تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:رائے شماری برائے ترتیب روابط

"خصوصی قوانین بلحاظ ضرورت/پسندیدگی" کا قاعدہ کیا یہ نہیں بن سکتا کہ پہلے عربی، فارسی کے بعد عربی رسم الخط میں لکھی تمام زبانیں ہوں، اس کے بعد انگریزی وغیرہ؟ --Urdutext 13:06, 25 جولا‎ئی 2009 (UTC)

  • اس کے علاوہ simple english کو بھی ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔--Urdutext 13:09, 25 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • قاعدہ تو ہم جو چاہیں بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں پوری ترتیب ہے تو اسے درج کر دیں۔ اس پر بھی ساتھیوں کی رائے معلوم کر لی جائے گی۔ --کاشف عقیل 13:45, 25 جولا‎ئی 2009 (UTC)

عربی رسم الخط میں لکھی جانے والی دیگر زبانیں یہ ہیں:

  1. کوردی: کردوں (ایران، عراق، شام، ترکی) کی زبان۔ یہ زبان دو رسم الخط استعمال کرتی ہے؛ عربی اور Latin؛ 12000 سے زائد مقالہ جات
  2. گیلکی: ایران کے صوبہ گیلان اور مازنداران کی زبان؛ 5,000 سے زائد مقالہ جات۔
  3. مصری: مصر میں بولی جانے والی عربی؛ 3000 سے زائد مقالہ جات
  4. مزرونی: ایران کے صوبہ مازنداران اور گلستان کی زبان؛ 3000 سے زائد مقالہ جات۔
  5. ئۇيغۇرچە: چینی ترکستان کی زبان؛ 2000 سے زائد مقالہ جات۔
  6. پشتو: 1000 سے زائد مقالہ جات
  7. سندھی: 300 سے زائد مقالہ جات
  8. پنجابی (شاہ مکھی)، بلوچی اور براہوی: وکیپیڈیا موجود نہیں

میری ذاتی رائے میں ان میں سے کسی بھی زبان کو اوپر رکھنے سے زیادہ فائدہ نہیں ہوگا۔ ہمارے قارئین یا تو کچھ زبانیں سمجھتے نہیں یا پھر جو زبانیں سمجھتے ہیں ان میں مقالہ جات بہت کم ہیں --کاشف عقیل 14:10, 25 جولا‎ئی 2009 (UTC)

حتمی تاریخ ترمیم

رائے شماری کے لیے ایک حتمی تاریخ بھی متعین کرنی چاہیے تاکہ اس کے بعد گنتی کرکے فیصلے پر عمل درآمد کیا جاسکے۔ باقی منتظمین کی کیا رائے ہے؟ --کاشف عقیل 14:15, 28 جولا‎ئی 2009 (UTC)

  •   تائید اب خدارا اس حتمی تاریخ کی تائید و تنقید کے لیۓ کوئی اور حتمی تاریخ کی رائے شماری کا قصد نا فرما لیجیے گا   --سمرقندی 14:19, 28 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  •   سمرقندی بھائی آپ جمہوریت پسند نہیں لگ رہے   --کاشف عقیل 14:57, 28 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  •   تائید فہد احمد 03:22, 29 جولا‎ئی 2009 (UTC)

ووٹ تبدیل ترمیم

  • Now that Saquib has weighed in, I may remind all that a vote can be changed before the polls closing date.

--Urdutext 23:19, 29 جولا‎ئی 2009 (UTC)

منصوبہ صفحہ رائے شماری برائے ترتیب روابط میں واپس جائیں۔