تحصیل ماشکیل
تحصیل ماشکیل | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | بلوچستان |
ضلع | ضلع واشک |
یہ بلوچستان (پاکستان) کے ضلع واشک کی ایک تحصیل ہے۔ جوایرانی سرحد کے قریب واقع ہے۔ یہاں 25قبائل کے 80ہزار نفوس آباد ہیں۔ ذریعہ ماش کھجور کی سالانہ پیداوار یا ایران سے اسمگل کیا جانے والا سامان اور پیٹرول ہے۔ ماشکیل ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر واشک سے 150کلومیٹر دور ہے۔ قریبی بڑے شہر دالبندین سے ساڑھے چار سے پانچ گھنٹے اور کوئٹہ سے 18گھنتے کی دوری پر ہے۔ جبکہ ماشکیل سے ایرانی شہر زاہدان کا سفر صرف ایک گھنٹے کا ہے۔
16اپریل 2013کو پاکستان میں آنے والے سات اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے میں سب سے زیادہ ماشکیل متاثر ہوا۔ یہاں 43 افراد جان بحق، 210 زخمی ہوئے۔ جبکہ 5609مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔ کچے گھروں کا شہر مٹی کا ڈھیر بن گیا۔
زلزلے کے فورا بعد فرنٹیر کور (ایف سی) نے امدادی کام شروع کیے اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ کوئٹہ سے ماشکیل کا زمینی راستہ طویل، دشوار اور خطرناک ہونے کی وجہ سے امدای کاموں میں مشکلات پیش اآئیں۔ یہاں بعض دینی رفاہی ادارے بھی پہنچے۔ جن میں جماعت الدعوۃ سرفہرست ہے۔ جماعۃ الدعوۃ کے رضاکاروں نے زخمیوں کو نکالا، خوراک، راشن اور خیمے بھی تقسیم کیے۔