تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:حکمت عملیوں کی فہرست

پہلے policy کا ہی ترجمہ لغت میں دیکھ لیتے ہیں۔ اگر نہ ملے تو لغت بے فائدہ ہی قرار پائے گی۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:39, 2 دسمبر 2013 (م ع و)

  • سرکاری اردو کے مطابق:policy۔Noun۔حکمت عملی؛ پالیسی؛ تدبیر مملکت؛راج نیتی؛ سیاسی مصلحت اندیشی؛ طریق عمل؛ حسن تدبیر؛ دور اندیشی؛ وہ اصل جن پر کوئی قانون/حُکم یا کارروائی کا طریقہ مبنی ہو؛ وہ راہ عمل جو کسی ملک کے حکمران مخصوص مسائل کے بارے میں اختیار کرتے ہیں، بالخصوص ممالک خارجہ کے متعلق؛ حکومت یا افراد کی اپنے عوامی یا نجی معاملات کے انتظام میں عاقبت اندیشی یا خردمندی؛ انتظام کی عام سوجھ بوجھ یاہوشیاری؛ دانائی؛ طریق عمل۔

سرکار policy کا پالیسی یعنی کلمہ نویسی میں بھی اردو لفظ مان چکی ہے، مروج ہے اور آسان اردو کی جانب پہلا قدم سمجھیں اسے۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 16:19, 2 دسمبر 2013 (م ع و)

  • پہلی بات جو اکثر صارفین اکرام فراموش فرما دیتے ہیں وہ یہ ہے کے ویکیپیڈیا اردو (یعنی دائرۃ المعارف) کسی سرکار کا نہیں ہے۔ سرکار کی باتیں سرکار کے موقع جات (websites) پر ہی کی جاسکتی ہیں یہاں دائرۃ المعارف پر نہیں۔ بہرحال حوالۂ لغت کے ساتھ اردو نام کی جانب منتقل کیا جارہا ہے۔ امین اکبر بھائی، اگر میں غلطی پر ہو تو ذرا بتایئے کے کیسے؟ امین اکبر بھائی اگر یہ بدمعاشی ہے تو ذرا بتایئے کیسے (حوالۂ لغت ملاحظہ فرمایئے)۔ امین اکبر بھائی اگر میں بدمعاش ہوں تو کیا یہ لغت بھی بدمعاش ہے؟ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 01:59, 3 دسمبر 2013 (م ع و)
  • گوگل کے مطابق لفظ policy قریب ہے politics کے، اور police بھی اس ماخذ سے ہے۔ یعنی شہری (polis) علاقوں کا نظام وغیرہ۔ اس لیے گوگل عربی میں policy کا ترجمہ سیاست بھی کرتا ہے۔ اب اردو میں اسے پالیسی لکھ دینا تو زیادتی ہے کہ اس طرح اس کا ربط اپنے ماخذ سے کٹ جاتا ہے۔ ہاں اگر سیاست کا لفظ بھی اردو میں کلعدم قرار دے دیا جائے اور سیاست کو پولیٹکس لکھا جائے اور سیاستدان کو پولیٹیشن، شہر کو پولِس (جیسا کہ اخباری اردو میں نظر بھی آتا ہے) تو شاید کوئی بات بنے۔ میرے خیال میں اردو ویکپیڈیا کو یہ زیب نہیں دیتا کہ اخباری اردو کی تقلید کرے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 05:53, 3 دسمبر 2013 (م ع و)
    • سرکار کی باتیں سرکار جانے تو ٹھیک ہے آپ کس اتھارٹی کے ساتھ اردو الفاظ ایجاد کر رہے ہیں اور اسے نافذ بھی کر رہے ہیں۔؟صرف اس وجہ سے کہ منتظم ہیں؟ اگر آپ اخذ کر رہے ہیں تو دوسرا کیوں نہ کرے؟دوسرا کرے تو وہ انگریزی کی کلمہ نویسی، خود جس طرح چاہیں عربی سے کاپی کر کے اردو میں پیسٹ کر دیں۔ جس لغت کا آپ نے حوالہ دیا ہے اسی لغت میں ”حاسب“ کو لکھ کر بھی دیکھ لیں، کمپیوٹر کو حاسب کیوں نہیں لکھا گیا؟ حالانکہ عربی میں حاسوب نام سے مضمون ہے اس کا۔جس کسی لغت سے بھی کام لینا ہے اس کا نام درج کر دیں ایک ہی دفعہ تاکہ سب اسی سے مدد لیں، یہ نا ہو کہ میں ایک لغت سے کچھ الفاظ لوں او رآپ دوسری سے کچھ۔ میں تو یہی چاہ رہا ہوں جو بھی”حکمت عملی“ بنائیں اسے ایک ہی دفعہ ابھی بنا لیں اور اسے صرف دو" منتظم "نہیں بلکہ سب متحرک لوگ تشکیل دیں۔میں تو جتنا پرانا کام دیکھ رہا ہوں سر میں درد ہونے لگتا ہے۔ ابھی ایک مضمون اریتریا دیکھا تو سوال کیا کہ اردو میں ٹ نہیں ہوتا جوا س کا نام اریٹریا کی بجائے اریتریا کر دیا گیا، جواب میں معلوم ہوا کہ ”حکمت عملی“ یہ ہے کہ ہر ملک کا نام اسی کی زبان سے کلمہ نویسی میں لکھا جائے گا۔ اریتریا میں عربی نافذ ہے اس لیے اسے ایسے ہی لیا گیا ہے۔ اس کلیے کے مطابق عربی وکی پر پاکستان کا مضمون باکستان کے نام سے کیوں موجود ہے؟ یا یہ حکمت عملی صرف غیر سرکاری افسران کی بنائی ہوئی ہے؟۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 07:48, 3 دسمبر 2013 (م ع و)
  • ایسے کام کیسے چلے گا بھائی؟ آپ منتظمین سے تعاون چاہتے ہیں، منتظمین حاضر ہیں۔ لیکن فرشتہ انسان نہیں ہوا کرتا، غلط میں بھی ہو سکتا ہوں آپ بھی، جہاں غلطی مانی جاسکے ماننی چاہیے۔ جب آپ بے بنیاد ایک سطر میں کئی کئی جذباتی جملے اور الزامات تحریر کریں گے تو میں آپ کی بات پر کیسے اعتبار کروں گا؟ کیا آپ واقعی تعاون چاہتے ہیں؟ یا محض بحث اور مفصل بحث؟ کم از کم حکمت عملی کو آپ منتظمین کی ایجاد نہیں کہیں! مزید یہ کہ اتنا غیرمانوس بھی نہیں ہے کہ اس کو پالیسی سے ہی بدلنے پر زور لگا دیا جائے۔ سختی صرف وہاں اختیار کیجیے کہ جہاں واقعی اس کی ضرورت ہو، بلاضرورت اور بے موقع سختی دکھانے سے خود اپنے ہی اعتبار میں کمی آتی ہے۔ حالانکہ پہلے سے ہی کئی دیگر صارفین نے بھی -- حکمت عملی -- کے نام سے ہی منصوبہ صفحات بنائے ہوئے ہیں؛ میں نے ان کو نہیں بنایا، صرف متعلقہ صفحات کی سرخی کے تحت رکھا ہے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 08:03, 3 دسمبر 2013 (م ع و)
    • مجھے پالیسی یا حکمت عملی سے کوئی اعتراض نہیں، حکمت علمی کا لفظ ابھی تک یا اگلے 20 سالوں تک جناتی اردو میں شمار ہونے والا نہیں، اور نہ ہی میرا اعتراض اس صفحے کا نام پالیسی کرنے پر ہے۔ میں تو یہ بتانا چاہ رہا ہوں ہوں کہ جس لغت سے آپ نے مجھےحوالہ دیا ہے تو اسی کے مطابق سارے کام ہونے چاہیں۔آپ مزید کام شروع کریں۔ اورمیرا خیال تو یہ تھا کہ صارفین میں آپ نے اپنے اعتماد کو بحال کرنا ہے کہ وکی پیڈیا پر بدمعاشی نہیں سارے کام ضوابط کے تحت ہوتے ہیں۔۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 08:27, 3 دسمبر 2013 (م ع و)

نازک ہے بہت کام

ترمیم

کام اتنا سیدھا اور آسان نہیں، مجھے ایک مکمل مضمون لکھنا پڑے گا شاید پھر جاکر لغات کے استعمال کے بارے میں کچھ بیان ہو سکے۔ آپ کیا سمجھتے ہیں؟ کیا منتظمین کو دائرۃ المعارف پر ہندی سے کم مضامین اور کم صارفین دیکھ کر خوشی ہوتی ہے؟ مسئلہ یہ ہے کے زیادہ تر صارفین کو جب عام اخبارات سے مختلف تحریر دائرۃ المعارف پر نظر آتی ہے تو وہ آگ بگولہ ہو جاتے ہیں، طنز اور دھمکیاں شروع ہو جاتی ہیں اور بہت کم صارفین نے منتظمین کے نقطۂ نظر کو سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ سمت منتظمین کی درست ہے اور اس کا مجھے کامل یقین ہے، ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ دیگر صارفین کے مشوروں سے کوئی مزید بہتر شکل نکل آئے، سمت غلط نہیں اردو ویکیپیڈیا کی۔ بہرحال۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 08:39, 3 دسمبر 2013 (م ع و)

  • جب آپ یہ سمجھ کر کسی سے بات کرتے ہیں کہ جس سمت میں ، میں جا رہا ہوں وہی درست ہے تو پھر نتیجہ بھی وہی قابل قبول ہوتا ہے جواسی سمت میں لے جائے۔ آسان طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اگر دو بچوں کی لڑائی ہو تو پہلی دفعہ فیصلے میں مشکل ہوتی ہے کہ کون صحیح ہے اور کون غلط۔ جب ایک بچے کی روز لڑائی ہو تو فیصلہ کرنے والوں کو فیصلہ کرنے مشکل نہیں ہوتی کہ ایک فریق تو ہر روز والا ہے جبکہ دوسرا تبدیل ہوتا رہتا ہے، اس لیے قصور کس کا ہو گا۔میرے خیال میں صارف کسی بھی وکی پیڈیا پر معلومات لینے آتے ہیں ، معلومات اسے اسی زبان میں دستیاب ہونی چاہیے جس میں اس نے آگے بیان کرنی ہے۔ معلومات کے نام پر یہاں عربی اور فارسی میں کچھ الفاظ لکھیں ملے تو اسے کیا حاصل ہو گا۔ وہ کیوں آئے گا دوبارہ؟ ہماری قوم کا معیار یہ ہے کہ یہ انگریزی کے لیے لغت اٹھا سکتی ہے مگر اردو کی لغت اٹھانا اس کی شان کے خلاف ہے۔ میرا خیال ہے دس سال ہو گئے ہیں آپ کو کوشش کرتے کہ قوم کو اپنے ساتھ چلائیں مگر نہیں چلا پائے۔ اب آپ کو قوم کے ساتھ چلنا ہو گا۔ اسی میں قوم کی بہتری ہے۔ ہمیں قوم کو معلومات دینی ہے، اس کے لیے وہی رستہ ٹھیک ہے جو قوم چاہتی ہے۔ آپ کا مضمون اردو غیر اردو بہترین مضمون تھا۔ آپ نے ویسے ہی غصے میں آ کر حذف کر دیا۔ اردو ٹیکسٹ صاحب نے ایک بلاک پر ڈالا ہوا ہے۔میں نے پڑھا ہے وہ مضمون۔ بہت معلوماتی ہے۔ مجھے اردو ٹیکسٹ صاحب سے آپ لوگوں کا یہ موقف بھی پتا چلا ہے کہ آپ لوگ سائنسی اصطلاحات کا اردو میں ترجمہ کر کے اگلی نسل کو تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ مگر جناب کیا دوسرے معروضی حالات آپ کو نظر نہیں آتے؟ حکومت کا اردو کے ساتھ رویہ کیا ہے، معاشرے کا اردو کے ساتھ رویہ کیا ہے؟ جناب قوم کے بچے اب کالجوں میں نوٹس رومن اردو میں لکھتے ہیں۔جبکہ یہاں اردو وکی کو پڑھ کر لگتا ہے کہ اسے صرف وہی پڑھ سکتا ہے جو کسی عرب ملک کے سفارت خانے میں عربی سے اردو میں ترجمہ کرتا ہو۔ حالانکہ وہ ترجمہ میں عام آسان اردو میں کرتا ہو گا۔ میں نے اردو کے ایک پروفیسر صاحب سے درخواست کی کہ اپنی کلاس کو ایک اسائنمنٹ دیں کہ اردو وکی پر ایک ایک مضمون لکھیں تو اردو کے پروفیسر تک نے کہہ دیا کہ اردو وکی پیڈیا اردو میں نہیں کسی اور زبان میں لکھا ہوا ہے۔ ان حالات میں آپ قوم کے اردو وکی پر نہ آنے پر دکھی ہو رہے ہیں، اور ا س پر یہ کہ فرما رہے ہیں کہ سمت درست ہے۔اگر مجھے معروضی حالات اردو کے حق میں ذرا بھی بہتر لگتے تو میں بھی اعلیٰ اردو کے حق میں یہاں پر تحریک چلا رہا ہوتا۔ مگر ایسا نہیں ہے۔ آپ سے گذارش یہ ہے کہ اگر اردو کو ترقی دینی ہے تو بتدریج دیں جیسے یہ بتدریج بگڑی ہے ویسے ہی یہ وقت کے ساتھ ساتھ ٹھیک بھی ہو جائے گی۔ پہلے قدم کے طور پر یہاں آسان اردو رائج کی جائے۔ سائنسی اصطلاحات کا اگر ترجمہ کرنا ہے تو اس پر بھی مضامین لکھیں لیکن یہ نہیں کہ اتنی اعلیٰ اردو کو یہاں پر رائج کر دیں کہ لوگ اس چھوڑ کر انگریزی وکی کا رخ کریں، آجکل یہی ہو رہا ہے۔امید ہے کہ معروضات پر ٹھنڈے دل سے غور فرمائیں گے۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 09:13, 3 دسمبر 2013 (م ع و)

آرزو کیا ہے؟

ترمیم

آپ ایک کام کیجیے، اگر واقعی مخلص ہیں اپنے مقاصد سے۔ اور وہ کام یہ ہے کہ ایک صفحہ پر عدد وار وہ تمام ترجیہات بیان فرما دیجیئے جو آپ اور دیگر ناراض صارفین و منتظمین اکرام چاہتے ہیں تاکہ آخر یہ تو معلوم ہو کہ آرزو ہے کیا؟ ترجیہات بہت واضح اور دو ٹوک انداز میں بیان ہوں تو سمجھنے میں آسانی رہے گی۔

  • کتنے ہی بڑے بڑے مواقع (SITES) موجود ہیں جو اب اردو کا اضافہ کرنے کی جانب آئے ہوئے ہیں؛ ان میں MICROSOFT, GOOGLE جیسے جنات بھی شامل ہیں۔
  • COMPUTER TECHNOLOGY کی دنیا کے یہ جنات اردو کی کیا مٹی پلید کر رہے ہیں، کبھی آپ نے غور فرمایا؟ کبھی دیکھا؟ یہ وہی اردو ہے جو آپ ناراض صارفین اردو ویکیپیڈیا پر لانا چاہتے ہیں۔
  • تمام سرکاری (دھوکہ بازی اور دکھاوے کی ہی سہی) اردو اپنے اسی انداز میں چل رہی ہے جس میں آپ ناراض صارفین اس کو اردو ویکیپیڈیا پر لانا چاہتے ہیں۔
  • لاتعداد BLOGS بھرے پڑے ہیں، اور پیسہ بھی بنا رہے ہیں اسی اردو سے جو آپ ناراض صارفین اس اردو ویکیپیڈیا پر لانا چاہ رہے ہیں۔

ہر طرف وہی اردو ہے، آپ کے چاروں طرف وہی اردو ہے، سرکاری اور غیر سرکاری سطحوں پر وہی اردو ہے، جس کے بارے میں آپ نے دعوی کیا ہے کہ اگر اردو ویکیپیڈیا پر آجائے تو قوم کی بہتری اور ترقی ہوگی تو پھر آپ کے تمام طرف وہی اردو ہونے کے باوجود بہتری کیوں نہیں ہو رہی؟ اور اس بات میں کیا راز ہے کہ وہ اردو جب ویکیپیڈیا پر ہی آئے گی تب ہی قوم کی بہتری اور ترقی ہوگی؟؟ کیا آپ کو یہ بات غنیمت نہیں لگتی کے جہاں تمام سرکاری، نیم سرکاری اور غیرسرکاری ادارے بلا روک ٹوک اردو کو لکھنے کا مطلب یہ سمجھنے لگے ہیں کہ بس انگریزی کو اردو ابجد (عربیزدہ انگریزی) میں لکھ دیا جائے تو اردو کی خدمت ہوگئی! تراجم کا کام ہوگیا! ایسے میں اس ویکپیڈیا پر اگر اردو کو اردو کے انداز میں ہی لکھنے کی کوشش کی جارہی ہے تو یہ مناسب نہیں؟ جب تمام طرف رائج الوقت اردو کھلے عام اور بے لگام لکھی جانے کے باوجود قوم ترقی نہیں کرسکی تو اسی اردو کو ویکیپیڈیا پر لا کر کیا ترقی ہو جائے گی؟ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 10:33, 3 دسمبر 2013 (م ع و)

    • یہ تمام باتیں ویکیپیڈیا:دیوان عام/متفرقات پر بھی ہو چکی ہے اگر اس صفحے کا مطالعہ کر لیں تو میرا بھی وقت بچے گا اور آپ کا بھی۔ اور مجھے اپنی مخلصی ثابت کرنے کی یا کسی قسم کے سرٹیفیکٹ کی کوئی ضرورت نہیں۔آپ مجھے اور تمام لوگوں کو جو یہاں سے فرار ہو گئے ہیں بے شک مخلص نہ سمجھیں ۔کسی کے مخلص ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہمارے یہ لکھے ہوئے الفاظ کریں گے۔میں خود بھی ماضی کے حوالے سے لکھے ہوئے صفحات دیکھ کر فیصلہ کر سکتا ہوں کہ کون مخلص تھا اور کون ضدی، بہرحال اس کا فیصلہ صارف کو ہی کرنے دیں۔۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 11:14, 3 دسمبر 2013 (م ع و)

اردو محفل

ترمیم

اچھا نکتہ ہے کہ اگر جالبین پر تمام جگہ کرنٹ اردو کے باوجود کوئی ترقی نہیں ہوئی تو کیا لازم ہے کہ اردو ویکیپیڈِیا کو بھی برباد کر دیا جائے؟ آپ کے سامنے اردو محفل کی مثال ہے۔ ان لوگوں نے تقریباً 2004ء میں urduweb.org کا آغاز کیا۔ اس کے بانی طرزیات اور سائنس کے ماہر تھے۔ درجنوں رضاکار ان کے ساتھ آ ملے۔ اردو ویکیپیڈیا سے ان کے کرتا دھرتا اس وقت بھی خار رکھتے تھے۔ اپنے معیل پر میڈیاوکی اور ورڈپریس کی تنصیابات بھی موجود تھیں۔ اب ان سے بھی پوچھ لیں کہ اتنے برسوں میں کیا کھویا کیا پایا؟ قابل ذکر کام ان کا urdulibrary ہے جس میں ادب اور شاعری کی کتب کو نقل کر کے رکھا گیا ہے (اشاعتی حقوق کی بحث کو چھوڑ دیں)۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں کر سکے۔ طرزیات اور سائنس پر ایک سطر نہیں لکھ سکے اگرچہ ان کے پاس افراد بھی تھے، وقت بھی تھا، اور تمام کرنٹ اردو کے پجاری بھی۔ اگر کچھ اخباری مضمون لکھے بھی تھے تو کہاں ہیں وہ اب اعلی پایا مضامین؟ قوم ان سے فیض یاب کیوں نہیں ہو رہی؟ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 16:02, 3 دسمبر 2013 (م ع و)

  • ایک لوکل پلیٹ فارم اور ایک عالمی مرکز کا کوئی مقابلہ نہیں۔ اردو محفل کا نام ایک دو بار میں سنا ہے مگر کبھی دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ اردو وکیپیڈیا کی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں پر چند اردو دان پہلے ہی قابض ہو گئے ، اس لیے یہاں کسی کی دال نہیں گل سکتی۔غآلباً اسی وجہ سے اردو محفل والوں نے الگ محفل سجا لی۔ اردو محفل والوں کے خلوص پر مجھے کوئی شک نہیں کہ انہوں نے علم کی ترویج کے لیے کوشش اتو کی۔بس پلیٹ فارم صحیح نہیں ملا۔ دوسرے صاحب جو اردو وکی پیڈیا سے ناراض ہو کرگئے اور پنجابی وکیپیڈیا بنایا۔ اُن کی ترقی آپ کو نظر کیوں نہیں آتی؟ میں جتنا آپ دونوں سے بات چیت کر رہا ہوں، اردو وکی پیڈیا سے مایوس ہوتا جا رہا ہوں۔ میری نظر میں تو اس وکیپیڈیا کا حال وہی ہے کہ ”جس کھیت سے میسر نہ ہو دہقان کو روزی، اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلا دو“۔ ایسا ہی حال یہاں اردو وکی کا ہی ہوا پڑا ہے۔مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ ساری محنت صرف دو لوگوں کی لیے ہو رہی ہے، عوام کی معلومات میں اضافے سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔اردو ٹیکسٹ صاحب کی مہربانی کہ انہوں نے معیل نامی مضمون کا لنک دے دیا۔ پورا مضمون پڑھنے کے بعد بھی صرف تصویر دیکھ کر پتا چلا کہ کمپیوٹر کا مدر بورڈ ہے تو کمپیوٹر کی بات ہی ہو رہی ہو گی، کمپیوٹرتو شمارندہ ہے تو یہ سرور ہی ہو گا۔ جس کی تصدیق کے لیے انگریزی لنک پر فارا کو رکھ کر چیک کرنا پڑا کہ ہاں واقعی سرور ہی ہے۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 16:55, 3 دسمبر 2013 (م ع و)

غور، علیٰحدہ علیٰحدہ

ترمیم

امین اکبر صاحب، امید ہے کہ کوئی نا کوئی ایسا راستہ نکال لیا جائے گا کہ جو سب کے لیے نہیں تو کم از کم ان کے لیے تو ضرور قابل قبول ہوگا کہ جو کام بھی نہیں روکنا چاہتے اور مفاہمت بھی نہیں روکنا چاہتے۔ آپ غور تو کیجیے! سائنسی مضامین میں کئی معاملات علیحدہ علیحدہ ایسے ہیں جو ان کو عام نظر آنے والی اردو سے مانوس اشخاص کے لیے قابل اعتراض بنا رہے ہیں؛ برائے مہربانی ان پر الگ الگ غور فرمایئے۔

  1. سائنسی اصطلاحات کا معاملہ صرف ایک ایسا ہے جو زیادہ تر اردو میں نہیں ملتیں، اس معاملے کو تمام باتوں سے مدغم نا کیجیے۔
  2. دوسرا معاملہ ہے عنوانات کا۔ صارف تو search ہی کرے گا نا، مثال کے طور پر آپ server اور سرور کا رجوع مکرر معیل کی جانب بنا دیجیے۔ کیا یہ بہتر نہیں کے اصطلاح کا معاملہ ہی طے کر لیا جائے؟ عنوان تو خود بخود اسی طے شدہ اصطلاح پر بن جائے گا۔
  3. انداز تحریر: ایک الگ معاملہ ہے، یقین کیجیے کہ سائنسی و ریاضیاتی مضامین اگر رائج الوقت اردو میں بھی لکھے جائیں گے تو ان کی سطح کے لحاظ سے انداز تحریر کو منتخب کرنا ہوگا۔ مثال کے طور پر آپ computer پر مضمون رائج الوقت اردو میں ہی لکھیں تب بھی ایک آٹھویں جماعت کے طالب علم کے لیے آپ کو الگ انداز تحریر میں لکھنا ہوگا اور master کے طالب علم کے لیۓ الگ انداز تحریر میں لکھنا ہوگا۔
    • یعنی زبان اور اصطلاحات (عربیزدہ انگریزی میں) لکھنے کے باوجود master level کا مضمون آٹھویں جماعت کے طالب علم کی سمجھ میں نہیں آئے گا، یا کم از کم اس کو مشکل ضرور لگے گا۔
    • انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی یہ مسئلہ سامنے آیا تھا اور اس کا حل ان لوگوں نے یہ نکالا کہ ایک Simple English ویکیپیڈیا بنایا، نا کہ یہ کہ university کے درجات کو ذہن میں رکھتے ہوئے لکھے گئے مضامین کو ویکیپیڈیا پر سے نکال دیا۔
  4. درون الویکی روابط (inter wiki links) کی وجہ سے بھی مضامین کے انداز میں ایک معیار کو مدنظر رکھنا ہوتا ہے اور ان کے روابط دیتے وقت ظاہر ہے کہ اصطلاحی ناموں کو ہی درج کرنا درست نظر آتا ہے۔ کوشش ہر جگہ یہ کی گئی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو (قوسین) میں انگریزی درج کر دی جائے۔

ان تمام مشکلات کے باوجود امید نظر آرہی ہے کہ ہم کوئی درمیانی راستہ نکال ہی لیں گے، آپ برائے کرم مجھے دوسرے تمام ساتھیوں کی نا سہی اپنی ہی ترجیہات سے اگاہ فرما دیجیے، بہت مہربانی ہوگی۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 01:55, 4 دسمبر 2013 (م ع و)

  • میری ذاتی ترجیحات میں بھی سب سے پہلی ترجیح یہ ہے کہ عنوانات آسان اردو میں دئیے جائیں۔لوگ معلومات کے لیے وکی پیڈیا پر نہیں گوگل پر تلاش کرتے ہیں۔ آپ خود تجربات کر لیں۔ گوگل کھولیں اور ”کمپیوٹر“ لکھ کر تلاش کریں۔ ایک عام آدمی کو نہیں پتا کہ کمپیوٹر کو شمارندہ کہا جاتا ہے، جیسا کہ مجھے وکی پیڈیا پر آنے سے پہلے نہیں پتا تھا(ایک لغت میں حاسب دیکھا تھا کمپیوٹر کے لیے)۔ خیر اس تجربے سے آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ پہلا نتیجہ خالد محمود صاحب کے پنجابی وکی پیڈیا سے سامنے آیا اور اس کے بعد اُن ویب سائٹس سے جن کو آپ لوگ ناکام قرار دیتے ہیں۔ رجوع مکرر اس کا کوئی حل نہیں۔ آپ کمپیوٹر کو شمارندہ سے رجوع مکرر کر چکے ہیں مگر وہ نتائج میں شامل نہیں ہوئے۔پورے دس صفحات تو میں دیکھ چکا ہوں کہ شاید کمپیوٹر کے رجوع مکرر سے نتائج میں اردو وکی پیڈیا بھی آ جائے، مگر قسمت اردو وکی پیڈیا کی ”حکمت عملی“ کی۔شاید اگلے سو صفحات میں بھی اس ”ترقی یافتہ“ وکی پیڈیا کا کوئی نتیجہ نہ ہو۔ اسی وجہ سے میں ذاتی طور پر یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں کہ وکی پیڈیا پر یہ محنت عام اردو بولنے والی عوام کے لیے نہیں بلکہ ان لوگوں کے لیے کی جا رہی ہے جو”مکہ مکرمہ“ میں رہ کر عربی سیکھ چکے ہوں یا اردو میں پی ایچ ڈی کر چکے ہوں، صاف الفاظ میں ایک ذاتی انسائیکلو پیڈیا تشکیل دیا جا رہا ہے۔ کاش آسان اردو کا وکی پیڈیا بھی ہوتا تو کتنا اچھا ہوتا۔ فی الحال تو میں کوشش کروں گا کہ چند موجودہ نامکمل کام مکمل کر کے زیادہ وقت پنجابی وکی پیڈیا کے لیے کام کروں یا انکوبیٹر میں سرائیکی وکی پیڈیا اور اردو وکی سورس کے لیے۔ کم از کم پنجابی اور سرائیکی بولنے اور سمجھنے والوں کی تعداد اس اردو بولنے اور سمجھنے والے سے زیادہ ہے جن کے لیے یہ اردو وکی پیڈیا مختص کیا جا رہا ہے۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 10:13, 4 دسمبر 2013 (م ع و)
    • جی میں نے دیکھ لیا ہے۔ اس بارے میں اردو ٹیکسٹ بھائی کی رائے آنے دیجیے انشااللہ وہی راہ اختیار کی جائے گی جس پر تمام فریق متفق ہو جائیں گے۔ یہ ایک ترجیح ہوئی، مزید جیسے جیسے ہو آپ بتاتے جایئے؛ مل بیٹھ کر ہی حل نکلے گا، نکالتے ہیں ایک ایک کر کے تمام اعتراضات کا حل۔ خوش رہیں۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 10:23, 4 دسمبر 2013 (م ع و)
  • بہت بہت شکریہ، اللہ آپ کو بھی خوش رکھے۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 10:49, 4 دسمبر 2013 (م ع و)
  • اویلر پر ذیشان صاحب نے عمدہ مضمون لکھا ہے، ہم نے صفحہ اول پر بھی لگایا ہوا ہے۔ اب اویلر گوگل پر تلاش کریں تو گوگل پہلے انگریزی ویکیپیڈیا کا صفحہ دکھاتا ہے اور پھر صرف فارسی کے نتائج ہی دکھائے گا (فارسی وکیپیڈیا اور پھر فارسی مدونات) کیونکہ اس کے نزدیک عربی، فارسی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہیں بنسبت دوسری چھوٹی ویکیپیڈیا اور زبانوں کے۔ اب کمپیوٹر کی مثال دیکھیں۔ ان میں سے کسی ویکیپڈیا نے کمپیوٹر کا لفظ اختیار نہیں کیا اور فارسی مدونات کمپیوٹر کے ہجے کچھ اور لکھتے ہیں اس لیے گوگل خالد صاحب کی ویکیپیڈیا تک جا پہنچی۔ گوگل عنوان سے تلاش نہیں کرتی، اگر کسی بالا- مرتب صفحہ پر متن میں لفظ ہو تو ڈھونڈ نکالتی ہے۔ اب جو آلاتی ترجمہ کے کام ہو رہے ہیں وہ لغتی بنیادات پر نہیں بلکہ احصائی الخوارزم استعمال کرتے ہیں۔ آپ گوگل ٹرانسلیت سے انگریزی میں اردو ترجمہ کرائیں تو اکثر کلمہ نویسی سے ہی ترجمہ نظر آئیں گے کیونکہ مدونات اور اخبارات میں یہی چل رہا ہے۔ تمام زبانوں کی وکیپیڈیا کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ عنوانات انہی کی زبان میں ہوں کیونکہ بین الوکی روابط کے زریعہ یہی اس زبان میں انگریزی کا متبادل سمجھے جائیں گے۔ میری نظر میں اردو ویکیپیڈیا کا اس حکمت عملی کو ترک کرنا فاش غلطی ہو گی۔ رہا اردو دانوں کے لیے تلاش کا مسئلہ جو شمارندہ جیسے الفاظ سے واقف نہیں اس کا آسان حل یہاں دیا ہے۔ اب آپ کمپیوٹر یا computer لفظ تلاش کرو تو صحیح صفحہ پر پہنچ جاؤ گے اور آپ کے علم میں اضافہ بھی ہو گا۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 16:12, 4 دسمبر 2013 (م ع و)
    • سمرقندی صاحب، ایک مثال ہے کہ جس کے نزدیک کوا سفید ہو تو پھر ساری دنیا بھی اسے سیاہ ثابت نہیں کر سکتی۔سب سے پہلے تو ایک بات یہ کہ گوگل اس سائٹ کے لنک سب سے پہلے دکھاتا ہے جس کے دوسری سائٹؤں میں روابط زیادہ ہوں۔ گوگل کے نزدیک حیثیت وکی پیڈیا کی ہے، اس لیے کوئی بھی تلاش ہو اس سائٹ کا نتیجہ پہلے نمبر پر ہوتا ہے صرف اس لیے کہ وکی پیڈیا کے لنک دوسری سائٹوں میں سب سے زیادہ ہیں۔ اس کے ذیلی ڈومین جسے UR, ٖFA، EN، وکی پیڈیا کی وجہ سے ہی تلاش میں پہلا درجہ پاتے ہیں۔وکی پیڈیا میں ساری انڈیسنگ عنوانات کے نام سے ہوتی ہے،اس لیے عنوان کے نام تلاش میں جلدی آتے ہیں۔ حسن عباس رضوی صاحب کے متعلق میں نے انٹر نیٹ پربہت تلاش کیا کہیں کچھ نہ ملا، آخر ایک کتاب سے ایک مضمون چند لائنوں کا ان کے نام سے بنا کر اردو وکی پر ڈال دیا۔ آپ حسن عباس کے نام سے اب گوگل پر چھوتھا اور حسن عباس رضوی کی تلاش پر پہلا نتیجہ اسی مضمون کا گوگل پرپائیں گے جو میں نے بنایا۔آپ بچے نہیں ہے جو آپ کو ہاتھ پکڑ پکڑ کر تجربات کراؤں، آپ خود سمجھ دار ہو اور تجربات کر سکتے ہو آپ خود معلوم کر سکتے ہو کہ گوگل تلاش میں پہلے عنوانات کو دکھاتا ہے یا اندرونی مواد کو۔
    • اب دوسرا پوائٹ میں وکی پیڈیا میں اس کے سرچ باکس میں تلاش کر کے اپنے علم میں اضافہ کروں۔ ٹھیک ہے میں تو کر رہا ہوں مگر اُن لوگوں کا کیا ہو گا جو انٹرنیٹ کی connectivity چیک کرنے کے لیے بھی گوگل کھول کر چیک کرتے ہیں۔ پاکستان کی تقریباً ساری ہی آبادی گوگل کو استعمال کرتی ہے۔ میں گذشتہ 12 سال سے انٹر نیٹ استعمال کر رہا تھا۔ اردو وکی پیڈیا پر اب آیا ہوں، عام آدمی کو آپ اس بات کا پابند کیوں سمجھتے ہو کہ وہ اردو وکی پیڈیا پر آئے گا؟ پھر وکی پیڈیا میں ہی کیوں بلاگ سپاٹ کے بلاگز میں بھی سرچ بار ہوتی ہے لوگ وہاں جائیں اور اس میں لکھ کر اپنے علم میں اضافہ فرمائیں؟
    • احصاء کا مضمون غالبا سمرقندی صاحب کا بنایا ہوا ہے۔اس لفظ کو” سمجھنے کے لیے” انگریزی کے وکی پیڈیا پر جانا پڑا تو معلوم ہوا کہ شماریات کے لیے عربی سے کاپی کر کے ایک لفظ لے آیا گیا ہے۔ پھر مزے کی بات یہ کہ تبادلہ خیال میں وضاحت دی گئی ہے کہ یہ شماریات نہیں، مگر پھر بھی شماریات سے اس کا رجوع مکرر کر دیا گیا۔اب شماریات کا نیا مضمون بنا کر اس کا لنک پتا نہیں کس انگریزی مضمون سے لگایا جائے گا۔اب شماریات پر تلاش کرنے والا پہلے عربی سیکھ کر احصا سیکھے اور علم میں آپ کے درجے پر پہنچے ،حالانکہ شماریات تو چھٹی جماعت سے شروع ہو جاتی ہیں مگر اس کے باوجود ایک خاص طبقے کے علاوہ ہر کسی کو اس مضمون سے دور کر دیا گیا۔ شماریات کو بھی گوگل پر تلاش کر لیں۔ اردو وکی پیڈیازمروں کے بعد اسی ناکام ویب سائٹ ”اردو محفل“ کانام آتا ہے۔کیا فائدہ ہوا پاکستانی قوم کو اس احصاء نام کے مضمون بنانے کا؟ میں اس مضمون میں اضافے کے لیے کیوں محنت کروں جب کہ کسی کی پہنچ میں ہی نہیں؟۔ خالد محمود صاحب نے پنجابی وکی پیڈیا عام عوام کے معیار کے مطابق بنایا ہے اس لیے نام بھی عوامی رکھے ہیں، نہ کہ جناتی۔سمرقندی صاحب امید ہے کہ آپ اردو ٹیکسٹ کو چھوڑ کر عام عوام کی علمی حالت مد نظر رکھتے ہوئےکچھ اچھے عوامی فیصلے کریں گے۔ نہ کہ حکمرانوں کی طرح کسی مخصوص طبقے جو یہاں وکی پیڈیا پر عربی دان طبقہ ہے پر علم نچھاور کرتے رہیں گے۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:27, 4 دسمبر 2013 (م ع و)
    • جناب امین اکبر بھائی، میرے ذہن میں ایک طریقہ ہے آپ کے مسئلے کے حل کا؛ آپ یہی چاہتے ہیں نا کہ کوئی بھی شخص کسی بھی جگہ (گوگل، یاہو وغیرہ) پر چاہے انگریزی نام سے تلاش کرے، چاہے عربیزدہ انگریزی میں تالاش کرے، چاہے اردو میں تلاش کرے تو اس کو دائرۃ المعارف کا صفحہ نظر آنا چاہیئے؟ ٹھیک سمجھا ہوں نا میں؟ مثال کے طور پر کمپیموٹر، computer اور شمارندہ وغیرہ سے تلاش کرنے پر اردو دائرۃ المعارف کا بھی ربط آنا چاہیئے؟ تھوڑا وقت دیجیے؛ ایک نمونہ پیش کروں گا، معلوم نہیں دیگر ساتھیوں کو اس سے اتفاق ہو یا نہیں، ہو سکتا ہے مجھے ناکامی ہو، لیکن پہلے میرا پیش کردہ نمونہ ایک بار دیکھ لیجیے پھر آگے بات کرتے ہیں۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 02:11, 5 دسمبر 2013 (م ع و)

گوگل

ترمیم

چونکہ اوپر بات گوگل پر ہوئی ہے، اس لیے وضاحت ضروری ہے۔ جیسا کہ اوپر اویلر کی مثال سے ظاہر ہوا کہ گوگل اردو پنجابی ویکیپیڈیا پر اسی وقت آتا ہے جس اسے عربی فارسی میں وہ ہجے نہ ملیں۔ اب اگر لیونہارڈ اویلر تلاش کریں تو گوگل اردو ویکیپیڈیا کا صفحہ فوراً دکھا دے گا کیونکہ فارسی ویکیپیڈیا میں لئونارد اویلر درج ہے اور عربی ویکیپیڈِیا پر ليونهارت أويلر۔ اس مثال سے یہ بات واضح ہو جانا چاہیے۔ اب آپ اگر مائیکروسافٹ کے bing سے اویلر تلاش کریں تو اردو ویکیپیڈیا کا مضمون پہلے صفحہ پر مل جائے گا۔ ساری دنیا کے تجارتی مواقع search engine optimization پر بہت توجہ دیتے ہیں۔ لیکن اردو ویکیپیڈیا گوگل پر قربان تو نہیں کی جا سکتی۔ گوگل اردو کو فارسی عربی کے برابر اس لیے نہیں رکھتی کیونکہ اردو والے لوگ جالبین پر اردو بہت کم لکھتے ہیں، اس کا ویکیپیڈیا سے کوئی تعلق نہیں۔ بی بی سی کا موقع دیکھ لیں [1]۔ صفحہ کے آخر میں 4 بڑی زبانیں دی ہیں، فارسی، عربی، ہسپانوی، اور چینی۔ اس کے بعد دیگر زبانوں میں اردو، ازبک، پشتو وغیرہ۔ حاصل کلام یہ کہ اردو جالبین پر کوئی اہم زبان تصور نہیں ہوتی۔ جالبین پر قوم کی آبادی کام نہیں آتی، بلکہ اس کے بولنے والے کتنا استعمال (لکھتے) کرتے ہیں۔ اردو بولنے والوں کی اکثریت اردو کلیدی تختہ ہی استعمال نہیں کرتی، اس لیے کمپیوٹر ہو یا شمارندہ ان لوگوں کے لیے دونوں برابر ہیں، وہ computer ہی لکھیں گے اور گوگل ہزار برس میں بھی انھیں اردو ویکیپیڈیا نہیں دکھائے گا۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 05:02, 5 دسمبر 2013 (م ع و)

  • محترم گوگل کی بات اس لیے کرتا ہوں کہ گوگل اس وقت پاکستان کی سب سے زیادہ استعما ل ہونے والی ویب سائٹ ہے۔ ثبوت کے لیے دیکھیے الیکسا۔ وکی پیڈیا کا نمبر اس سائٹ پر چھوتھا پانچواں بھی گوگل کی مہربانی سے ہے کہ اس کے سرچ رزلٹ سب سے اوپر ہوتے ہیں اس لیے صارف دیکھتے ہیں۔دنیا کی چار بڑی زبانوں میں اردو اس لیے نہیں ہے کہ اس پر کام ہی نہیں ہوا۔ وکی پیڈیا کی درجہ بندی دیکھ لیں اردو وکی کا نمبر چار پانچ ماہ پہلے مضامین کے لحاظ سے 70 کے بعد تھا (وکی پیڈیا مضامین کے لحاظ سے ہی درجہ بندی کرتا ہے)۔ اس لحاظ سے پنجابی وکی کو آپ جلد ہی آپ پانچ بڑی زبانوں کی فہرست میں بھی دیکھ لیں گے( دس سے پندرہ سال میں)۔اردو وکی پیڈیا کےحوالے سے جس کسی سے بھی بات ہوتی ہے وہ یہی کہتا ہے کہ دو بندے کسی کو وکی پیڈیا پر کام کرنے نہیں دیتے۔ اگر خالد صاحب ہی اردو وکی پر ہوتے تو شاید اردو وکی مضامین کی درجہ بند ی میں 30 سے 40 میں ہوتا۔ گوگل کا اپنا سرچ الگورتھم ہے۔ اس میں آپ بلاگ سپاٹ کی پوسٹس کی سرخیاں، کی ورڈ، ٹیگ اور وکی پیڈیا کے عنوانات ہی پہلے نمبر وں پر پائیں گے۔ چاہیں وہ ناکام اردو محفل کے روابط ہوں یا کامیاب اردو وکی پیڈیا کے۔ عوام گوگل یا یاہو سےانہی مضامین کو سرچ کرے گی اور اپنی حیثیت کے مطابق فیض یاب ہو گی۔

پنجابی وکیپیڈیا

ترمیم

اوپر بنجابی وکیپیڈیا کا ذکر کیا گیا ہے۔ خالد صاحب نے بے شک بڑی محنت کی ہے۔ مگر اگر اس سے قطع نظر کر کے دیکھا جائے تو مضامیں میں گہرائی بہت کم ہے۔ مضامین خانہ پری کے لیے لکھے معلوم ہوتے ہیں (اردو وکی پر بھی بہت سے مضامین بھی خانہ پری کے لیے ہی لکھے گئے ہیں)۔ اور آخری بات عوام میں مقبولیت ہے۔ تو معلوم کر لیں کہ کتنی مقبول ہے؟ لکھنے والوں کے علاوہ شاید ہی کوئی قاری مضمون پڑھتا ہو گا۔ اب کہا چائے گا کہ مستقبل کے لیے لکھی جا رہی ہے۔ اردو ویکیپیڈیا بھی مستقبل کے لیے لکھی جا رہی ہے، آج اسے کم ہی پڑھا جاتا ہے۔ اویلر کا مضمون صفحہ اول پر ٹانگا گیا ہے، مگر پھر بھی کوئی نہیں پڑھتا۔ تو پھر کیا بہتر نہیں کہ اساس صحیح استوار کی جائے بجائے مقبولیت (جو آج کسی صورت مل نہیں سکتی) کے پیچھے سب کچھ برباد کر دیا جائے؟ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 05:31, 5 دسمبر 2013 (م ع و)

  • جو چیز آج مقبول نہیں اسکے آئندہ مقبول ہونے کی کیا ضمانت ہے؟ ہوا کا رخ دیکھ کر اندازے لگائے جاتے ہیں۔ اور مجھے پسند ہو یا ناپسند، ہوا کا رخ پرداداوں کی زبان کے خلاف ہے۔

Shahab (تبادلۂ خیال) 07:37, 5 دسمبر 2013 (م ع و)

  • خالد صاب نے ایک بنیاد فراہم کر دی ہے قاری کو۔ اُن کے مضامین میں بے شک گہرائی نہ ہو مگر نتائج میں پہلا نمبر لے کر وہ دوسری زبانوں کے مضامین تک صارفین کو پہنچا دیتے ہیں۔ پنجابی وکی بالکل مستقبل کے لیے نہیں ہے۔مواد میں اضافے کے ساتھ ساتھ وہ مزید ترقی کرتا جائے گا۔ مگر اردو وکی میں جناتی مواد میں جتنا مرضی اضافہ کر لیں کوئی فائدہ نہیں۔ حال اور مستقبل میں جناتی اردو کے فروغ کا کوئی امکان یا پہلو سوائے آپ کی بے بنیاد امید کے کچھ نظر نہیں آتا۔جہاں تک یہ بات کہ کسی کے پاس تختہ کلید نہیں تو اس بارے میں نے ہی اور فرمایا ہوا ہے کہ عام مروج اردو میں ہزاروں سائٹس ملتی ہیں۔ وہ بغیر تختہ کلید کے لکھی گئی ہیں؟ فیس بک میں میرے سینکڑوں دوست اردو میں ہی لکھتے ہیں۔ اب تو مبین صاحب نے کافی آسان کام کر دیا ہے پاک اردو انسٹالر سے (قانونی غیر قانونی الگ بحث ہے)۔ سینکڑوں کے حساب سے تو وکی پیڈیا پر لوگ اردو میں لکھتے رہے ہیں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 11:40, 5 دسمبر 2013 (م ع و)

محرکیۂ تلاش پر تلاش

ترمیم

اردو ٹیکسٹ بھائی اور امین اکبر بھائی کی باتیں میں نے بہت غور سے پڑھی ہیں۔ محرکیۂ تلاش (search engine) پر اردو دائرۃ المعارف کے مضامین کے روابط لانے کے بارے میں اپنی چند گذارشات پیش کر رہا ہوں۔

طریقۂ اول

ترمیم
  1. ایک طریقہ تو یہ ہے کہ مضمون کی ابتداء میں جہاں پہلا لفظ اردو میں لکھ کر (قوسین) میں اس اصطلاح کا انگریزی نام english حروف میں درج کیا گیا ہے اس کو اردو حروف میں لکھ دیا جائے یعنی عربیزدہ انگریزی میں۔
  2. اب محرکیۂ تلاش چونکہ رجوع مکرر کو تلاش میں نہیں لاتا لیکن مضمون (یا اس صفحے) کے متن کو تلاش میں لاتا ہے تو لازمی طور پر وہ مضمون محرکیۂ تلاش میں نظر آجائے گا۔
  3. مثال کے طور پر اگر آپ سرطان کو تلاش کریں تو یاہو پر تلاش فارسی ویکیپیڈیا اور نیچے عربی ویکیپیڈیا کا ربط بھی لاتی ہے لیکن اگر اردو مضمون کی پہلی سطر کا حصہ ---- سرطان یا کینسر جاندر ---- لکھ کر تلاش کریں تو پہلا ربط اردو ویکیپیڈیا کا ہی آتا ہے؛ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر کوئی ایسا لفظ جو اردو کے لیے ہی منفرد ہو پہلی سطر میں لکھ دیا جائے تو ربط محرکیۂ تلاش پر آجائے گا۔
    • صرف کینسر لکھ کر تلاش کرنے پر دیگر صفحات بھی آجاتے ہیں کیونکہ کینسر اردو میں بہت جگہوں پر پہلے سے رائج ہو چکا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ سرطان ہی پنجابی ویکیپیڈیا پر بھی درج ہے لیکن یاہو اور گوگل پر نہیں آتا بلکہ فارسی اور عربی کے روابط آتے ہیں، پنجابی کا نہیں۔
    • یہ طریقۂ اول کارآمد رہے گا اسی کا ایک اور تجربہ آپ مضمون شمارندہ پر بھی کر سکتے ہیں۔ پہلی سطر کے ابتدائی الفاظ اگر آپ ----- (عربی: حاسوب ، فارسی: رایانہ ----- درج کر کے ہاہو اور گوگل پر تلاش کریں تو پہلا ربط ہی اردو ویکیپیڈیا کا آجاتا ہے؛ یعنی ہم کو شمارندہ لکھے بغیر بھی تلاش پر ربط مل جاتا ہے۔
    • مطلب یہ ہوا کہ اگر ہم ہر سائنسی اصطلاح کا نام مضمون کے پہلے لفظ کے بعد english میں لکھنے کے بجائے عربیزہ انگریزی میں درج کر دیں تو ہمارا یہ مقصد search engine والا پورا ہو جاتا ہے۔ یعنی
    • عنادی سرطان (انگریزی: malignant cancer) کو یوں لکھ دیا جائے فائل:Samne.PNG عنادی سرطان (انگریزی: میلگننٹ کینسر)
    • برمجہ خلیاتی موت (programmed cell death) کو یوں لکھ دیا جائے فائل:Samne.PNG برمجہ خلیاتی موت (پروگرامڈ سیل دیتھ)

اس طرح جب گوگل یا یاہو وغیرہ پر کوئی تلاش کرے گا تو وہ ، میلیگننٹ کینسر اور پروگرامڈ سیل دیتھ لکھنے پر بھی اردو ویکیپیڈیا کا ربط پائے گا۔

طریقۂ دوم

ترمیم
  1. ایک اور طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ ہم اسی اردو ویکیپیڈیا میں ایک -- رائج الوقت اردو ویکیپیڈیا -- شروع کر دیں؛ جیسا کہ انگریزی ویکیپیڈیا والوں نے simple english ویکیپیڈیا شروع کیا ہے۔
  2. ایک صفحہ شمارندہ کے بجائے کمپیوٹر کے نام سے بنایا جاسکتا ہے اور اس میں اصل یا بڑے مضمون شمارندہ کی جانب ربط دیا جاسکتا ہے مثال کے طور پر مزید دیکھیے کا ربط۔
    • اس طریقے کے مطابق چند اصول اپنانے ہونگے؛ پہلا یہ کہ انگریزی نام کے اس مضمون میں سب سے اوپر یہ وضاحت درج ہو کہ یہ آسان یا عمومی زبان میں ایک تعارف ہے اصل مضمون نہیں۔ مثال کے طور پر مندرجہ ذیل سانچہ۔
یہ سہل انداز میں محض ایک تعارف ہے؛ مکمل مضمون کے لیے اس جگہ دیکھیے۔
  • اس تعارف میں کوئی بھی لفظ انگریزی حروف میں نہیں لکھا جائے گا بلکہ تمام اردو حروف میں لکھا جائے گا مثال کے طور پر computer نہیں بلکہ کمپیوٹر وغیرہ۔
    • یہ تعارف 600 الفاظ سے طویل نا ہو؛ کیونکہ اس طرح اصل مضمون کی حیثیت ناکارہ ہو جائے گی۔
    • مضمون کو 600 الفاظ سے زیادہ طویل کرنے کی ضرورت اس لیے بھی نہیں ہوگی کیونکہ جس لفظ کی بھی ضرورت تفصیل طلب ہوگی اس کا ربط دے کر ایک اور 600 الفاظ کا مضمون اس پر بنایا جاسکتا ہے۔
    • اس طرح کے تمام مضامین کے لیے ایک الگ مرکزی زمرہ بنایا جائے گا جس میں آخر کار تمام اس نوعیت کے انگریزی نام والے مضامین ہوں گے؛ اس زمرے کا نام کوئی بھی رکھا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر -- بچوں کی سائنس -- یا پھر -- آسان اردو -- وغیرہ وغیرہ

اس کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ ہم تمام اردو الفاظ کے صفحات ان کے اردو اصطلاحی ناموں پر اسی طرح رکھ سکتے ہیں کہ جس طرح وہ اب موجود ہیں گویا اس موجودہ صورت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ اور دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ جو کام انگریزی ویکیپیڈیا پر simple english کا الگ ویکیپیڈیا بنا کر لیا گیا ہے وہ ہم اسی دائرۃ المعارف پر کر سکتے ہیں اور تیسرا فائدہ یہ ہوگا کہ جو صارفین رائج الوقت اردو میں نا لکھ سکنے کی وجہ سے چھوڑ جاتے ہیں وہ بھی اپنی آرزو پوری کر سکیں گے۔ لیکن ان صفحات کے لیے 600 سے زیادہ الفاظ اور دیگر مذکورہ بالا ضوابط کی پابندی ہوگی۔ چوتھا فائدہ یہ ہوگا کہ ہم اس عام زبان کے تعارف کے بعد صارف کو اردو میں مزید پڑھنے کی جانب نفسیاتی طور پر راغب کر سکیں گے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 07:53, 5 دسمبر 2013 (م ع و)

سمر قندی صاحب کا طریقۂ دوم مجھے بہتر لگا ہے کہ اردو ویکیپیڈیا میں ہی آسان اردو ویکیپیڈیا شروع کیا جائے لیکن 600 الفاط کی قید والی بات نہیں پسند آئی آسان اردو میں بهی مکمل مضامین لکھے جائیں جہاں تک بات پہلے والے مضامین کے ناکارہ ہونے کی ہے تو انہیں اب بهی کون پڑھتا ہے؟ تاہم مضامین کے اوپر جو سانچہ آپ نے تجویز دیا ہے اس میں یہ لکھا جانا چاہیئے "یہ آسان زبان میں مضمون اصل اردو میں مضمون کے لیے یہ مضمون ملاحظہ فرمائیں" اس طرح جس صارف کو آپ جیسی (اصل) اردو آتی ہوگی وہ اس مضمون پر چلا جائے گا ایک اور بات انگریزی ویکیپیڈیا کا ربط اسان اردووالے مضمون کی طرف ہونا چاہئے--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال) 09:48, 5 دسمبر 2013 (م ع و)

طریقۂ سوئم

ترمیم
  • آپ کے پہلے طریقہ سے میری پہلی ترجیح پوری ہو جائے گی مگر مسائل یہ رہیں گے کہ مضمون پر جو صارف آئے گا اسے اعلیٰ اردو میں مضامین ملیں گے، قلیل مدتی پروگرام میں یہ طریقہ صارفین کو اردو وکی پر لے آئے گا مگر طویل مدت کے لیے نہیں۔ جب کوئی صارف تین یا چار بار اردووکی پر آ کر مضامین کو سمجھ ہی نہیں پائے گا تو وہ آئندہ ربط سامنے ہونے پر بھی اردو وکی پر نہیں آئے گا۔عنوان کا نام تو درست ہے پر اس کے بعد مواد کے حوالے سے مباحثہ ہو جائے گا۔پچھلے کسی مضمون کو کوئی صارف تبدیل نہیں کر سکے گا اور اگلے مضمون کی آسان زبان کو شاید مشکل زبان سے بدل دیا جائے۔
  • اگر آسان اردو کا وکی پیڈیا بنانے کی درخواست دی جائے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔اردو کا فائدہ ہی ہو گا نقصان نہیں۔ آخر سادہ انگریزی وکی سے انگریزی وکی کو کوئی فرق نہیں پڑا۔آسان اردو والوں کو بھی ایک پلیٹ فارم مل جائے گا اور آپ بھی اپنی مرضی سے سائنسی اصطلاحات بنا سکیں گے۔
  • طریقہ دوئم کچھ حد تک درست ہے، مگر اسی سے تیسرا طریقہ اخذ کیا جا سکتا ہے۔
  1. ایک صفحہ شمارندہ کی بجائے کمپیوٹر کے نام سے بنا کراس آسان مضمون کو ہی دیگر ویکیوں سے مربوط کر دیا جائے۔مزید دیکھیے میں شمارندہ کا مضمون مناسب نہیں ہے۔ اس کا طر یقہ بھی بتاتا ہوں۔
  2. ان آسان مضامین کو کسی طرح بھی محدود الفاظ میں قید نہ کیا جائے۔ وکی پیڈیا آزاد دائرہ معارف ہے جسےہر کوئی لکھ سکتا ہے۔ اب اصل مضمون میں کوئی شخص اعلیٰ اردو نہ جانتے ہوئے کچھ لکھ نہیں پائے گا اور آسان اردو میں 600 الفاظ کی قید وکی پیڈیا کی ”حکمت عملی“ کے خلاف ہے۔
  3. آسان اردو کے مضمون کے طویل ہونے سے اعلیٰ اردو کے مضمون کی حیثیت بالکل ختم نہیں ہو گی۔ وہ تو آپ نے ویسے ہی مستقبل کی امید میں لکھے ہیں مستقبل میں جب اردو ترقی کی ان انتہاؤں کو پہنچ جائے گی جو آپ چاہتے ہیں تو یہ مضامین کام آئے گے۔ ”امید “ ہے کہ پھر اعلیٰ اردو کے صارفین اعلیٰ مضمون کو ہی ترقی دیں گے۔
  4. آسان اردو کے مضامین کو بھی کسی بچوں جیسے زمرہ میں نہیں رکھا جائے گا، ان کی بھی اردو وکی پر مساوی حیثیت ہو گی اور متعلقہ زمروں میں ہی رکھا جائے گا۔
  5. اردو کے مضمون میں بریکٹ میں (جیسے انگریزی وکی پر اردو میں بریکٹ میں لکھا ہوتا ہے) انگریزی نام بھی لکھا جائے گا۔
  6. تجویز کردہ سانچہ مضامین اس طرح سے ہے(عنوان کمپیوٹر)۔

(عربی: حاسوب ، فارسی: رایانہ، فرانسیسی: Ordinateur، انگریزی: computer، سونسکا: Dator ) ٰ، اردو:شمارندہ) دیکھیے تفصیلی مضمون شمارندہ، دراصل ایک ایسے آلے یا مشین کو کہا جاتا ہے جو دی گئی ہدایات کے مطابق عمل کرتے ہوئے نتائج فراہم کرتاہے۔

یہ کچھ اس طرح بھی ہو سکتا ہے کہ

(اس کو ردو زبان میں شمارندہ کہتے ہیں، دیکھیے تفصیلی مضمون شمارندہ، دراصل ایک ایسے آلے یا مشین کو کہا جاتا ہے جو دی گئی ہدایات کے مطابق عمل کرتے ہوئے نتائج فراہم کرتاہے۔

اس کے علاوہ ہر اعلیٰ اردو کے مضمون میں اس لفظ کا ماخذ لکھنا لازمی ہو گا کہ یہ لفظ فلاں زبان سے لیا گیا ہے۔ کس نے اخذ کیا اور پہلی دفعہ کس نے کہاں استعمال کیا۔ سمرقندی صاحب کی تجویز کردہ آن لائن لغت بہترین معاون ہو گی۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 13:23, 5 دسمبر 2013 (م ع و)

  • ہم تو وہاں تک جھکے کہ جہاں دہرے ہو جائیں اور ادھر ناراض ساتھی ہیں کہ ذرا بھی مفاہمت کی درمیانی بات پر تیار نہیں؛ پھر بھی شکوہ ہم ہی سے ہے بدمعاشی کا، اب کریں تو کیا کریں۔ اب یہ فیصلہ کرنے والا ہے کوئی؟ کے کونسا فریق اس بار مفاہمت کا متلاشی ہے اور کون ہے جو ذرا بھی لچک کا مظاہرہ نہیں کر رہا؟ میں مستقل عرض کر رہا ہوں کہ ایک ایک کر کے معاملات طے کرتے ہیں اور آپ حضرات ہیں کے حکم پر حکم جاری فرما رہے ہیں۔ آخر بات بات کو کھینچ کر کیا ملے گا؟ جس بحث کا فائدہ نہیں اس کو شروع ہی کیوں کیا جائے؟ کیا یہ بہتر نہیں کے دونوں فریقین دونوں جانب سے کچھ لچک کا مظاہرہ کریں اور کوئی بیچ کی راہ نکال لیں؟ اب ایک ہی راستہ نظر آتا ہے کہ ایک من پسند زبان اردو ویکیپیڈیا الگ سے شروع کرا دیا جائے، جس پر جس کا جو من چاہے لکھتا رہے۔ میں اس بارے میں ویکیمیڈیا کو ایک درخواست لکھنے کی سوچ رہا ہوں؛ آپ سب کی اور اردو ٹیکسٹ بھائی کی رائے درکار ہے اس بارے میں۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 02:34, 6 دسمبر 2013 (م ع و)
  • سب احباب نے بڑی اچھی تجاویز دی ہیں۔ سب سے بہتر طریقہ سمپل اردو کا معلوم ہوتا ہے مگر اسے incubator میں شروع کرنا پڑے گا۔ مواد کا مسئلہ نہیں ہو گا کیونکہ اردو وکیپیڈیا کا موجودہ مواد اس میں import کر لیا جائے گا اور اس کے بعد سمپلیفائی۔ اس میں دو شرائط ہیں، (1) ایک تو وکیپیڈیا والوں سے اجازت کا مسئلہ ہے، جو غالباً مل جائے گی۔ (2) اس کے ساتھ کچھ dedicated افراد جو برسہا باغ پر محنت کر سکیں جب کوئی پھل نہ لگتا نظر آ رہا ہو۔ موجودہ وکیپیڈیا کو بھی نقصان نہیں ہو گا، کیونکہ بہت سے مضامین (بلکہ مضامین کی اکثریت) میں اصطلاحات کا مسئلہ نہیں ہوتا (مثلاً قیصرانی صاحب کے لکھے مضامین دیکھیں)، دونوں وکیپیڈیا مواد ایک دوسرے سے لے سکیں گے۔ پھر short term اور long term میں جس نے succeed ہونا ہے اس کا فیصلہ وقت خود کر دے گا۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 05:26, 6 دسمبر 2013 (م ع و)
    • ہمیں معاملے کی نوعیت مکمل طور پر ویکیمیڈیا والوں کو پیش کرنی ہوگی؛ اردو زبان میں پیدا کیئے جانے والے diglossia کے بارے میں اور پھر اس سے مجموعی طور پر خود ویکیمیڈیا والوں کے مقاصد پر کس طرح اثر پڑ رہا ہے یہ بھی بتانا ہوگا۔ وہاں چند فہیم افراد موجود ہیں جو معاملے کی نزاکت کو سمجھ جائیں گے، اگر ایک زبان کو ناپید ہونے سے بچانا ہے اور اس کی جگہ ایک نوپود ملغوزے کو قابض ہونے سے روکنا ہے تو ان کو میرا خیال ہے کہ بات واضح ہو جائے گی۔ ایک طرف وہ ہیں جو عبرانی کو پتھروں سے نکال کر زندہ کر چکے ہیں اور ایک طرف ہم ہیں کہ ابھی ادھ مری زبان کو بچانے کے بجائے اس کو مکمل طور پر قبر میں پہنچانے کے در پر ہیں۔ خیر میں درخواست تیار کرنے کی کوشش کرتا ہوں، ایک بات طے کر کے بتا دیجیے کہ اس من مانے اردو زبان کے ویکیپیڈیا کا نام کیا ہونا چاہیے؟ میں آسان اردو والے نام کے حق میں رائے نہیں دوں گا۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 06:58, 6 دسمبر 2013 (م ع و)

ترجیح دوئم

ترمیم
  • سمرقندی صاحب، اوپر آپ کے حکم پر جو آپ نے ”غور، علیٰحدہ علیٰحدہ” کی سرخی میں دیا ہے ہم الگ الگ ترجیہات پر غور کر رہے ہیں۔ پہلی ترجیح جو عنوان کے آسان ناموں کے حوالے سے تھی، اس کے سامنے آپ جھکے نہیں، ہاں دلائل اور مثالوں سے اسے مان لیا۔ اس کے حق میں مزید درجنوں دلائل اور دئیے جا سکتے ہیں مگر شکریہ آپ کا کہ آپ نے مزید وقت ضائع ہونے سے بچایا۔
  • ایک طرف آپ نے پہلی ترجیح کو مان تو دوسری طرف آپ جیسے بچوں کو لولی پاپ دے رہے ہیں کہ آسان الفاظ سے عنوان تو بنا لو مگر اس مضمون میں 600 الفاظ سے زیادہ نہیں ہونگے اور زمرہ بھی بچوں کی سائنس، ماشاء اللہ۔ مطلب ڈنڈا ہمارے سر پر لٹکا رہے گا کہ کبھی 600 الفاظ کی حد کی آڑ میں اور کبھی کسی دوسری آڑ میں ۔
  • جہاں تک دوسرے وکی پیڈیا کی بات ہے تو یہ بھی ایک اچھا آپشن ہے، آپ اپنی جناتی اردو کے لیے الگ سے ایک وکی پیڈیا کی درخواست دے دیں پھر” دونوں“ حضرات جس طرح مرضی اس پر حکومت کریں۔چاہے تو اس کا نام جناتی اردو رکھیں یا متروک اردو۔
  • مجھے اردو کو زندہ کرنے پر نہیں ایجاد کرنے پر اعتراض ہوتا ہے۔ اردو کو زندہ کرنا ہے تو مرحلہ وار ہو گا، ایک دم نہیں۔ جیسے خراب ایک دم نہیں ہوئی اس طرح درست بھی ایک دم نہیں ہو سکتی۔آپ ایک دم 1846 میں استعمال ہونے والے الفاظ استعمال نہیں کر سکتے۔ مرحلہ وار ہی واپسی ہوگی۔
  • میں نہیں چاہتا کہ کسی کی بھی محنت جو متروک اردو میں کی گئی ہو ضائع ہو جائے۔ اس لیے اوپر جو آسان اروو کے مضامین کے سانچے دئیے ہیں اس پر بات کر لیں۔ اس پر جو اعتراضات ہیں وہ بیان کریں،تاکہ دلائل کی روشنی میں سب احباب بات کو سمجھ سکیں۔آپ کے 600 الفاط والے مضامین اردو وکی پیڈیا ہی نہیں بلکہ وکی میڈیا کی حکمت عملی کے خلاف ہیں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 10:15, 6 دسمبر 2013 (م ع و)
    • خادم کے نزدیک یہ بہتر ہے کہ احباب اس تعمیری گفتگو کے نئے رخ کو محسوس کریں جو اس نے ڈھال لیا ہے اور قبل اس کے کہ تکرار و قوافی کی ابتداء ہو اسے مقفل فرما دیں۔ فی الحال مناسب یہی ہے کہ بس جو جس کو آوے وہ لکھتا رہوے، کسی کو ٹوکنا چاہوے ضرور بہ ضرور ٹوکے۔ دعاگو، --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 11:07, 6 دسمبر 2013 (م ع و)
  • مقفل کا فائدہ کچھ دنوں تک تو ہو گا مگر پھر دس پندرہ دن میں یہی بحث دوبارہ کسی صٖفحے پر شروع ہو جائے گی ، اس لیے اسے ایک ہی دفعہ ختم کر لیں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 11:14, 6 دسمبر 2013 (م ع و)
    • کون سے سو دو سو صارفین ہیں یہاں، محض چار۔ آپ نے اور عرفان صاحب نے احقر کی گذارشات پر جو مشروط تجاوب تحریر فرمایا ہے اس کے بعد کیا بات آگے کریں؟ آپ لکھیں میں بھی لکھوں؛ بات ختم۔ قابل اعتراض بات ہو اس کو سامنے لائیے، غلط ثابت کیجیے حذف کر دیا جائے گا۔ مگر ایک بار ایک اصطلاح کی بات کیجیے؛ ایک فہرست نا بنائیے، جیسے آپ مصروف ہیں اسی طرح ہر کوئی مصروف ہے۔ غمِ روزگار بھی کسی چیز کا نام ہے۔ دعاگو۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 01:43, 7 دسمبر 2013 (م ع و)
منصوبہ صفحہ حکمت عملیوں کی فہرست میں واپس جائیں۔