محمد علی، طالش، ادیب، علاؤ الدین
140 1974 شمع اردو 21/65 گولڈن جوبلی - - نذر شباب دیبا، محمد علی، وحید مراد، ندیم، زیبا
141 1975 اجنبی اردو 2/20 فلاپ - - علی سفیان آفاقی دیبا، محمد علی، قوی، بابرہ شریف، شاہ نواز
142 1975 آگ اور آنسو اردو 2/16 فلاپ - - علی سفیان آفاقی دیبا، محمد علی، بابرہ، غلام محی الدین
143 1975 بدل گیا انسان اردو 2/18 فلاپ - - حیدر شبنم، محمد علی، حیدر، صاعقہ، لہری، طالش
144 1975 اک گناہ اور سہی اردو 20/52 گولڈن جوبلی - - حسن طارق رانی، محمد علی، شاہد، درپن، اسلم، صبیحہ
145 1975 صورت اور سیرت اردو 6/50 گولڈن جوبلی - - اقبال یوسف ممتاز، سدھیر، محمد علی، وحید مراد، نشو
146 1975 عورت اک پہیلی اردو 9/36 سلور جوبلی - - جعفر بخاری زیبا، محمد علی، سنگیتا، اسلم، علاؤ الدین سنگیتا، زيبا
147 1975 پیسہ اردو 5/25 سلور جوبلی - - کے خورشید شبنم، محمد علی، نشو، قوی، لہری
148 1975 داغ اردو 3/18 فلاپ - - کے خورشید شبنم، محمد علی، اسلم، منور ظریف
149 1975 بکھرے موتی اردو 8/31 سلور جوبلی - - کیفی شبنم، محمد علی، نشو، کیفی، صبیحہ، طالش
150 1975 ایثار اردو 3/25 سلور جوبلی - - لئیق اختر زیبا، محمد علی، صبیحہ، قوی، لہری، اسلم
151 1975 راستے کا پتھر اردو 3/23 فلاپ - - ایم اے رشید نشو، وحید، سلطان راہی، محمد علی (مہمان اداکار)
152 1975 جب جب پھول کھلے - 11/59 گولڈن جوبلی - - اقبال اختر زیبا، محمد علی، ندیم، وحید مراد
153 1975 پروفیسر اردو 3/20 فلاپ - - رضا میر نشو، محمد علی، شاہد، قوی، نیّر سلطانہ
154 1975 نیک پروین اردو 5/25 سلور جوبلی - - ایس ایم یوسف نشو، محمد علی، سنگیتا، رحمان، اسلم
155 1975 دامن کی آگ اردو 2/22 فلاپ - - ظفر شباب شبنم، محمد علی، ندیم، صاعقہ، علاؤ الدین
156 1975 جب جب پھول کھلے اردو 11/59 گولڈن جوبلی - - اقبال اختر زیبا، محمد علی، ندیم، وحید مراد
157 1975 نوکر اردو 16/68 گولڈن جوبلی - - شباب کیرانوی زیبا، محمد علی، بابرہ شریف، ننّھا، شاہ نواز
158 1975 پالکی اردو 3/27 سلور جوبلی - - قمر زیدی زیبا، محمد علی , ندیم، لہری، روحی بانو
159 1975 محبت زندگی ہے اردو 12/59 گولڈن جوبلی - - اقبال اختر زیبا، محمد علی، وحید مراد، ممتاز، قوی
160 1976 پہلی نظر اردو 5/36 سلور جوبلی - - اسلم ڈار بابرہ شریف، ندیم، محمد علی، آسیہ،
161 1976 ان داتا اردو 10/68 گولڈن جوبلی - - اقبال یوسف ممتاز، سدھیر، محمد علی، سلطان راہی،مصطفی قریشی
162 1976 جینے کی راہ اردو 3/25 سلور جوبلی - - اقبال یوسف آسیہ، سدھیر، محمد علی، ممتاز، غلام محی الدین۔
163 1976 خریدار اردو 3/28 سلور جوبلی - - جمشید نقوی دیبا، محمد علی، وحید مراد، حبیب، اسلم
164 1976 نیا سورج اردو 2/17 فلاپ - - مسعود پرویز شبنم، محمد علی، منور، مصطفیٰ قریشی
165 1976 پھول اور شعلے - - - - - -- -
166 1976 پھول اور شعلے اردو 6/35 سلور جوبلی - - ریاض بخاری زیبا، محمد علی، یوسف خان، آصف خان، افضال
167 1976 گونج اٹھی شہنائی اردو 6/39 سلور جوبلی - - ایس ایم یوسف زیبا، محمد علی، وحید مراد، روحی بانو
168 1976 دھڑکن اردو 4/28 سلور جوبلی - - سید حفیظ احمد زیبا، محمد علی، شاہد، نشو، منور سعید
169 1976 آپ کا خادم اردو 3/25 سلور جوبلی - - وزیر علی زیبا، محمد علی، وحید مراد، رنگیلا
170 1976 بھروسا اردو 18/74 گولڈن جوبلی علی زیب پروڈکشن ظفر شباب زیبا، محمد علی، مسرت شاہین، ننّھا، تمنّا
171 1976 نشیمن اردو 7/40 سلور جوبلی - - شباب کیرانوی بابرہ شریف، محمد علی، ننّھا، اسلم، علی اعجاز
172 1976 اللہ اکبر اردو 1/13 فلاپ - - رفیق چمن صداکاری از محمد علی
173 1976 راجا جانی اردو 9/38 سلور جوبلی - - ایس اے حفیظ شبنم، محمد علی، حسنیٰ، منور سعید
174 1977 سلاخیں اردو 11/50 گولڈن جوبلی - - حسن عسکری بابرہ شریف، محمد علی، غلام محی الدین
175 1977 کالو اردو 6/50 گولڈن جوبلی - - حسن طارق رانی، محمد علی، شاہد، کویتا، صبیحہ، اسلم
176 1977 روٹی کپڑا اور انسان اردو 7/38 سلور جوبلی - - کیفی دیبا، محمد علی، کیفی، نجمہ، ندیم
177 1977 ملن اردو 9/50 گولڈن جوبلی - - ایم اے رشید شبنم، محمد علی، رحمان، نیّر سلطانہ
178 1977 امبر اردو 25/91 پلاٹینم جوبلی - - نذر الاسلام ممتاز، ندیم، دیبا، محمد علی، لہری
179 1977 انتخاب اردو 18/76 پلاٹینم جوبلی - - پرویز ملک شبنم، محمد علی، غلام محمد، تمنّا
180 1977 دل کے داغ اردو 3/25 سلور جوبلی - - رضا میر نشو، محمد علی، لہری، صاعقہ، مسعود اختر
181 1977 ٹیپو سلطان اردو 4/25 سلور جوبلی - - رزاق قیصر روحی بانو، محمد علی، نیّر سلطانہ، بدر منیر
182 1977 آگ اور زندگی اردو 3/27 سلور جوبلی - - ایس سلیمان ممتاز، محمد علی، دیبا، طالش، صبیحہ، عشرت
183 1977 بارات اردو 3/26 سلور جوبلی - - ایس اے حفیظ بابرہ شریف، شاہد، غلام محمد، محمد علی
184 1977 اپنے ہوئے پرائے اردو 6/32 سلور جوبلی - - اقبال اختر ممتاز، وحید مراد، محمد علی، گلّو
185 1978 سیتا مریم مارگریٹ اردو 4/26 سلور جوبلی - - حسن طارق رانی، محمد علی، دیبا، شاہد، الیاس، طالش
186 1978 ٹکراؤ اردو 9/44 سلور جوبلی - - اقبال یوسف زیبا، محمد علی، یوسف خان، چکوری، آصف خان
187 1978 خدا اور محبت اردو 10/41 گولڈن جوبلی - - اقبال یوسف بابرہ، وحید مراد، محمد علی، روحی بانو
188 1978 کورا کاغذ اردو 4/27 سلور جوبلی - - ایم اکرم زیبا، محمد علی، بابرہ شریف، زبیر، قوی، افضال
189 1978 انقلاب اردو 2/18 فلاپ - - ایم اشرف نیلو، محمد علی، مسرت شاہین، آصف، طالش
190 1978 حیدر علی اردو 6/40 سلور جوبلی - - مسعود پرویز ممتاز، محمد علی، صبیحہ، حبیب، ادیب، طالش
191 1978 بہن بھائی اردو 10/52 گولڈن جوبلی - - نذر شباب رانی، وحید مراد، محمد علی، ننّھا، علی اعجاز
192 1978 دو ڈاکو پنجابی 3/44 سلور جوبلی - - رحمت علی دیبا، سلطان راہی، محمد علی، بدر منیر، آصف
193 1978 چوری چوری اردو 9/50 گولڈن جوبلی اطہر شاہ جیدی ایس ٹی زیدی زیبا، محمد علی، قوی، نرالا، ساقی، خالد سلیم موٹا
194 1978 آواز اردو 30/93 پلاٹینم جوبلی - - ظفر شباب شبنم، وحید مراد، محمد علی، نغمہ
195 1978 اچھے میاں اردو 10/55 گولڈن جوبلی - - اقبال اختر شبنم، محمد علی،جمشید انصاری، مسعود اختر
196 1978 نقش قدم اردو 4/30 سلور جوبلی - - اقبال اختر رانی، محمد علی، غلام محی الدین، آصف خان
197 1978 وعدے کی زنجیر اردو 5/33 سلور جوبلی - - شباب کیرانوی انجمن، وحید مراد، محمد علی، صبیحہ
198 1978 آدمی اردو 3/28 سلور جوبلی - - ایم اے رشید محمد علی، سنگیتا وحید مراد کویتا، نشو، طالش
199 1979 عبادت اردو 8/31 سلور جوبلی - - حسن طارق زیبا، محمد علی، رانی، شاہد، کویتا، ساقی
200 1979 راجا کی آئے گی بارات اردو 2/18 فلاپ - - افتخار خان ممتاز، محمد علی، وحید مراد، صبیحہ
201 1979 جوش اردو 7/50 گولڈن جوبلی - - اقبال یوسف رانی، محمد علی، بابرہ شریف، شاہد، اسلم، ادیب
202 1979 دہشت پنجابی 2/17 فلاپ - - ایم انیس چکوری، سلطان راہی، کیفی، محمد علی (مہمان اداکار)
203 1979 آپ سے کیا پردہ اردو 8/50 گولڈن جوبلی - - ظفر شباب انجمن، محمد علی، رنگیلا، علی اعجاز، شاہ نواز
204 1979 ضمیر اردو 4/28 سلور جوبلی - - اقبال اختر دیبا، محمد علی، وحید مراد، روحی بانو
205 1979 جنرل بخت خان اردو 2/21 فلاپ - - سرشار ملک نیلو، سلطان راہی، سدھیر، یوسف، محمد علی (مہمان اداکار)
206 1981 کھوٹے سکے اردو 8/34 سلور جوبلی - - عزیز تبسم بابرہ شریف، غلام محی الدین، محمد علی
207 1981 گھیراؤ اردو 5/35 سلور جوبلی - - اقبال یوسف شبنم، محمد علی، وحید مراد، آصف خان
208 1981 نصیب اردو 13/75 پلاٹینم جوبلی - - ایم اے رشید شبنم، محمد علی، غلام محمد، بازغہ
209 1981 مہربانی اردو 9/64 گولڈن جوبلی - - پرویز ملک بابرہ شریف، ندیم، محمد علی، نیّر سلطانہ
210 1981 وطن - 4/33 - - - حسن طارق رانی ،شاہد، ندیم، طالش، محمد علی
211 1981 فاصلے اردو ? فلاپ - - ظفر شباب شبنم، محمد علی، بازغہ، ننّھا
212 1981 کرن اور کلی اردو 11/58 گولڈن جوبلی - - زاہد شاہ شبنم، محمد علی، وحید مراد، لہری
213 1981 ٹانگے والی اردو 4/42 سلور جوبلی - - ایم جے رانا شبنم، محمد علی، نشو، بندیا، افضال، ننّھا
214 1981 شیراں دا پتر شیر پنجابی 3/18 فلاپ - - مقصود بٹ آسیہ، سلطان راہی، مصطفیٰ قریشی، محمد علی (مہمان اداکار)
215 1982 مانگ میری بھر دو اردو 3/25 سلور جوبلی - - گوہر شبنم، محمد علی، وحید مراد، لہری، عشرت
216 1982 کنارا اردو 3/33 سلور جوبلی - - حسن عسکری رانی، محمد علی، غلام محی الدین، سلطان راہی
217 1982 اک دوجے کے لیے اردو 10/58 گولڈن جوبلی - - حسن عسکری بابرہ شریف، ایاز، زمرّد، افضال، محمد علی
218 1982 بگڑی نسلیں اردو 3/28 سلور جوبلی - - محمد طارق رانی، شاہد، بہار، قوی، علاؤ الدین، محمد علی
219 1982 ذرا سی بات اردو 12/55 گولڈن جوبلی - - نذر شباب شبنم، محمد علی، ممتاز، وسیم عباس
220 1982 سہارے اردو 2/25 سلور جوبلی - - وزیر علی شبنم، محمد علی، نشو، فیصل اقبال، شازیہ
221 1982 آج کی رات اردو 3/25 سلور جوبلی - - اقبال اختر شبنم، محمد علی، زمرّد، لہری، علاؤ الدین
222 1982 تیرے بنا کیا جینا اردو 9/50 گولڈن جوبلی - - ایس سلیمان بابرہ شریف، عمران، طالش، محمد علی
223 1982 نصیب والی اردو 3/27 سلور جوبلی - - شمس چوہدری شبنم، شفیع محمد، محمد علی
224 1983 بارڈر بلٹ اردو 2/20 فلاپ - - انور کمال پاشا بابرہ شریف، یوسف خان، محمد علی، مصطفیٰ قریشی
225 1983 وڈا خان پنجابی 3/17 فلاپ - - دلجیت مرزا رانی، یوسف، سلطان راہی، محمد علی، مصطفیٰ قریشی
226 1983 دوریاں اردو 7/50 گولڈن جوبلی - - حسن عسکری شبنم، محمد علی، فیصل، آرزو، طالش
227 1983 مقدر کا سکندر اردو 4/31 سلور جوبلی - - اقبال کاشمیری ممتاز، محمد علی، سلطان راہی، بندیا، علی اعجاز
228 1983 ٹینا اردو 7/77 پلاٹینم جوبلی - - جان محمد بابرہ شریف، وسیم عباس، محمد علی، لہری
229 1983 بھیگے بدن اردو 2/25 سلور جوبلی - - رائے رفیق سونیا، ویکی، محمد علی، ننّھا، طارق شاہ
230 1983 کائنات اردو 7/39 سلور جوبلی - - ایس اے بخاری بابرہ شریف، غلام محی الدین، محمد علی، روحی بانو
231 1983 نام میرا بدنام اردو 9/43 سلور جوبلی - - سنگیتا شبنم، محمد علی، سنگیتا، ایاز، کویتا
232 1983 بدلتے رشتے اردو 3/26 سلور جوبلی - - شمس چوہدری بابرہ شریف، وسیم عباس، محمد علی، افضال
233 1983 ہیبت خان پنجابی 8/27 سلور جوبلی - - ظہور گیلانی ممتاز، سلطان راہی، محمد علی، بدر منیر
234 1984 آگ کا سمندر اردو 2/25 سلور جوبلی - - اقبال یوسف رانی، محمد علی، شاہد، ساقی، اسلم پرویز
235 1984 دل ماں دا اردو 2/12 فلاپ - - محمد سلیم سنگیتا، شہباز، سلطان راہی، محمد علی (مہمان اداکار)
236 1984 اک دلہن اردو 4/34 سلور جوبلی - - ممتاز علی خان رانی، بدر منیر، محمد علی، نعمت سرحدی
237 1984 بوبی اردو 28/140 ڈائمنڈ جوبلی - - نذر شباب سبیتا، جاوید، محمد علی، سکندر شاہین
238 1984 آندھی اور طوفان اردو 6/39 سلور جوبلی - - ایس اے حفیظ شبنم، غلام محی الدین، محمد علی، حبیب
239 1984 جینے نہیں دوں گی اردو 7/55 گولڈن جوبلی - - سنگیتا سنگیتا، جاوید شیخ، محمد علی، فیصل، افضال
240 1984 خون اور پانی اردو 6/61 گولڈن جوبلی - - یونس ملک رانی، محمد علی، بابرہ شریف، غلام محی الدین
241 1984 مہک اردو 3/29 سلور جوبلی - - ظفر شباب بابرہ شریف، فیصل، صبیحہ، زمرّد، محمد علی
242 1984 باردو اردو 5/35 سلور جوبلی - - رائے رفیق شبنم، محمد علی، سلطان راہی، آصف خان
243 1985 زمن پیغام پشتو 1/3 فلاپ - - عزیز تبسم بابرہ شریف، غلام محی الدین، محمد علی
244 1985 غلامی پنجابی 4/19 فلاپ - - حسنین رانی، سلطان راہی، یوسف، مصطفیٰ قریشی، محمد علی
245 1985 ہم ایک ہیں اردو 11/65 گولڈن جوبلی - - اقبال کاشمیری سلمیٰ آغا، جاوید شیخ، محمد علی (مہمان اداکار)
246 1985 ڈائریکٹ حوالدار اردو 7/54 گولڈن جوبلی - - عرفان کھوسٹ سونیا، بابر، عرفان کھوسٹ، محمد علی (مہمان اداکار)
247 1985 شاہ بہرام پنجابی 4/25 سلور جوبلی - - کیفی انجمن، سلطان راہی، کیفی، محمد علی
248 1985 بات بن جائے اردو 3/28 سلور جوبلی - - مسرت شاہین سنگیتا، محمد علی، مسرت نذیر، فیصل، سویرا
249 1985 زنجیر اردو 7/42 سلور جوبلی - - پرویز ملک ممتاز، جاوید شیخ، محمد علی، نذر، ادیب
250 1985 شک اردو 3/19 فلاپ - - تحسین خان مسرت شاہین، آصف، بدر منیر، محمد علی (مہمان اداکار)
251 1986 میاں بیوی اور وہ اردو 3/25 سلور جوبلی - - فاروق خان سنگیتا، آصف، بدر منیر، فردوس، محمد علی
252 1986 اک رشتہ اردو 3/28 سلور جوبلی - - حسنین بابرہ شریف، جاوید شیخ، زمرّد، محمد علی
253 1986 قاتل کی تلاش اردو 8/43 سلور جوبلی - - ایم اے رشید بابرہ شریف، ندیم، محمد علی، ممتاز
254 1986 قرض پنجابی 5/19 فلاپ - - مقصود بٹ انجمن، سلطان راہی،مصطفی قریشی، محمد علی
255 1986 آگ اور شعلے اردو 2/21 فلاپ - - ایس اے حفیظ انجانا، جاوید شیخ، محمد علی، غلام محمد
256 1986 وائٹ گولڈ اردو 3/28 سلور جوبلی - - ظفر شباب وجیرہ، نور نغمی، محمد علی، ننّھا
257 1987 دیوار اردو 4/26 سلور جوبلی - - امن مرزا بابرہ شریف، جاوید شیخ، محمد علی، طالش
258 1987 روکی دادا اردو 2/18 فلاپ - - ارشد قریشی سونیا، شاہد، محمد علی، حبیب، ادیب، بہار
259 1987 مستی خان اردو 4/25 سلور جوبلی - - اصغر علی شبنم، غلام محی الدین، محمد علی
260 1987 چن پنجاب دا پنجابی ?/? فلاپ - - محمد سلیم ستارہ , شہباز، اکمل، شاہد، نازلی، محمد علی
261 1987 ڈوئے ڈاکو (پشتو) پشتو 2/4 فلاپ - - رحمت علی دیبا، سلطان راہی، محمد علی، بدر منیر، آصف
262 1987 تیری بانہوں میں اردو 3/25 سلور جوبلی - - یونس راٹھور سونیا، بابر، شبنم، محمد علی، رنگیلا
263 1987 قسم منے دی اردو 4/26 سلور جوبلی - - سنگیتا بابرہ شریف، فیصل، سنگیتا، محمد علی، افضال
264 1988 داپلر ارمان پشتو 1/2 فلاپ - - فاروق خان سنگیتا، آصف، بدر منیر، فردوس، محمد علی
265 1988 کرائے کے قاتل اردو 2/17 فلاپ - - فضا حسین قریشی بابرہ شریف، اسماعیل شاہ، محمد علی، دیبا
266 1988 محبت ہو تو ایسی اردو 2/9 فلاپ - - فیروز زیبا، محمد علی، شیری ملک، صبیحہ، اسلم
267 1988 دپلار ارمان ( پشتو) - - - - - -- -
268 1989 جانے انجانے ( بنگالی) بنگالی ?/88 پلاٹینم جوبلی - - اکبر علی ساچندا، محمد علی، فیصل، ببیتا، لہری، انور
269 1989 جنون اردو 2/13 فلاپ - - علی بھائی ریٹا، بدر منیر، محمد علی (مہمان اداکار)
270 1989 بدنام اردو 8/41 سلور جوبلی - - اقبال یوسف بابرہ، وحید مراد، رانی، محمد علی، نغمہ
271 1989 گن مین اردو 4/32 سلور جوبلی - - اقبال یوسف بابرہ، محمد علی، وحید مراد، ممتاز، رانی
272 1989 کلرک ( انڈین ) ہندی ?/? فلاپ - - منوج کمار زیبا، محمد علی، اشوک کمار، راجندر کمار
273 1989 منزل اردو 14/85 پلاٹینم جوبلی - - ایس سلیمان بابرہ شریف، وسیم عباس، ممتاز، محمد علی
274 1989 شانی اردو 8/43 سلور جوبلی - - سعید رظوی بابرہ شریف، شیری ملک، محمد علی، طالش، آصف
275 1989 بڑا آدمی اردو 9/60 گولڈن جوبلی - - شمس چوہدری بابرہ شریف، شاہد، محمد علی، روحی بانو، بندیا
276 1989 سنگرام اردو 7/50 گولڈن جوبلی - - اقبال یوسف ممتاز، محمد علی، آصف، ادیب، نیّر سلطانہ
277 1990 دامور انتقام ( پشتو) پشتو 1/2 فلاپ - - اقبال کاشمیری سلمیٰ آغا، جاوید شیخ، محمد علی (مہمان اداکار)
278 1990 کفر و اسلام پشتو 2/3 فلاپ - - اقبال یوسف ممتاز، محمد علی، آصف، ادیب، نیّر سلطانہ
279 1990 ٹرک ڈرائیور ( پشتو) پشتو 1/3 فلاپ - - محمد طارق رانی، شاہد، بہار، قوی، علاؤ الدین، محمد علی
280 1991 یوہناوے پشتو 1/2 فلاپ - - ممتاز علی خان رانی، بدر منیر، محمد علی، نعمت سرحدی
281 1991 دشمن کاکا پشتو 1/3 فلاپ - - تحسین خان مسرت شاہین، بدر منیر، محمد علی (مہمان اداکار)
282 1992 حسینوں کی بارات ( مہمان اداکار) P./اردو 6/23 فلاپ - - اقبال کاشمیری انجمن، سلطان راہی، جاوید، محمد علی (مہمان اداکار)
283 1995 دم مست قلندر ( مہمان اداکار ) P./اردو 3/13 فلاپ - - ظہور گیلانی انجمن، سلطان راہی، مدیحہ، محمد علی (مہمان اداکار)

تاثرات

ترمیم

1983ء میں بھارت کے دورے پر گئے۔ اس دورے کے دوران اندرا گاندھی نے ان کے ہمراہی جنرل ضیاء الحق سے خواہش ظاہر کی کہ محمد علی ہماری فلموں میں کام کریں، تاکہ فلموں کے ذریعے ہمارے تعلقات بہتر ہو سکیں، لہٰذا پاکستان آنے کے بعد ضیاء الحق نے خصوصی طور پر محمد علی کو ملاقات کے لیے بلایا اور بھارتی فلموں میں کا م کرنے کے لیے راضی کیا، یوں انھوں نے اپنی بیوی زیبا کے ساتھ منوج کمار کی فلم "کلرک" میں کام کیا لیکن جب منوج کمار نے فلم دیکھی تو محمد علی کی اداکاری کے سامنے خود کو بونا محسوس کیا اس لیے اپنے تعصب کی بنا پرمحمد علی کا سارا اہم کام کاٹ کر ان کا کردار ثانوی کر دیا، جس کے باعث فلم بھی ناکام ہو گئی۔

مسلم سربراہی کانفرنس 1974ء کے دوران فلسطین آزادی کے رہنما یاسر عرفات مرحوم نے محمد علی سے ملنے کی خواہش کی تھی۔

اعزازات

ترمیم

مسلم سربراہی کانفرنس 1974ء کے دوران ہی مسقط عمان کے سلطان قابوس نے انھیں غیر سرکاری سفیر کی حیثیت سے تعریفی شیلڈ پیش کی اور ایران کے شہنشاہ نے پہلوی ایوارڈ دیا۔

فنی خدمات کے اعتراف میں محمد علی کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغا امتیاز سمیت بے شمار ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا

وفات

ترمیم

وہ 19 مارچ، 2006ء کو اچانک دل کا دررہ پڑنے پر دنیا سے کوچ کر گئے۔ انھیں لاہور میں صوفی بزرگ میاں میر کے مزار سے ملحق قبرستان میں دفن کیا گیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://www.onlinenews.com.pk/details.php?id=94677
  2. Raza Khan (Mar 19th, 2013)۔ "شہنشاہ جذبات کوبچھڑے سات برس بیت گئے"۔ دی نیوز ٹرائب۔ کراچی {{حوالہ خبر}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت|authorlink= میں بیرونی روابط (معاونتاس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |pmd= (معاونتالوسيط غير المعروف |seperator= تم تجاهله (معاونت)، وتأكد من صحة قيمة |authorlink= (معاونت)
  3. دلپسند سیال۔ "شہنشاہِ جذبات"۔ ماہ نامہ ون اردو 2011۔ Urdu Public Library {{حوالہ خبر}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |pmd= (معاونت) والوسيط غير المعروف |seperator= تم تجاهله (معاونت)